12
1 “یہ احکام اور اصول ہیں جنکا تم اس زمین پر جسے کہ خداوند تمہا رے آ با ؤ اجداد کے خدا نے دی ہے جب تک رہو احتیاط سے تعمیل کر تے رہو۔
2 تم اس زمین کو ان قوموں سے لوگے جو اب وہاں رہ رہے ہیں۔ تمہیں ان سبھی جگہوں کو پو ری طرح تباہ کر دینی چا ہئے جہاں یہ قوم اپنے دیوتاؤں کی پرستش کرتے ہیں۔ یہ جگہیں اونچے پہا ڑوں ، پہاڑ یوں اور ہرے درختوں کے نیچے ہیں۔
3 تمہیں ان کی قربان گا ہوں کو تو ڑ دینی چا ہئے۔ اور ان کے خاص پتھرو کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینا چا ہئے۔ تمہیں ان کے یسیرت کے ستونوں کو جلانا چا ہئے۔ ان کے دیوتا ؤں کی مورتیوں کو کاٹ دینی چا ہئے۔ اور تمہیں ان کے نام وہاں سے مٹا دینا چا ہئے۔
4 “لیکن تمہیں خداوند اپنے خدا کی عبادت اس طرح نہیں کرنی چا ہئے جس طرح وہ لوگ اپنے دیوتا ؤں کی پرستش کر تے ہیں۔
5 خداوند تمہا را خدا تمہا رے خاندانی گروہ سے ایک جگہ چُنے گا۔ خداوند اپنا نام وہاں رکھے گا۔ تمہیں اس کی عبادت کرنے کے لئے اس جگہ پر جانا ہو گا۔
6 وہاں تمہیں اپنے جلانے کی قربانی ، اپنی فصل اور جانوروں کا دسواں حصّہ تمہا را خاص نذ رانہ یا اور کو ئی نذرانہ جسکا تم نے خداوند سے وعدہ کئے ہو دینا چا ہئے۔ اور اپنے مویشیوں کے ریوڑ کے پہلو ٹھے بچے دینا چا ہئے۔
7 تم اور تمہا رے خاندان وہاں خداوند تمہا رے خدا کے سامنے کھانا کھا ئیں گے۔ اس جگہ پر جن چیزوں کے لئے تم نے کام کیا ہے ان سے خوشی منا ؤ گے۔ کیوں کہ خداوند تمہا رے خدا نے تم کو برکت دی ہے۔
8 “اس وقت تمہیں اسی طرح پرستش جا ری نہیں رکھنی چا ہئے جس طرح ہم پرستش کر تے آ رہے ہیں۔ ابھی تک ہم میں سے ہر ایک جیسا چا ہا خدا کی پرستش کر رہا تھا۔
9 کیوں کہ ابھی تک ہم لوگ اس آرام کی جگہ اور میراث میں نہیں پہنچے ہیں جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے۔
10 لیکن تم دریا ئے یردن کو پا ر کرو گے اور اس ملک میں رہو گے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے وہاں خداوند تمہیں سبھی دشمنوں سے چین سے رہنے دیگا اور تم محفوظ رہو گے۔
11 تب خداوند تمہا را خدا اپنے لئے ایک جگہ چُنے گا۔ خداوند اپنا نام وہاں رکھے گا۔ اور تم اُن سبھی چیزوں کووہاں لا ؤ گے جن کے لئے میں حکم دے رہا ہوں۔ وہاں تم اپنی جلانے کی قربانی ، اپنی قربانیاں ، اپنی فصل کا دسواں حصّہ اور جانوروں کے جھنڈ، خداوند سے کی ہو ئی وعدے کا کو ئی بھی تحفہ اور اپنے مویشی کے جھنڈ یا ریوڑ کا پہلو ٹھا بچہ لا ؤ گے۔
12 اس جگہ پر تم اپنے تمام لوگوں اپنے بچوں سبھی خادموں اور اپنے شہر میں رہنے وا لے تمام لا وی لوگوں کے ساتھ جمع رہو ( یہ لا وی نسل کے لوگ اپنے لئے زمین کا کو ئی حصّہ نہیں پا ئیں گے۔) خداوند اپنے خدا کے ساتھ وہاں مزے اُڑا ؤ۔
13 ہو شیاری سے رہو کہ تم اپنی جلانے کی قربانیوں کو جہاں چا ہو وہاں نہ چڑھا دو۔
14 تمہا رے خاندانی گروہوں میں سے خداوند ایک جگہ چُنے گا۔ وہاں اپنے جلانے کی قربانی چڑھا ؤ اور تمہیں بتا ئے گئے سبھی دوسرے کا م وہاں کرو۔
15 “جس جگہ پر بھی تم رہو تم نیل گا ئے یا ہرن جیسے اچھے جا نوروں کو مارکر کھا سکتے ہو۔ تم اتنا گوشت کھا سکتے ہو جتنا چا ہو۔ جتنا گوشت خداوند تمہا را خدا تمہیں دے۔ کو ئی بھی آدمی اس گوشت کو کھا سکتا ہے چا ہے پاک ہو یا نا پاک۔
16 لیکن تمہیں خون نہیں کھانا چا ہئے۔ تمہیں خون کو پانی کی طرح زمین پر بہا دینا چا ہئے۔
17 “ کچھ ایسی چیزیں ہیں جنہیں تمہیں ان جگہوں پر نہیں کھا نی چا ہئے جہاں تم رہتے ہو۔ وہ چیزیں یہ ہیں : تمہا رے اناج کا دسواں حصّہ ، نئی مئے اور تیل کا حصّہ جو کہ خدا کا ہے ، تمہا رے مویشیوں کے جھنڈ یا ریوڑ کا پہلو ٹھا بچہ ، خدا سے وعدہ کیا گیا کو ئی بھی نذرانہ ، رضاء کی قربانیاں یا خدا کے لئے کو ئی دوسرا تحفہ۔
18 لیکن صرف ان نذرانوں کو اسی جگہ پر کھانا چا ہئے۔ جسے خداوند تمہا را خدا چنے گا۔تمہیں ، تمہا رے بیٹوں اور بیٹیوں تمہا رے تمام خادموں اور تمہا رے شہر میں رہنے وا لے لا وی نسل کے لوگوں کو خداوند تمہا رے خدا کے سامنے کھانا چا ہئے اور خوشیاں منانا چا ہئے۔
19 دھیان رکھو کہ ان کھا نوں کو لا وی نسل کے لوگوں کے ساتھ بانٹ کر کھا ؤ جب تک تم اپنے ملک میں رہو اسے کرو۔
20-21 “خداوند تمہا رے خدا نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ تمہا رے ملک کی سرحد کو اور بڑھا ئے گا۔ جب خداوند ایسا کریگا تو تم اس کی چنی ہو ئی خاص جگہ سے دور رہ سکتے ہو اگر یہ بہت زیا دہ دور ہو اور تمہیں گوشت کی بھوک ہو تو تم کسی بھی طرح کے گوشت کو جو تمہا رے پاس ہے کھا سکتے ہو۔ تم خداوند کو دیئے گئے جھنڈ اور ریوڑ میں سے کسی بھی جانور کو ما ر سکتے ہو۔ یہ اسی طرح کرو جیسا کرنے کا حکم میں نے دیا ہے۔ یہ گوشت تم جب چا ہو جہاں رہو کھا سکتے ہو۔
22 تم اس گوشت کو ویسے ہی کھا سکتے ہو جیسے نیل گا ئے اور ہرن کا گوشت کھا تے ہو کو ئی بھی آ دمی یہ کر سکتا ہے چا ہے وہ شخص پا ک ہو یا نا پاک ہو۔
23 لیکن خون بالکل نہ کھا ؤ کیوں ؟ کیوں کہ خون میں زندگی ہے اور وہ گوشت تمہیں نہیں کھانا چا ہئے جس میں جان باقی ہو۔
24 خون مت کھا ؤ تمہیں خون کو پانی کی طرح زمین پر ڈا لدینا چاہئے۔
25 تمہیں وہ سب کچھ کرنا چا ہئے جسے خداوند صحیح ٹھہراتا ہو اس لئے خون مت کھا ؤ تب تمہا را اور تمہا ری نسلوں کا بھلا ہو گا۔
26 “جن چیزوں کو تم نے خداوند کے لئے مخصوص کیا ہے اور جو تمہا رے وعدے کی گئی نذریں ہیں تم انہیں اس خاص جگہ پر لے جانا جسے خداوند تمہا را خدا چنے گا۔
27 تمہیں اپنے جلانے کی قربانی کا خون اور گوشت دونوں خدا وند کی قربان گاہ پر پیش کرنا چاہئے۔ تمہیں اپنی دوسری قربانیوں کے خون کو خدا وند اپنے خدا کی قربان گاہ پر ضرور اُنڈیلنا چاہئے اور تم گوشت کھا سکتے ہو۔
28 جو حکم میں دے رہا ہوں اُس کی تعمیل کرنے میں ہوشیار رہو جب تم وہ سب کچھ کرتے ہو جو اچھاّ ہے اور ٹھیک ہے جو خدا وند تمہارے خدا کو خوش کرتا ہے تب ہر چیز تمہارے اور تمہاری نسلوں کے لئے ہمیشہ اچھی رہے گی۔
29 جب تم دوسری قوموں کے پاس اپنی زمین لیے جاؤگے تو خدا وند تمہارا خدا اُنہیں ہٹنے کے لئے مجبور کریگا اور اُنہیں تباہ کرے گا تم وہاں جاؤ گے اور اُن سے زمین لوگے تم اُن کی زمین پرر ہوگے۔
30 لیکن اسکا تم سے تباہ و برباد ہوجانے کے بعد ہوشیار رہو۔ انکے دیوتاؤں کی تحقیقات مت کرو یہ کہتے ہوئے کہ قومیں انکے دیوتاؤں کی عبادت کیسے کئے ؟ ہم لوگ بھی اس پر عمل کریں گے۔
31 تم خدا وند اپنے خدا کی ویسی عبادت نہیں کروگے جیسی وہ اپنے دیوتاؤں کی کرتے ہیں کیوں ؟ کیونکہ وہ اپنی پرستش میں سب طرح کی بُری چیزیں کرتے ہیں جن سے خدا وند نفرت کرتا ہے۔ وہ اپنے دیوتاؤں کی قربانی کے لئے اپنے بچے کو بھی جلادیتے ہیں۔
32 “تمہیں ان سبھی کاموں کو کرنے کے لئے ہوشیار رہنا چاہئے جن کے لئے میں حکم دیتا ہوں جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اس میں نہ تو کچھ ملاؤ اور نہ ہی اس میں سے کم کرو۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔