19
1 “خداوند تمہا را خدا تم کو وہ ملک دے رہا ہے جو دوسری قوموں کا ہے خداوند ان قوموں کو تباہ کرے گا تم وہاں رہو گے جہاں وہ لوگ رہتے ہیں تم ان کے شہراور گھروں کو لو گے جب ایسا ہو ،
2-3 تب تمہیں زمین کو تین حصّوں میں بانٹنا چا ہئے تب تمہیں ہر ایک حصّہ میں سبھی لوگوں کے قر یب پڑنے وا لا شہر اس علا قے میں چُننا چا ہئے اور تمہیں ان شہروں تک سڑکیں بنانا چا ہئے تب کو ئی بھی آدمی جو کسی دوسرے آدمی کو مارتا ہے وہاں بھاگ کر جا سکتا ہے۔
4 “کو ئی آدمی کسی کو مار ڈالتا ہے اور حفاظت کے لئے ان تین شہروں میں سے کسی ایک میں بھا گ کر پناہ کے لئے پہنچتا ہے تو اس آدمی کیلئے یہ اُصول ہیں : یہ ان شخص میں سے ہو نا چا ہئے جو کسی دوسرے شخص کو اتفا قاً بغیر عداوت کے مار ڈالتا ہے۔
5 اسکی ایک مثال یہ ہے : کو ئی آدمی کسی آدمی کے ساتھ جنگل میں لکڑی کاٹنے جا تا ہے اس میں سے ایک آدمی لکڑی کاٹنے کے لئے کلہا ڑی کو ایک درخت پر چلا تا ہے لیکن کلہا ڑی دستے سے نکل جا تی ہے اور دوسرے آدمی کو لگ جا تی ہے اور اس سے وہ مرجا تا ہے۔ وہ آدمی جس نے کلہا ڑی چلا ئی ان شہروں میں سے کسی ایک میں بھاگ کر جا سکتا ہے اور اپنے کو محفوظ کرسکتا ہے۔
6 لیکن اگر شہر بہت دور ہو گا تو مارے گئے آدمی کا کو ئی رشتے دار 19:6 رشتے دار بمعنی اس کا پیچھا کر سکتا ہے اور اس کے شہرمیں پہنچنے سے پہلے ہی اسے پکڑ سکتا ہے۔ رشتہ دار بہت غصّہ میں ہو سکتا ہے اور اس آدمی کو قتل کر سکتا ہے۔ لیکن وہ آدمی موت کی سزا کا مستحق نہیں ہے۔ وہ اس آدمی سے نفرت نہیں کرتا تھا جو اس کے ہا تھوں ما را گیا۔
7 اس لئے میں حکم دیتا ہوں کہ تینوں شہروں کو الگ کرو۔
8 “خداوند تمہا رے خدا نے تمہا رے آباء واجداد سے یہ وعدہ کیا میں تم لوگوں کی سرحد کی توسیع کروں گا۔ وہ تم لوگوں کو پو را ملک دے گا جسے دینے کا وعدہ اس نے تمہا رے آ باؤاجداد سے کیا تھا۔
9 وہ یہ کرے گا اگر انکے احکاما ت کی تعمیل پو ری طرح کرو گے جنہیں میں تمہیں آج دے رہا ہوں۔ اگر تم خداونداپنے خدا سے محبت کرو گے اور اس کی راہ پر ہمیشہ چلتے رہو گے تب اگر خداوند تمہا رے ملک کو بڑا بنا تا ہے تو تمہیں تین دوسرے شہر حفا ظت کے لئے چُننا چا ہئے وہ پہلے تین شہروں کے ساتھ ملا دینا چا ہئے۔
10 تب بے قصور لو گ اس شہر میں نہیں ما رے جا ئیں گے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے اور تم کسی بھی موت کے لئے قصووار نہیں ہو گے۔
11 “لیکن ایک آدمی کسی سے نفرت کر سکتا ہے وہ آدمی اس آدمی کو مارنے کے انتظار میں چھپ سکتا ہے جس سے وہ نفرت کرتا ہے۔ وہ اس آدمی کو مار سکتا ہے اور حفاظت کے لئے چنے ان شہروں میں بھا گ کر پہنچ سکتا ہے۔
12 اگر ایسا ہو تا ہے تو اس کے شہر کے بزرگوں کو کچھ لوگوں کو اس شخص کو محفوظ شہر سے لا نے کے لئے بھیجنا چا ہئے۔ تب شہر کے بزرگ اسے اس رشتہ داروں کو دیں گے جس کا فرض اس کو سزا دینی ہے۔ قاتل کو موت کی سزا دینی چا ہئے۔
13 اس کے لئے تمہیں رنجیدہ نہیں ہو نا چا ہئے تمہیں بے قصور لوگوں کو مار نے کے قصور سے اسرا ئیل کو پاک رکھنا چا ہئے تب سب کچھ تمہا رے لئے اچھا رہے گا۔
14 “تم اپنے پڑوسی کی زمین کے سرحدی نشان کے پتھر کو مت کھسکا ؤ جسے تمہا رے پیشروؤں نے اس زمین میں متعین کیا تھا جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے۔
15 “اگر کسی آدمی پر اُصول کے خلاف کچھ کرنے کا مقدمہ ہے تو ایک گواہ اسے پیش کرنے کے لئے کا فی نہیں ہو گا کہ وہ قصوروار ہے۔ اس نے سچ مُچ میں غلطی کی ہے یہ ثابت کرنے کے لئے دو یا تین گواہ ہونا چا ہئے۔
16 “کو ئی گواہ کسی آدمی کو جھوٹ بول کر اور یہ کہہ کر کہ اُس نے قصور کیا ہے اسے نقصان پہنچا نے کی کوشش کر سکتا ہے۔
17 اگر ایسا ہو تا ہے تو دونوں کو خداوند کے سامنے جانا چا ہئے جہاں پر منصف اور کا ہن انکا فیصلہ کریں گے جو کہ اس وقت خدمت کا کام انجام دیتے ہیں۔
18 منصفوں کو ہوشیاری کے ساتھ سوالا ت کرنا چا ہئے۔ وہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ گواہ نے دوسرے آدمی کے خلا ف جھو ٹ بولا ہے اگر گواہ نے جھو ٹ بولا ہے تو ،
19 تمہیں اسے سزا دینی چا ہئے۔ تمہیں اس کے ساتھ وہی کرنا چا ہئے جو اس نے دوسروں کے ساتھ کرنا چا ہا۔ اس طرح تم اپنے درمیان سے کو ئی بھی بُرا ئی کو باہر کر سکتے ہو۔
20 دوسرے تمام لوگ اسے سُنیں گے اور خوف زدہ ہو ں گے اور کو ئی بھی ویسی بُرا ئی نہیں کرے گا۔
21 “تم اس پر رحم نہ کرو جسے بُرا ئی کی وجہ سے تم سزا دینا چا ہتے ہو۔ زندگی کے لئے زندگی ، آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت ، ہا تھ کے بدلے ہا تھ ، اور پیر کے بدلے پیر لیا جانا چا ہئے یہ اصول ہے۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔16:1+اس16:1کے معنی اناج کی کونپلیں۔ یہ یہودی سال کا پہلا مہینہ جس کو نیسان بھی کہا جا تا ہے یہ آج کے مارچ۔ اپریل ہیں۔19:6+بمعنی19:6خون کا بدلہ لینے وا لا۔ جب کو ئی آدمی مارا جا تا تو اس کے قریبی رشتہ دار کا یہ فرض ہو تا کہ مار نے وا لے کو سزا دے۔