31
1 تب موسیٰ گئے اور سارے اسرائیلیوں سے ان باتوں کو کہا۔
2 موسیٰ نے کہا ، “اب میں ۱۲۰ سال کا ہوں میں اب اور تمہا ری رہنما ئی نہیں کر سکتا۔ خداوند نے مجھ سے کہا ہے : ’ تم دریا ئے یردن کے پار نہیں جا ؤ گے۔‘
3 خداوندتمہا را خدا تمہا رے آگے چلے گا وہ اُن قوموں کو تمہا رے لئے تباہ کرے گا تم ان کا ملک اُن سے چھین لو گے یشوع اس پار تم لوگوں کے آگے چلے گا۔ خداوند نے یہ کہا ہے۔
4 “خداوند ان قوموں کے لوگوں کے ساتھ وہی کرے گا جو اس نے اموریوں کے بادشاہ سیحون اور عوج کے ساتھ کیا۔ ان بادشاہوں کے ملک کے ساتھ اس نے جو کیا وہی یہاں کرے گا۔ خداوند نے ان کے ملکو ں کو تباہ کیا۔
5 اور خداوند تمہیں اُن ملکوں کو شکست دینے دے گا اور ان کے ساتھ یہ سب کرو گے جسے کرنے کیلئے میں نے کہا ہے
6 طاقتور اور بہا در رہو اُن قوموں سے مت ڈرو! کیوں؟ کیوں کہ خداوندتمہا را خدا تمہا رے ساتھ جا رہا ہے وہ تمہیں نہیں چھو ڑے گا اور نہ تمہیں نا کام کرے گا۔”
7 تب موسیٰ نے یشوع کو بُلا یا۔ جس وقت موسیٰ یشوع سے باتیں کر رہا تھا اس وقت سبھی بنی اسرا ئیل دیکھ رہے تھے۔ “جب موسیٰ نے یشوع سے کہا طا قتور اوربہا در بنو تم ان لوگوں کو اس ملک سے لے جا ؤ گے جسے خداوند نے ان کے آ باء و اجداد کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تم بنی اسرا ئیلیوں کی مدد اس ملک کو لینے اور اپنا بنا نے میں کرو گے۔
8 خداوند آگے چلے گا وہ یقیناً تمہا رے ساتھ ہے وہ نہ تمہیں مدد دینا بند کرے گا نہ ہی تمہیں چھو ڑے گا تم نہ ہی خوفزدہ نہ ہی فکرمند رہو۔
9 تب موسیٰ نے ا ن تعلیمات کو لکھا اور لا وی نسل کے کاہنوں کو دے دیا۔ اُن کا کام خداوند کے صندوق کو لے چلنا تھا۔ موسیٰ نے اسرا ئیل کے تمام قائدین کو یہ بھی دیئے۔
10 تب موسیٰ نے قائدین کو حکم دیا اور کہا ، “ہر سات سال کے آخر میں قرض منسوخ کر دینے کے سال میں اس شریعت کی کتاب کو پناہ کی تقریب میں پڑھو۔
11 اس وقت سبھی بنی اسرا ئیل خداوند اپنے خدا سے ملنے اس خاص جگہ پر آئیں گے جسے وہ چنے گا تا کہ وہ اسے سُن سکیں۔
12 تمام لوگ مردوں عورتوں چھوٹے بچوں اور اپنے شہروں میں رہنے وا لے تمام غیر ملکیوں کو جمع کرو وہ اُصول کو سُنیں گے اور خداوند تمہا رے خدا کی عزّت کرنا سیکھیں گے اور وہ اُس اُصول اور احکام کی تعمیل میں پابند رہیں گے۔
13 اور تب اُن کی نسل جو تعلیمات کو نہیں جانتے اُسے سُنیں گے اور خداوندتمہا رے خدا کی عزّت کرنا سیکھیں گے۔ وہ اُس وقت تک خداوند کی عزّت کریں گے جب تک وہ اس ملک میں رہیں گے ، جسے تم دریا ئے یردن کے اُس پار لینے کے لئے تیار رہو۔”
14 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “اب تمہا رے مرنے کا وقت قریب ہے یشوع کو لو اور خیمہ اجتماع 31:14 خیمہ اجتماع مقدس میں جا ؤ میں یشوع کو بتا ؤں گا کہ وہ کیا کرے۔ ” اس لئے موسیٰ اور یشوع خیمٴہ اجتماع میں گئے۔
15 خداوند بادلوں کے ایک ٹکڑے کی شکل میں ظا ہر ہوا بادل کا ٹکڑا خیمہ کے دروازے پر کھڑا تھا۔
16 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “تم جلد ہی مروگے اور پھر اپنی نسلوں کے ساتھ چلے جا ؤ گے تو یہ لوگ مجھ پر یقین کرنے وا لے نہیں ہو ں گے وہ اس معاہدہ کو تو ڑ دیں گے جو میں نے اُن کے ساتھ کیا ہے وہ مجھے چھوڑدیں گے اور دوسرے دیوتاؤں کی پرستش کرنا شروع کر دیں گے اُن ملکوں کے جھو ٹے خداؤں کی جن میں وہ رہیں گے۔
17 اُس وقت میں اُن پر بہت غصّہ ہو ں گا اور اُنہیں چھو ڑدوں گا۔ میں ان لوگوں سے اپنا مُنہ پھیرلوں گا۔ اور وہ تباہ ہو جا ئیں گے ان کے ساتھ بھیانک حادثات ہوں گے اور وہ مصیبت میں پڑیں گے۔ تب وہ کہیں گے یہ بُرے واقعات ہما رے ساتھ اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ ہما را خداوند ہما رے ساتھ نہیں ہے۔
18 تب میں ان سے اپنا مُنہ چھپا لوں گا کیوں کہ وہ بُرا کر رہے ہو ں گے۔ اور دوسرے دیوتاؤں کی پرستش کر رہے ہونگے۔
19 “اس لئے اُس گیت کو لکھو اور بنی اسرا ئیلیوں کو سکھا ؤ اور اس گیت کو انہیں یاد کرنے دو۔ تب یہ گیت میرے لئے بنی اسرا ئیلیوں کے خلاف ہو گا۔
20 یہ انہیں اس ملک میں جو اچھی چیزوں سے بھر پور ہے اور اس کو دینے کا وعدہ میں نے ان کے آباؤاجداد سے کیا ہے۔ لے جاؤں گا اور وہ جو کھانا چا ہئیں گے سب پا ئیں گے وہ خوشیوں سے بھری زندگی گذاریں گے۔ لیکن وہ دوسرے دیوتاؤں کی طرف جا ئیں گے اور ان کی خدمت کریں گے وہ مجھ سے مُنہ پھر لیں گے اور میری مرضی کے خلاف کریں گے۔
21 تب ان پر بھیانک آفتیں آئیں گے اور وہ بڑی مصیبت میں ہو ں گے۔ اس وقت ان کے لوگ اس گیت کو تب بھی جانیں گے اور یہ انہیں بتا ئے گا کہ وہ کتنی بڑی غلطی پر ہیں میں نے ابھی تک اُن کو اس ملک میں نہیں پہنچایا ہے جسے انہیں دینے کا وعدہ میں نے کیا ہے۔ لیکن میں پہلے سے ہی جانتا ہوں کہ وہ وہاں کیا کرنے وا لے ہیں کیوں کہ میں اُن کی عادت سے واقف ہوں۔”
22 اس لئے موسیٰ نے اسی دن گیت لکھا اور اُس نے گیت کو بنی اسرا ئیلیوں کو سکھا یا۔
23 تب خداوند نے نون کے بیٹے یشوع سے باتیں کیں خداوند نے کہا ، “بہا در اور طاقتور بنو تم بنی اسرا ئیلیوں کو اُس ملک میں لے چلو گے جسے انہیں دینے کا میں نے وعدہ کیا ہے اور میں تمہا رے ساتھ رہوں گا۔
24 موسیٰ نے یہ سارے اُصول ایک کتاب میں لکھے جب اس نے اسے پو را کر لیا تو۔
25 اس نے لا وی نسلوں کو حکم دیا ( یہ لوگ خداوندکے معاہدہ کے صندوق کی دیکھ بھال کرتے تھے۔) موسیٰ نے کہا۔
26 “اس تعلیمات کی کتاب کولو اور خداوند اپنے خدا کے معاہدہ کے صندوق کے بازو میں رکھو تب یہ وہاں تمہا رے خلا ف گواہ ہو گی۔
27 میں جانتا ہوں تم بہت ضدّی ہو میں جانتاہوں تم باغی ہو۔ دیکھو تم نے خداوند کی فرمانبرداری کرنے سے انکار کر گئے جبکہ میں ابھی تک تمہا رے ساتھ ہو ں۔ میں جانتا ہوں کہ میری موت کے بعد بھی تم خداوند کے فرمانبرداری سے انکار کرو گے۔
28 اپنے سبھی خاندانی گروہ قائدین اور عہدیداروں کو ایک ساتھ بُلا ؤ۔ میں انہیں یہ سب کچھ بتا ؤں گا اور میں زمین اور آسمان کو اُن کے خلا ف گواہ ہو نے کیلئے بلا ؤں گا۔
29 میں جانتا ہوں کہ میری موت کے بعد تم بُرے لوگ ہو جا ؤ گے تم اس راستے سے ہٹ جاؤ گے جس پر چلنے کا حکم میں نے دیا ہے۔ مستقبل میں تم پر آفتیں آئیں گی کیوں؟ کیوں کہ تم وہ کرنا چاہتے ہو جسے خداوند بُرا بتا تا ہے۔ تم اسے ان کاموں کے کرنے کی وجہ سے اسے غصّہ میں لا ؤ گے۔”
30 تب موسیٰ نےسبھی بنی اسرائیلیوں کو یہ گیت سنا یا وہ تب تک نہیں رکا جب تک اس نے اسے پو را نہ کر لیا۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔16:1+اس16:1کے معنی اناج کی کونپلیں۔ یہ یہودی سال کا پہلا مہینہ جس کو نیسان بھی کہا جا تا ہے یہ آج کے مارچ۔ اپریل ہیں۔19:6+بمعنی19:6خون کا بدلہ لینے وا لا۔ جب کو ئی آدمی مارا جا تا تو اس کے قریبی رشتہ دار کا یہ فرض ہو تا کہ مار نے وا لے کو سزا دے۔22:17+خون22:17کے دھبو ں وا لی بستر کی چا در جو دلہن اپنی شادی کی رات سے رکھتی ہے یہ ثابت کر نے کے لئے کہ جب اس نے شادی کی تو وہ پاک دامن کنواری تھی۔23:17+وہ23:17لوگ جو جھو ٹے خدا ؤں کی پرستش کر تے تھے۔ عو رت مرد دو نوں اپنے جسم کو جنسی گناہ کے لئے پیش کر کے کاہن کے طو رپر خد مت انجام دیتے تھے۔26:5+قدیم26:5ملک شام کا ایک شخص یہاں یہ ابراہیم ، اسحاق یا شاید یعقوب ( اسرائیل) ہو سکتے ہیں۔26:9+ادبی26:9طور پر دودھ اور شہد سے بھر پور ہے۔30:6+خدا30:6تم کو اور تمہاری نسلوں کو ایسا بنا ئے گا کہ تم اس کی فرمانبرداری کرنا چا ہو گے۔31:14+مقدس31:14خیمہ جہاں بنی اسرائیل خدا سے ملنے جا تے ہیں۔