23
1 “وہ آدمی جس کے خصئے کچل دیئے گئے ہوں یا جس کا عضو تناسل کاٹ دیا گیاہو خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔
2 یا وہ آدمی جس کے ماں باپ قانو نی طور پر شادی نہ کئے ہوں اس آدمی کے خاندان سے کو ئی بھی آدمی یہاں تک کہ دس پشت کے بعد بھی خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔
3 “کو ئی عمّونی یا مو آبی اور یہاں تک کہ اس کی نسل دس پشت کے بعد بھی خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔
4 کیوں کہ عموّنی اور مو آبی لوگوں نے مصر سے باہر آتے وقت سفر کے دوران تم لوگو ں کو روٹی اور پانی دینے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے فتور سے بعور کے بیٹے بلعام کو بھی ارم نہرین کو تجھ پر لعنت کرنے کے لئے بھا ڑے پر لینے کی کوشش کی تھی۔
5 لیکن خداوند تمہا رے خدا نے بلعام کی ایک نہ سنی خداوند نے بد دُعا ء کو تمہا رے لئے برکت میں بدل دیاکیوں؟ کیوں کہ خداوند تمہا را خدا تم سے محبت کرتا ہے۔
6 تمہیں عموّنی اور مو آبی لوگوں کے ساتھ امن قائم کرنے کا ارادہ کبھی نہیں کرنا چا ہئے۔ جب تک تم لوگ رہو ان سے دوستی نہ رکھو۔
7 “تمہیں ادومی سے نفرت نہیں کرنی چا ہئے۔کیوں؟ کیوں کہ وہ تمہا را رشتہ دار ہے تمہیں کسی مصری سے نفرت نہیں کرنی چا ہئے ؟ کیوں کہ اُن کے ملک میں تم اجنبی تھے۔
8 ادومی اور مصری لوگوں سے پیدا ہو ئے تیسری نسل کے بچے جو تمہا رے بیچ رہے خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔
9 “جب تمہا ری فوج دشمن کے خلا ف جا ئے تب تم ان سبھی چیزوں سے دور رہو جو تمہیں نجس بنا تی ہیں۔
10 اگر کو ئی ایسا آدمی ہے جو رات میں احتلام ہو نے کی وجہ سے ناپاک ہو گیا تو اسے خیمہ کے باہر چلاجانا چا ہئے اوروہیں ٹھہرنا چا ہئے۔
11 لیکن جب شام ہو تب اس آدمی کو نہانا چا ہئے اور جب سورج غروب ہو تو وہ خیمہ میں جا سکتا ہے۔
12 تمہیں خیمہ کے باہر رفع حاجت کے لئے جگہ بنا نی چا ہئے۔
13 اور تمہیں اپنے ساز و سامان کے ساتھ کھو دنے کے لئے ایک کھُنتی رکھنی چا ہئے۔ اس لئے جب تم کو حاجت ہو تو تم ایک گڑھا کھو دو اور اسے ڈھک دو۔
14 کیوں؟ کیوں کہ خداوند تمہا را خدا تمہا رے خیمہ میں دشمنوں کو شکست دینے میں تمہا ری مدد کرنے کے لئے تمہا رے ساتھ ہے اس لئے خیمہ پاک رہنا چا ہئے۔ تب خداوند تم میں کچھ کراہیت نہیں دیکھے گا اور تم سے آنکھیں نہیں پھیرے گا۔
15 “اگر کو ئی غلام اپنے مالک کے یہاں سے بھا گ کر تمہا رے پاس آتا ہے تو تمہیں اس غلام کو اس کے مالک کو نہیں واپس کرنا چا ہئے۔
16 یہ غلام تمہا رے ساتھ جہاں چا ہے وہاں رہ سکتا ہے جو بھی شہر کو چنے وہ اس میں رہ سکتا ہے تمہیں اسے پریشان نہیں کرنا چا ہئے۔
17 “کسی اسرا ئیلی مرد یا عورت کو ہیکل کا فحش کار 23:17 مرد یا عو رت کو ہیکل کا فحش کار وہ خدمت گذار نہیں بنانا چا ہئے۔
18 مرد یا عورت طوائفا نہ پیشہ کی کما ئی ہو ئی دولت کو خداوند اپنے خدا کی ہیکل میں نہیں لا یا جانا چا ہئے۔ کو ئی آدمی کئے گئے وعدہ کے سبب خدا کو دی جانے وا لی چیز کے لئے اس پیسے کا استعمال نہیں کر سکتا۔خداوند تمہا را خدا سبھی مرد اور عورت طوائفوں سے نفرت کرتا ہے۔
19 اگر تم کسی اسرا ئیلی کو کچھ اُدھا ردو تو تم اس پر سود نہ لو۔ تم پیسوں پر ، کھانے کی چیزوں پر یا کو ئی ایسی چیز جس پر سود لیا جا سکے سود نہ لو۔
20 تم غیر ملکی سے سود لے سکتے ہو لیکن تمہیں دوسرے اسرا ئیلی سے سود نہیں لینا چا ہئے۔ اگر تم اُن اصولوں کی تعمیل کرو گے تو خداوند تمہا را خدا اس ملک میں جہاں تم رہنے جا رہے ہو ہر اس چیز میں جو کچھ تم کرو گے برکت د یگا۔
21 “جب بھی تم خداوند اپنے خدا سے وعدہ کرو تو تم اسے پو را کرنے میں دیر نہ کرو۔ کیو نکہ خداوند چاہتا ہے کہ تم اسے پو را کرو۔اگر تم وعدہ کی ہو ئی چیز وں کو نہیں دو گے تو تم گناہ کے مرتکب ہو گے۔
22 اگر تم وعدہ نہیں کرتے ہو تو تم گناہ نہیں کر رہے ہو۔
23 لیکن تمہیں وہ چیزیں کرنی چا ہئے جسے کرنے کے لئے تم نے کہا ہے کہ تم کرو گے۔ جب تم خدا سے خاص وعدہ کرو تو تمہیں وعدہ کی ہو ئی بات کو پو ری کرنی چا ہئے۔
24 “اگر تم دوسرے آدمی کے انگور کے باغ سے ہو کر جا تے ہو تو تم جتنے چا ہو اتنے انگور کھا سکتے ہو لیکن تم کو ئی بھی انگور اپنی ٹوکری میں نہیں رکھ سکتے ہو۔
25 جب تم کسی شخص کے اناج کے کھیت سے گذر تے ہو تو تم اپنے ہا تھ سے جتنا بھی چا ہو توڑ سکتے ہو اور کھا سکتے ہو لیکن تم درانتی کا استعمال اس شخص کے اناج کو کاٹ کر لینے میں نہیں کر سکتے۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔16:1+اس16:1کے معنی اناج کی کونپلیں۔ یہ یہودی سال کا پہلا مہینہ جس کو نیسان بھی کہا جا تا ہے یہ آج کے مارچ۔ اپریل ہیں۔19:6+بمعنی19:6خون کا بدلہ لینے وا لا۔ جب کو ئی آدمی مارا جا تا تو اس کے قریبی رشتہ دار کا یہ فرض ہو تا کہ مار نے وا لے کو سزا دے۔22:17+خون22:17کے دھبو ں وا لی بستر کی چا در جو دلہن اپنی شادی کی رات سے رکھتی ہے یہ ثابت کر نے کے لئے کہ جب اس نے شادی کی تو وہ پاک دامن کنواری تھی۔23:17+وہ23:17لوگ جو جھو ٹے خدا ؤں کی پرستش کر تے تھے۔ عو رت مرد دو نوں اپنے جسم کو جنسی گناہ کے لئے پیش کر کے کاہن کے طو رپر خد مت انجام دیتے تھے۔