25
1 “اگر دو آدمیوں کے بیچ قانونی جھگڑا ہے تو انہیں عدالت میں جانا چا ہئے۔ منصف اُن کے مقدمہ کو طئے کریں گے اور بتا ئیں گے کہ کون آدمی بے قصور ہے اور کون قصور وار۔
2 اگر قصوروار آدمی پیٹے جانے کے قابل ہے تو منصف اسے مُنہ کے بل لٹکائے گا کو ئی آدمی اسے منصف کی آنکھوں کے سامنے کو ڑا سے پیٹے گا وہ آدمی اتنی بار پیٹا جا ئے گا جتنی بار کے لئے اس کا قصور ہو گا۔
3 کو ئی آدمی چالیس بار سے زیادہ پیٹا جاتا ہے تو اس سے یہ معلوم ہو گا کہ اس آدمی کی زندگی تمہا رے لئے اہم نہیں۔
4 جب تم ا ناج کو الگ کرنے ( مَلنے) کے لئے بیلوں کا استعمال کرو تب انہیں کھانے سے روکنے کے لئے اُن کے مُنہ کو نہ باندھو۔
5 “اگر دو بھا ئی ایک ساتھ رہ رہے ہو ں اور ان میں سے ایک لا ولد مرجا ئے تو مرحوم بھا ئی کی بیوی کی شادی خاندان کے با ہر کے کسی اجنبی کے ساتھ نہیں ہونی چا ہئے۔ شوہر کا بھا ئی اسے اپنی بیوی بنا لے۔ اس کے شوہرکے بھا ئی کو اس کے ساتھ شوہر کے بھا ئی کا فرض پو را کرنا چا ہئے۔
6 تب جو پہلو ٹھا بیٹا اس سے پیدا ہو گا مرحوم بھا ئی کی جگہ لے گا۔ تب مرحوم بھا ئی کا نام اسرائیل سے مٹایا نہیں جا ئے گا۔
7 اگر وہ آدمی اپنے بھا ئی کی بیوی کو اپنانا نہیں چاہتا، ’تب بھا ئی کی بیوی کو بیٹھک کی جگہ پر شہر کے قائدین کے پاس جانا چا ہئے بھا ئی کی بیوی کو شہر کے قائدین سے کہنا چا ہئے۔ میرے شوہر کا بھا ئی اسرا ئیل میں اپنے بھا ئی کانام بنا ئے رکھنے سے انکار کرتا ہے۔ وہ میرے ساتھ اپنے بھا ئی کے فرض کو پو را نہیں کرے گا۔‘
8 تب شہرکے قائدین کو اس آدمی کو بلانا چا ہئے اور اس سے بات کرنی چا ہئے اگر وہ آدمی ضدّی ہے اور کہتا ہے، ’میں ا س سے شادی نہیں کرنا چاہتا ، ’
9 تب اس کے بھا ئی کی بیوی شہر کے قائدین کے سامنے اس کے پاس آئے اس کے پیر سے اس کے جوتے نکالے اور اس کے مُنہ پر تھو کے۔ اسے کہنا چا ہئے، ’یہ اس آدمی کے ساتھ کیا جا تا ہے جو اپنے بھا ئی کا خاندان بسانا نہیں چا ہتا ہے !‘
10 تب اس بھا ئی کا خاندان اسرائیلیوں میں اس آدمی کا خاندان کہلا ئیگا ’ جسکی جو تی اُتاری گئی تھی۔‘
11 ہو سکتا ہے دوآدمی ایک دوسرے سے جھگڑا کریں اُن میں ایک کی بیوی اپنے شوہر کی مدد کرنے آئے لیکن اسے اپنے شوہر کے مخالف آدمی کے خفیہ حصّوں کو نہیں پکڑنی چا ہئے۔
12 اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اس کے ہا تھ کاٹ ڈالو اس کے لئے رنجیدہ مت ہو۔
13 “لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے جعلی باٹ نہ رکھو ان باٹو ں کا استعمال نہ کرو جو اصلی وزن سے بہت کم یا بہت زیادہ ہوں۔
14 اپنے گھر میں ان پیمانوں کو نہ رکھو جو صحیح پیمانے سے بہت بڑے یا بہت چھو ٹے ہوں۔
15 تمہیں ان پیمانوں اورنا پوں کا استعما ل کرنا چا ہئے جو صحیح اور ایمانداری کے مطابق ہوں تم اس ملک میں لمبی عمر وا لے ہوگے جسے خداوند تمہا را خدا تم کو دے رہا ہے۔
16 خداوند تمہا را خدا ان سے نفرت کرتا ہے جو جعلی باٹ اور پیمانوں کا استعمال کر کے دھو کہ دیتے ہیں ہاں وہ اُن سبھی لوگوں سے نفرت کرتا ہے جو بے ایمانی کرتے ہیں۔
17 “یاد کرو جب تم مصر سے آئے تھے تب عمالیقی لوگوں نے تمہا رے ساتھ کیا کیا۔
18 عمالیقی لوگوں نے خدا کی عزّت نہیں کی تھی۔ انہوں نے تم پر اس وقت حملہ کیا تھا جب تم مصر سے آ تے ہو ئے راستے میں تھکے ہو ئے اور کمزور تھے۔ انہوں نے تمہا رے ان سب لوگوں کو مار ڈا لا جو تمہا رے پیچھے چل رہے تھے۔
19 اس لئے تم لوگوں کو عمالیقی لوگوں کے نام ونشان کو دنیا سے مٹا دینا چا ہئے ایسا تم لوگ اس وقت کرو گے جب اس ملک میں جا ؤگے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے وہاں وہ تمہیں تمہا رے چاروں طرف کے دشمنوں سے چھٹکا رہ دلا ئے گا لیکن عمالیقیوں کو تباہ کرنا نہ بھو لو۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔16:1+اس16:1کے معنی اناج کی کونپلیں۔ یہ یہودی سال کا پہلا مہینہ جس کو نیسان بھی کہا جا تا ہے یہ آج کے مارچ۔ اپریل ہیں۔19:6+بمعنی19:6خون کا بدلہ لینے وا لا۔ جب کو ئی آدمی مارا جا تا تو اس کے قریبی رشتہ دار کا یہ فرض ہو تا کہ مار نے وا لے کو سزا دے۔22:17+خون22:17کے دھبو ں وا لی بستر کی چا در جو دلہن اپنی شادی کی رات سے رکھتی ہے یہ ثابت کر نے کے لئے کہ جب اس نے شادی کی تو وہ پاک دامن کنواری تھی۔23:17+وہ23:17لوگ جو جھو ٹے خدا ؤں کی پرستش کر تے تھے۔ عو رت مرد دو نوں اپنے جسم کو جنسی گناہ کے لئے پیش کر کے کاہن کے طو رپر خد مت انجام دیتے تھے۔