23
1 “لوگوں کے خلا ف جھو ٹ نہ بو لو۔ اگر تم عدالت میں گواہ ہو تو بُرے آدمی کی مدد کے لئے جھوٹ مت بو لو۔
2 اس مجمع کی تقلید نہ کرو جو غلط کر رہا ہو۔ جب تم عدالت میں شہا دت دو تو انصاف کا خون کر نے کے لئے اکثر یت میں شامل نہ ہو۔
3 “عدالت میں کسی غریب کی طرفداری نہ کرو کہ وہ غریب ہے۔ اگر وہ صحیح ہے تب ہی اُس کی طرفداری کرو۔
4 “اگر تمہیں دُشمن کا کو ئی کھو یا ہوا بیل یا گدھا ملے تو تمہیں اُسے اس کو واپس دینا چاہئے۔
5 “اگر تم دیکھو کہ کو ئی جانور اس لئے نہیں چل سکتا کہ اُس کو زیادہ بوجھ ڈھونا پڑ رہا ہے تو تمہیں اُسے روکنا چاہئے اور اُس جانور کی مدد کرنی چاہئے جب وہ جانور تمہارے دُشمنوں میں سے کسی کا ہو۔
6 “تمہیں لوگوں کو غریبوں کے ساتھ نا انصافی نہیں کر نے دینی چاہئے۔ ان کے ساتھ بھی دوسرے لوگوں کے جیسا انصاف ہونا چاہئے۔
7 “تم کسی کو کسی بات کے لئے قصوار کہتے وقت بہت ہوشیار رہو۔ کسی آدمی پر جھو ٹے الزا م نہ لگا ؤ۔ کسی بے گناہ شخص کو اُس کے قصور کی سزا کے لئے نہ مارو جو اس نے کیا ہی نہیں ہے۔ میں قصور وار شخص کو معاف نہیں کروں گا۔
8 “اگر کو ئی غلط آدمی اپنے سے متّفق ہو نے کے لئے رشوت دینے کا ارادہ کرے تو اُسے مت لو۔ ایسی رشوت منصفوں کو اندھا کر دیگی جس سے وہ سچ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ رشوت اچھے لوگوں کو جھوٹ بولنا سکھا ئے گی۔
9 “تم کسی غیر ملکی کے ساتھ کبھی بُرا سلوک نہ کرو یاد رکھو جب تم ملک مصر میں رہتے تھے تب تم غیر ملکی تھے۔
10 “چھ سال تک بیج بوؤ اپنی فصلوں کو کا ٹو اور کھیت کو تیار کرو۔
11 لیکن ساتویں سال اپنی زمین کا استعمال نہ کرو ساتویں سال زمین کے آرا م کا خاص وقت ہو گا۔ اپنے کھیتوں میں کچھ بھی نہ بوؤ۔ اگر کو ئی فصل وہاں اگتی ہے تو اُسے غریب لوگوں کو لے لینے دو جو بھی کھانے کی چیزیں بچ جا ئیں اُنہیں جنگلی جانوروں کو کھا لے نے دو۔ یہی معاملہ تمہیں اپنے انگور اور زیتون کے با غوں کے تعلق سے بھی کر نا چاہئے۔
12 “چھ دن تک کام کرو تب ساتویں دن آرام کرو۔ اُ س سے تمہا رے غلامو ں اور تمہا رے غیر ملکیوں کو بھی آرام کا وقت ملے گا۔ اور تمہا رے بیل اور گدھے بھی آرام کر سکیں گے۔
13 “یقینی طور پر تم تمام شریعت کی پابندی کرو گے جھو ٹے خداؤں کی پرستش مت کرو۔ تمہیں اُن کانام بھی نہیں لینا چاہئے۔
14 “ہر سال تمہا ری تین خاص مقدّس تقریب ہو ں گی۔ اُن دنوں تم لوگ میری عبادت کے لئے میری خاص جگہ پر آؤ گے۔
15 پہلی مقدس تقریب بے خمیری روٹی کی تقریب ہو گی۔ یہ ویسا ہی ہو گا جیسا میں نے حکم دیا ہے اس دن تم لوگ ایسی روٹی کھا ؤ گے جس میں خمیر نہ ہو۔ یہ سات دن تک چلے گا۔ یہ تم لوگ ابیب کے مہينے 23:15 ابیب کے مہینےبہار میں کرو گے۔ کیوں کہ یہی وہ وقت ہے جب تم لوگ مصر سے آئے تھے۔ اُن دنوں کو ئی بھی شخص میرے سامنے خالی ہا تھ نہیں آئے گا۔
16 “دُوسری مقدس تقریب فصل کاٹنے کی تقریب ہو گی۔یہ تب شروع ہو گی جب تم اپنے کھیت میں بوئی ہو ئی فصل کاٹنا شروع کر و گے۔ “
وہ تیسری تقریب تک ہو گی جب تم فصل اِکٹھا کرو گے۔ یہ پت جھڑ میں ہو گی۔
17 “اِس طرح ہر سال تین مر تبہ تمہا رے تمام آدمی خداوند خدا کے سامنے ہوں گے۔
18 جب تم کسی جانور کو ذبح کرو اور اُس کا خون قربانی کے طور پر پیش کرو پھر ایسی روٹی نذر نہ کرو جس میں خمیر ہو۔ میری تقریب پر پیش کئے گئے جانور کے چربی کو صبح تک نہ رکھو۔
19 “فصل کٹنے کے وقت جب تم اپنی فصلوں کو جمع کرو ، تب اپنی کا ٹی ہو ئی فصل کا پہلا اناج خداوند اپنے خدا کے گھر میں لا ؤ۔“اور بکری کے بچہ کو اس کی ماں کے دودھ میں نہ ابا لو۔”
20 “میں تمہا رے سامنے ایک فرشتہ بھیج رہا ہوں یہ فرشتہ تمہیں اُس جگہ تک لے جا ئے گا جسے میں نے تمہا رے لئے تیار کیا ہے۔ یہ فرشتہ تمہا ری حفا ظت کرے گا۔
21 فرشتہ کی اطا عت کرو اور اس کے ساتھ جاؤ اُس کے خلاف مت رہو فرشتہ تمہیں معاف نہیں کرے گا اگر تم اسکے ساتھ بُرا کرو گے۔وہ میری نمائندگی کر تا ہے۔
22 وہ جو کچھ کہے اسکی تعمیل کرو تمہیں ہر وہ کام کرنا چاہئے جو میں تمہیں کہتا ہوں اگر تم یہ کرو گے تو میں تمہارے تمام دشمنوں کے خلاف ہو نگا اور میں اس کا دشمن ہوں گا جو تمہارے خلاف ہو گا۔”
23 “میرا فرشتہ تمہیں اُس ملک سے ہو کر لے جائے گا۔ وہ تمہیں کئی مختلف لوگوں اموری ، حتّی ، فریزی، کنعانی ، حوّی ، اور یبو سی لوگو ں میں پہونچا ئے گا۔ لیکن میں ان تمام لوگوں کو ہرا دوں گا۔
24 “ان لوگوں کے خدا ؤں کی پرستش نہ کرو۔ کبھی بھی ان کے خدا ؤں کے سامنے نہ جھکو۔ تم ہر گز ان لوگوں کی طرح نہ رہو جس طرح وہ رہتے ہیں۔ تمہیں ان کے بُتوں کو تباہ کر نا چاہئے اور تمہیں اُن کی پرستش کے پتھّروں کو توڑ دینا چاہئے جو اُ نہیں انکے دیوتاؤں کی یاد دلانے میں مدد کرتے ہیں۔
25 تمہیں اپنے خدا خدا وند کی خدمت کر نی چاہئے اگر تم ایسا کرو گے تو میں تمہیں پو ری روٹی اور پانی کی برکت دونگا۔ میں تمہاری ساری بیماریوں کو دور کروں گا۔
26 تمہاری تمام عورتیں بچّے پیدا کر نے کے لا ئق ہوں گی۔ پیدا ئش کے وقت ان کا کو ئی بچّہ نہیں مرے گا۔ اور میں تم لوگوں کو طویل زندگی عطا کروں گا۔
27 “جب تم اپنے دُشمنوں سے لڑو گے میں اپنی عظیم طاقت کو تم سے پہلے وہاں بھیج دونگا۔ 23:27 میں اپنی عظیم طاقت ․․․․ بھیج دونگا میری میں تمہارے سب دشمنوں کو شکست دینے میں تمہاری مدد کروں گا وہ لوگ جو تمہارے خلاف ہو ں گے وہ جنگ میں گھبرا کر بھاگ جائیں گے۔
28 میں تمہارے آگے زنبوروں (بھوڑوں ) کو بھیجو نگا۔ وہ حوّی ، کنعانی اور حتّی لوگوں کو تمہارے ملک کو چھوڑ کر بھا گنے پر مجبور کریں گے۔
29 لیکن میں اُن لوگوں کو تمہارے ملک سے جلدی جانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالوں گا۔ میں یہ صرف ا یک سال میں نہیں کروں گا اگر میں لوگوں کو بہت جلدی سے باہر جانے کے لئے دباؤ ڈا لوں تو ملک ہی خالی ہو جائے گا۔ پھر سب طرح کے جنگلی جانور بڑھیں گے اور وہ تمہارے لئے تکلیف دہ ہوں گے۔
30 میں انہیں آہستگی سے انہیں زمین سے باہر کر نے کے لئے اُس وقت تک دباؤ ڈالتا رہوں گا۔ جب تک تم زمین پر پھیل نہ جاؤ اور اُس پر قبضہ نہ کر لو۔
31 “میں تم لوگوں کو بحر قلزم سے لے کر دریائے فرات تک سارا ملک دونگا مغربی سرحد فلسطینی سمندر ہو گی اور مشرقی سرحد صحرائے عرب ہو گی میں ایسا کروں گا کہ وہاں کے رہنے والوں کو تم شکست دو اور تم ان تمام لوگوں کو وہاں سے چلے جانے کے لئے دباؤ ڈا لو گے۔
32 “تم ان کے خداؤں یا اُن میں سے کسی کے ساتھ کو ئی معاہدہ نہیں کرو گے۔
33 اُنہیں اپنے ملک میں مت رہنے دو اگر تُم انہیں رہنے دوگے تو تم ان کے جال میں پھنس جاؤ گے۔ وہ تم سے میرے خلاف گناہ کر وائیں گے اور تم ان کے خدا ؤں کی پرستش شروع کر دو گے ”
3:8+اسکے3:8معنیٰ ہیں اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ایک خوشحال ملک۔3:14+4:24+یا4:24ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔18:3+اس18:3عبرانی نام کا معنیٰ “ اجنبی” کے ہیں۔18:4+اس18:4عبرانی نام کے معنیٰ “ میرا خدا مدد گار ”23:15+بہار23:15کا مہینہ جو کہ نشان ہے۔ یہ تقریباً مارچ اور اپریل ہے۔23:27+میری23:27قوّت کی خبر تم سے پہلے ملنے سے دشمن ڈرجائے گا۔