31
1 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
2 “میں نے یہوداہ کے قبیلے سے اوری کے بیٹے بضل ایل کو چناُ ہے۔ اوری حُور کا بیٹا تھا۔
3 میں نے بضل ایل کو خدا کی رُوح سے بھر دیا ہے۔ میں نے اُ سے اس طرح کے سب فنکا ری کے کاموں کو کر نے کی حکمت اور علم دے دی ہے۔
4 بضل ایل بہت اچھا ہُنر مند ہے۔ اور وہ سونا چاندی اور کانسے کی چیزیں بنا سکتا ہے۔
5 بضل ایل خوبصورت جواہروں کو کاٹ اور جو ڑ سکتا ہے۔ وہ لکڑی کا بھی کام کر سکتا ہے۔ بضل ایل سب طرح کا کام کر سکتا ہے۔
6 میں اہلیاب کو بھی اس کے ساتھ کام کر نے کو چُنا ہے۔ اہلیاب دان قبیلہ کے اخیسامک کا بیٹا ہے اور میں نے دوسرے سب ہُنر مندوں کو بھی ایسی حکمت دے دی ہے کہ وہ اُن سبھی چیز وں کو بنا سکتے ہیں۔ جن چیزوں کو میں نے تم کو بنا نے کا حکم دیا ہے :
7 خیمہ اجتماع،
معا ہدہ کا صندوق،
صندوق کو ڈھکنے وا لا سر پوش اور خیمہ کا سارا سازو سامان،
8 میز اور اُ س پر کی تمام چیزیں ،
خالص سونے کا شمعدان اور اس کے سارے ساز و سامان ،
بخور جلانے کی قربان گاہ ،
9 جلانے کا نذرا نہ جلا نے کی قربان گا ہ اور قربان گا ہ کے استعمال کی چیزیں،
سلفچی اور اُ س کے نیچے کی بنیاد ،
10 کا ہن ہا رون کے لئے سبھی خاص لباس
اور اس کے بیٹوں کے لئے سبھی خا ص لباس جنہیں وہ کا ہن کے طور پر خدمت کر تے وقت پہنیں گے ،
11 مسح کر نے کے لئے خوشبو کا تیل اور مقدس جگہ کے لئے خوشبودار بخور۔
ان سبھی چیزوں کو اُسی طرح بنا ئیں گے جیسا میں نے تم کو حکم دیا ہے۔”
12 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
13 “بنی اسرا ئیلیوں سے یہ کہو : ’تم لوگ میرے خاص سبت کے دن وا لے اُ صولوں کی پا بندی کرو گے تمہیں یہ یقیناً کر نا چاہئے۔ کیوں کہ یہ میرے اور تمہا رے درمیان سبھی نسلوں کے لئے نشان ہو گا یہ تمہیں بتا ئے گا میں خداوند نے تمہیں خاص لوگوں میں بنا یا ہے۔
14 “سبت کے دن کو خاص دن منا ؤ۔ اگر کو ئی آدمی سبت کے دن کو دوسرے عام دنوں کی طرح منا تا ہے تو وہ شخص ضرور مار دیا جانا چاہئے۔ کو ئی شخص جو سبت کے دن کام کر تا ہے اسے اپنے لوگوں سے ضرور الگ کر دیا جانا چاہئے۔
15 ہفتہ میں چھ
دن کام کر نے کے لئے ہیں۔۔ لیکن ساتویں دن آرام کر نے کا خاص دن ہے۔ وہ خاص دن ہے جو کہ خداوند کا ہے کو ئی بھی شخص جو اس دن کو ئی بھی کام کر تا ہے تو اسے ضرور مار دیا جا ئے۔
16 “بنی اسرا ئیلیوں کو سبت کے دن پر عمل کر نا چا ہئے اور اُ سے ہمیشہ خاص دن کی طرح منا ئیں۔ یہ میرے اور اُن کے درمیان معاہدہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔
17 سبت کا دن میرے اور بنی اسرا ئیلیوں کے درمیان ہمیشہ کے لئے ایک نشانی ہے۔ خداوند نے چھ دن کام کیا اور آسمان و زمین کو بنا یا ساتویں دن اس نے اپنے کو آرام دیا اور سُستایا۔”
18 اُ سطرح خداوند نے موسیٰ سے سینا کے پہا ڑ پر بات کر نا ختم کی تب خداوند نے اُسے احکام لکھے ہو ئے دو شفاف پتھر دیئے۔ خدا نے اپنی انگلیوں کو استعمال کیا اور پتھر پر اُن اُ صولوں کو لکھا۔
3:8+اسکے3:8معنیٰ ہیں اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ایک خوشحال ملک۔3:14+4:24+یا4:24ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔18:3+اس18:3عبرانی نام کا معنیٰ “ اجنبی” کے ہیں۔18:4+اس18:4عبرانی نام کے معنیٰ “ میرا خدا مدد گار ”23:15+بہار23:15کا مہینہ جو کہ نشان ہے۔ یہ تقریباً مارچ اور اپریل ہے۔23:27+میری23:27قوّت کی خبر تم سے پہلے ملنے سے دشمن ڈرجائے گا۔25:7+ایک25:7قسم کے کپڑے کا غلاف نُما لباس جو اعلیٰ کاہن اپنے سینہ پر باندھتا ہے۔25:17+یہ25:17“ رحم کا تخت ” بھی کہلاتا ہے۔ اس عبرانی لفظ کا مطلب “ڈھکن” یا “سرپوش” ہوسکتا ہے۔“وہ جگہ جہاں پر گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔”