11
1 مادی بادشا ہ دارا کی دورِ حکومت کے پہلے برس اسے سہا را دینے کے لئے میں اٹھ کھڑا ہوا۔
2 “اب دیکھو اے دانیال! میں تجھے سچی بات بتا تا ہوں۔فارس میں تین اور بادشا ہوں کی حکومت ہو گی۔اس کے بعد ایک چو تھا بادشا ہ آئے گا یہ چو تھا بادشا ہ فارس کے پہلے کی دیگر بادشا ہو ں سے کہیں زیادہ دولتمند ہو گا۔ وہ چو تھا بادشا ہ طاقت پانے کیلئے اپنی دولت کا استعمال کریگا۔ وہ ہر کسی کو یونان کے خلاف کر دیگا۔
3 تب ایک بہت زیادہ طاقتور بادشا ہ آئے گا۔ وہ بڑے تسلّط سے حکمرانی کریگا۔ وہ جو چا ہے گا وہی کریگا۔
4 اس بادشا ہ کے آنے کے بعد اس کی مملکت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جا ئیگی۔ اسکی مملکت رو ئے زمین میں چار حصوں میں تقسیم ہو جا ئے گی۔اسکی سلطنت اس کے بیٹوں پو توں کے درمیان تقسیم نہیں ہو گی۔ جو قوت اس میں تھی، وہ اس کی سلطنت میں نہیں رہیگی۔ایسا کیوں ہو گا؟ ایسا اس لئے ہو گا کہ اس کی سلطنت اکھا ڑ دی جا ئے گی اور اسے دیگر لوگوں کو دیدی جا ئے گی۔
5 “جنوب کا بادشا ہ طاقتور ہوجا ئیگا۔ لیکن اسکے بعد اسکا ایک اس سے بھی زیادہ طاقتور ہو جا ئے گا۔ وہ وزیر حکومت کرنے لگے گا اور بہت طاقتور ہو جا ئے گا۔
6 “پھر کچھ برس بعد ایک معاہدہ ہو گا اور جنوب کے بادشا ہ کی بیٹی شمال کے بادشا ہ کے ساتھ بیاہ دی جا ئے گی۔ وہ امن قائم کرنے کے لئے ایسا کریگی۔ لیکن اس کے با وجود بھی وہ اور جنوب کا بادشا ہ اور اس کے بچے پھر طاقتور نہیں ہو نگے۔ پھر لوگ اس کے، اس کے حاضرین،اس کے بچے اور اس کے جس سے اس نے شادی کی تھی مخالف ہو جا ئیں گے۔
7 “لیکن اس عورت کے گھرانے کا ایک شخص جنوبی بادشا ہ کی جگہ کو لینے کے لئے آئے گا۔ وہ شمال کے بادشا ہ کی فو جوں پر حملہ کریگا۔ وہ بادشا ہ کے قلعہ میں داخل ہو گا۔ وہ جنگ کریگا اور غالب آئے گا۔
8 وہ ان کے دیوتاؤں کی مورتیوں کو لے لیگا۔ وہ انکی دھات کی بنی مورتیوں اور انکے سونے چاندی سے بنے قیمتی ظروف پر قبضہ کرلیگا۔ وہ ان ظروف کو وہاں سے مصر لے جا ئے گا۔ پھر کچھ برس تک وہ شمال کے بادشا ہ کو تنگ نہیں کریگا۔
9 شمال کا بادشا ہ جنوب کی سلطنت پر حملہ کریگا۔ لیکن شکست کھا ئے گا اور پھر اپنے ملک کو لوٹ جا ئے گا۔
10 “شمال کے بادشا ہ کے بیٹے جنگ کی تیاریاں کرینگے۔ وہ ایک بڑا لشکر جمع کریں گے۔ وہ لشکر ایک بھیانک سیلاب کی مانند بڑی تیزی سے زمین پر آگے بڑھتے چلے جا ئیں گے۔ وہ لشکر جنوب کے بادشاہ کے قلعہ تک سارا راستہ جنگ کرتا جا ئے گا۔
11 پھر جنوب کا بادشا ہ غضب سے کانپ اٹھے گا۔ شمال کے بادشا سے جنگ کر نے کے لئے وہ با ہر نکل آئے گا۔شمال کا بادشا ہ ایک عظیم فوج جمع کریگا لیکن جنگ میں ہار جا ئے گا۔
12 شمال کی فوج شکست یاب ہو جا ئیگی۔ اور ان سپا ہیوں کو کہیں لیجا یا جا ئے گا۔شمال کے بادشا ہ کو بہت غرور آجا ئے گا اور وہ شمالی لشکر کے ہزاروں سپا ہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیگا۔ لیکن وہ اس کے بعد بھی فتحیاب نہیں ہو گا۔
13 شمال کا بادشا ہ ایک اور فوج جمع کریگا۔ یہ فوج پہلی فوج سے زیادہ بڑی ہو گی۔ کئی برسوں کے بعد وہ حملہ کریگا۔ وہ فوج بہت بڑی ہو گی اور اس کے پاس بہت سے ہتھیار ہونگے۔ وہ فوج جنگ کے لئے تیار ہو گی۔
14 “ان دنوں بہت سے لوگ جنوب کے بادشاہ کے خلاف ہو جا ئیں گے۔ کچھ تمہا رے اپنے ہی لوگ،جنہیں جنگ عزیز ہے، جنوب کے بادشا ہ کے خلاف بغاوت کرینگے۔ وہ جیتیں گے تو نہیں لیکن ایسا کر تے ہوئے وہ اس رو یا کو سچ ثابت کرینگے۔
15 تب شمال کا بادشا ہ آئے گا اور دیوار کے بغل میں ڈھلوان بنا ئے گا اور مضبوط شہر کو قبضہ کرلیگا۔ جنوب کے بادشا ہ کی فوج جنگ کا جواب نہیں دے پا ئے گی یہاں تک کہ جنوبی فوج کے بہترین سپا ہی بھی اتنے طاقتور نہیں ہونگے کہ وہ شمال کی فوج کو روک پا ئیں۔
16 “شمال کا بادشا ہ جیسا چا ہے گا ویسا کریگا۔اسے کو ئی بھی نہیں روک پا ئے گا۔وہ اس دلکش زمین پر قبضہ جمع لیگا۔ یہ اس کے اختیار میں آجا ئے گا۔
17 پھر شمال کا بادشا ہ جنوب کے بادشا ہ سے جنگ کر نے کے لئے اپنی ساری قوت کا استعمال کرنے کا ارادہ کریگا۔ وہ جنوب کے بادشا ہ کے ساتھ ایک معاہدہ کریگا۔ شمال کا بادشا ہ جنوب کے بادشا ہ سے اپنی بیٹی کا بیاہ کر دیگا۔ شمال کا بادشا ہ ایسا اس لئے کریگا کہ جنوب کے بادشا ہ کو شکست دے سکے۔ لیکن اس کے وہ منصوبے کامیاب نہیں ہونگے۔ان منصوبوں سے اسے کو ئی مدد نہیں ملے گی۔
18 “تب شمال کا بادشا ہ بحری ملکوں کا رُخ کریگا۔ وہ ان ملکوں میں سے بہت سےملکو ں کو لے لے گا۔ لیکن پھر ایک سپہ سالار شمال کے بادشا ہ کےاس تکبّر اور بغاوت کا خاتمہ کر دیگا۔ وہ سپہ سالار اس شمال کے بادشا ہ کو شرمندہ کریگا۔
19 “ایسا ہونے کے بعد شمال کا وہ بادشا ہ خود اپنے ملک کے قلعوں کی جانب لوٹ جا ئے گا۔ تب پھر وہ ٹھو کر کھا ئیگا اور منہ کے بَل گریگا۔ اور تب پھر اس کا پتا بھی نہیں چلے گا۔
20 “شمال کے اس بادشا ہ کے بعد ایک نیا حکمران آئے گا۔ وہ حکمران کسی محصو ل وصول کر نے وا لے کو بھیجے گا۔ وہ حکمران ایسا اس لئے کریگا تا کہ مزید دولت کے شاتھ شاندار زندگی گذارے۔ لیکن تھو ڑے ہی برسوں میں اس کا حکمران خاتمہ ہو جا ئے گا۔ لیکن یہ جنگ ميں نہیں مارا جا ئے گا۔
21 “اس حکمران کے بعد ایک بہت ظالم اور نفرت انگیز شخص آئے گا۔ اس شخص کو حکومت کرنے کا حق حاصل نہیں ہو گا۔ وہ چاپلو سی سے بادشا ہ بنے گا۔ وہ اس وقت مملکت پر حملہ کریگا جب لوگ خود کو محفوظ سمجھے ہو ئے ہونگے اور اس پر قبضہ کرلیگا۔
22 وہ بہت سارے عظیم طاقت کو ہرادیگا۔ وہ معاہدے کے شہزادہ کو بھی شکست دیگا۔
23 دوسرے لوگ اس مغرور اور نفرت انگیز بادشا ہ کے ساتھ معاہدہ کرینگے لیکن وہ ان سے جھوٹ بو لیگا اور انہیں دھو کہ دیگا۔ وہ مزید طاقت حاصل کرلیگا۔ لیکن کچھ ہی لوگ اس کے حامی ہونگے۔
24 “جب دولتمند ممالک خود کو محفوظ تصّور کرینگے، وہ مغرور اور نفرت انگیز حکمران ان پر حملہ کریگا۔ وہ ٹھیک وقت پر حملہ کریگا جہاں اس کے باپ دادا کو بھی کامیابی نہیں ملی تھی۔ وہ جن ملکو ں کو شکست دیگا ان کا اثاثہ چھین کر اپنے فرمانبرداروں کو دیگا۔ وہ مضبوط قلعوں کو شکست دینے کیلئے منصوبے بنا ئے گا۔ وہ کامیاب تو ہو گا لیکن کچھ ہی وقت کے لئے۔
25 “اس مغرور اور نفرت انگیز بادشا ہ کے پاس ایک بڑی فوج ہو گی۔ وہ اس فوج کا استعمال اپنی قوت اور حوصلہ کے اظہار کے لئے کریگا اور اس سے وہ جنوب کے بادشا ہ پر حملہ کریگا۔ جنوب کا بادشا ہ بھی ایک بہت بڑی طاقتور فوج جمع کریگا۔ اور جنگ کیلئے کوچ کریگا۔ لیکن وہ لوگ جو اس کے خلاف ہیں پوشیدہ منصوبے بنا ئیں گے اور شاہِ جنوب کو ہرا دیاجا ئے گا۔
26 وہی لوگ جو شاہ جنوب کے اچھے دوست سمجھے جا تے رہے اسے شکست دینے کی کو شش کرینگے ا سکو شکست دی جا ئے گی۔جنگ میں اس کے بہت سے سپا ہی مارے جا ئیں گے۔
27 وہ دونوں بادشا ہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچا کر خوشی محسوس کرینگے۔ وہ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے جھوٹ بو لیں گے لیکن اس سے ان دونوں میں سے کسی کو بھی کو ئی فائدہ نہیں ہو گا، کیونکہ خدانے ان کے خاتمہ کا وقت مقرر کر دیا ہے۔
28 “شاہِ شمال بہت سی دولت کے ساتھ اپنے ملک وا پس ہو گا۔ پھر اس مقدس معاہدے کے خلاف وہ بُرے کام کرنے کا فیصلہ کر لے گا۔ وہ اپنے منصوبے کے تحت کام کریگا اور پھر اپنے ملک لوٹ جا ئے گا۔
29 “پھر شمال کا بادشا ہ ٹھیک وقت پر جنوب کے بادشا ہ پر حملہ کردیگا۔ لیکن اس بار وہ پہلے کی طرح کامیاب نہیں ہو گا۔
30 مغرب سے جہاز آئیں گے اور شمال کے بادشا ہ کے خلاف جنگ کرینگے۔ وہ ان جہازو ں کو آتے دیکھ کر ڈر جا ئے گا۔ پھر واپس لوٹ کر مقدس معاہدہ پر اپنا غصہ اتاریگا۔ جن لوگوں نے مقدس معاہدہ پر چلنا چھوڑدیا تھا۔ ان کی وہ لوٹ کر مدد کریگا۔
31 شمال کا وہ بادشا ہ یروشلم کے مقدس گھر کو نا پاک کرنے کے لئے اپنی فوج بھیجے گا۔ وہ لوگوں کو دائمی قربانی پیش کرنے سے پہلے روکیں گے۔اس کے بعد وہ وہاں کچھ نفرت انگیز چیز قائم کرینگے جو کہ مقدس جگہ کو ناپاک کر دیگا۔
32 “وہ شمالی بادشا ہ اپنی جھوٹی اور دھوکہ دہی کی باتوں سے ان یہودیوں کو جو کہ مقدس معاہدہ پر نہیں چلتے ہیں رہنمائی کرینگے اور اس سے زیادہ گنا ہ کر وا ئیں گے۔ لیکن وہ یہودی جو خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری کر تے ہیں طاقت حاصل کرینگے اور پلٹ کر جنگ کرینگے۔
33 “وہ یہودی جو اہلِ دانش ہیں دوسرے یہودیوں کو جوکچھ ہو رہا ہو گا اسے سمجھنے میں مدد دینگے۔ لیکن پھر بھی ان دانشمندوں کو تو سزائے موت جھیلنا ہو گا۔کچھ وقت تک ان میں سے کچھ یہودیوں کو تلوار سے ہلاک کیا جا ئے گا اور بعض کو آگ میں پھینک دیا جا ئے گا۔ یا قیدخانہ میں ڈال دیا جا ئے گا۔ ان میں سے کچھ یہودیوں کا گھر اور اثاثہ لے لیا جا ئے گا
34 جب وہ یہودی سزا پا رہے ہونگے تو انہیں تھوڑی سی مدد ملے گی۔ لیکن ان یہو دیوں میں سے کچھ اہلِ دانش یہودیوں کا ساتھ دینگے۔ صرف دکھاوے کے ہونگے۔
35 کچھ اہلِ دانش یہودی مار دیئے جا ئیں گے۔ ایسا اس لئے ہو گا کہ وہ اور زیادہ مضبوط بنے، پاک بنے آخری وقت کے آنے تک بے قصور رہیں۔ پھر وقت مقررہ پر خاتمہ ہو نے کا وقت آجا ئے گا۔”
36 “شمال کا بادشا ہ جو چا ہے گا وہی کریگا۔ وہ تکبّر کریگا۔ وہ خود ستائش کریگا اور سوچے گا کہ وہ کسی دیوتا سے بہتر ہے۔ وہ ایسی باتیں کریگا جو کسی نے کبھی سنی تک نہ ہوں گی وہ دیوتاؤں کے خدا کی مخالفت میں ایسی باتیں کریگا۔ وہ اس وقت کامیاب ہو تا چلا جا ئے گا جب تک کہ وہ سبھی بُری باتیں نہیں ہو جا ئیں گی۔ لیکن خدانے جو منصوبہ بنا یا ہے وہ تو پو را ہو گا ہی۔
37 “شمال کا وہ بادشا ہ ان دیوتاؤں کی پرواہ نہیں کریگا جن کی ان کے باپ دادا عبادت کر تے تھے۔ان دیوتاؤں کی مورتیوں کی پر وا ہ نہیں کریگا جن کی عبادت عورتیں کیا کر تی ہیں۔ وہ کسی بھی دیوتا کی پرواہ نہیں کریگا۔ بلکہ وہ خود اپنی ستائش کر تا رہے گا اور اپنے کو کسی بھی دیوتا سے بڑا مانے گا۔
38 اور اپنے مکان پر قلعوں کے دیوتا کی تعظیم کریگا اور جس خداوند کو اس کے باپ دادا نہ جانتے تھے، سونا چاندی اور قیمتی پتھر اور نفیس تحفے دیکر اس کی عبادت کریگا۔
39 “اس غیرملکی دیوتا کی مدد سے وہ شمال کا بادشا ہ مضبوط قلعوں پر حملہ کریگا۔ وہ ان حکمرانوں کو صلہ دیگا جو اسکی حمایت کر تے ہیں۔ وہ انہیں بہت سے لوگوں کا حکمراں بنا دیگا۔ وہ ان لوگوں کے درمیان زمین کا بٹوارہ کردیگا۔ وہ ان سے جبراً خراج وصول کریگا۔
40 “خاتمہ کے وقت شمال کا بادشا ہ اس شاہِ جنوب کے ساتھ جنگ کریگا۔ شمال کا بادشا ہ اس پر حملہ کریگا۔ وہ رتھوں، سواروں اور بہت سے بڑے جہازوں کو لیکر اس پر چڑھا ئی کریگا۔شمال کا بادشا ہ سیلاب کی طرح تیزی کے ساتھ اس زمین پر چڑھ آئے گا۔
41 شمال کا بادشا ہ دلکش زمین پر حملہ کریگا۔شمال کے بادشاہ کی جانب سے بہت سے ملک شکست یاب ہونگے۔ لیکن ادوم، موآب بنی عمون کے خاص لوگ بچ جا ئیں گے۔
42 شمال کا بادشا ہ بہت سے ملکوں میں اپنا زور دکھا ئے گا۔ مصر کو بھی اس کی قوت کا پتا چل جا ئے گا۔
43 وہ مصر کے سونے چاندی کے خزانوں اور نفیس چیزوں کو چھین لے گا۔ لوبی اور کوشی بھی اس کے غلام ہو جا ئیں گے۔
44 لیکن شمال کے اس بادشا ہ کو مشرق اور شمال سے ایک خبر ملے گی جس سے وہ خوفزدہ ہو اٹھے گا اور اسے غصّہ آئے گا۔ وہ بہت سے ملکوں کو تبا ہ کر دینے کے لئے اٹھے گا۔
45 وہ اپنے شاہی خیمہ سمندر اور حسین کوہِ مقدس کے درمیان لگا ئے گا۔ لیکن آخرکار وہ بُرا بادشا ہ مر جا ئے گا۔ جب اس کا خاتمہ ہو گا تو اسے سہارا دینے وا لا کو ئی نہیں ہو گا۔”
2:4+بابل2:4حکو مت کی یہ سرکاری زبان تھی – دیگر ممالک کے لوگ جب سرکاری خطوط لکھتے تو یہی زبان استعمال کیا کرتے تاکہ دیگر ممالک سمجھ سکیں-4:1+یہ4:1آیت ارامی زبان میں ۳۱:۳ہے-4:8+يا4:8مقدس خدا کي روح اس ميں ہے-5:2+یا5:2“باپ ” یہاں پر ہم لوگ یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ بیلشفر نبو کد نضر کا پوتا تھا یا پھر نہیں – یہاں پر یہ لفظ “باپ ” کا مطلب“ پہلے کا بادشاہ ” بھی ہو سکتا ہے -5:31+یہ5:31آیت ارامی میں ۶:۱ میں ہے -