35
1 موسیٰ نے سبھی بنی اسرائیلیوں کو ایک ساتھ جمع کیا۔ موسیٰ نے ان سے کہا، “میں وہ باتیں بتاؤنگا جو خدا وند نے تم لوگوں کو کر نے کے لئے کہی ہیں۔
2 کام کرنے کے چھ دن ہیں لیکن ساتویں دن تم لوگوں کے لئے آرام کا خاص دن ہو گا۔ اس خاص دن کو آرام کر کے تم لوگ خدا وند کو تعظیم پیش کرو گے۔ کوئی اگر ساتویں دن کام کرے گا تو یقیناً اسے مار دیا جائے گا۔
3 سبت کے د ن تمہیں کسی جگہ پر آ گ تک نہیں جلانی چاہئے جہاں بھی تم رہتے ہو۔”
4 موسیٰ نے سبھی بنی اسرائیلیوں سے کہا، “یہی ہے جو خدا وند نے حکم دیا ہے۔
5 خدا وند کے لئے خاص نذرانے جمع کرو۔ تمہیں اپنے دل میں طے کرنا چاہئے کہ تم کیا نذر پیش کرو گے اور پھر تم وہ نذر خدا وند کے پاس لاؤ۔ سونا چاندی اور کانسہ۔
6 نیلا بیگنی اور لا ل کپڑا ، پٹ سن کا عمدہ ریشہ ، بکری کے بال ،
7 لال رنگ کی کھال ، عمدہ چمڑا اور ببول کی لکڑی۔
8 چراغوں کے لئے زیتون کا تیل ، مسح کر نے کے تیل کے لئے اور خوشبو کے بخور کے لئے مصالحے۔
9 سنگ سلیمانی اور دوسرے تراشے ہو ئے گو ہر ایفود اور عدل کے سینہ بند پر لگا ئے جا ئیں گے۔
10 تم سبھی ماہر کاریگروں کو چاہئے کہ خداوند نے جن چیزوں کا حکم دیا ہے اُنہیں بنا ئیں یہ وہ چیزیں ہیں جن کے لئے خداوند نے حکم دیا ہے۔
11 مقدّس خیمہ اس کا بیرونی خیمہ اور اُس کے ڈھانکنے کا ڈھکن ، چھّلے،تختے ، پیٹیاں، ستون اور سہا رے ،
12 مقدّس صندوق اور اُ سکی لکڑیاں اور صندوق کا ڈھکن اور صندوق رکھے جانے کی جگہ کو ڈھکنے کے لئے پردہ ،
13 میز اور اُس کے پا ئے ، میز پر رہنے وا لی سب چیزیں اور میز پر رکھی جانے وا لی خاص روٹی،
14 روشنی کے استعمال میں آنے وا لا شمعدان اور وہ تمام چیزیں جو شمعدان کے ساتھ ہو تی ہیں۔ شمعدان اور روشنی کے لئے تیل ،
15 بخو ر جلانے کے لئے قربان گا ہ اور اُس کی لکڑیاں، مسح کرنے کا تیل اور خوشبو کے بخور ، خیمہٴ اجتماع کے داخل ہو نے کے دروازہ کو ڈھکنے وا لا پر دہ۔
16 جلا نے کی قربانی دینے کے لئے قربان گاہ اور اُس کی کانسہ کی جا لی ، لکڑیاں اور قربان گاہ پر استعمال میں آنے وا لی سب چیزیں کانسہ کی سلفچی اور اُ سکا اسٹینڈ،
17 آ نگن کے اطراف کے پر دے اور ان کے کھمبے اور اسٹینڈ اور آ نگن کے داخل دروازہ کو ڈھکنے وا لا پر دہ ،
18 آ نگن اور خیمہ کے سہا رے استعمال میں آنے وا لی کھونٹیاں اور کھو نٹیوں سے بند ھنے وا لی رسیاں،
19 اور خاص بُنے لباس جنہیں کا ہن مقدس جگہ میں پہنتے ہیں یہ خاص لباس کا ہن ہا رون اور اُ سکے بیٹوں کے پہننے کے لئے ہیں وہ ان لباسوں کو اُس وقت پہنیں گے جب وہ کا ہن کے طور پر خدمت کا کام کریں گے۔”
20 تب سبھی بنی اسرائیل موسیٰ سے دور چلے گئے۔
21 سب لوگ جو نذر چڑھانا چا ہتے تھے آئے ا ور خداوند کے لئے نذر لا ئے۔ یہ نذر خیمٴہ اجتماع کو بنا نے ، خیمہ کی سب چیزیں اور خاص لباس بنا نے کے کام میں لا ئی گئیں۔
22 سبھی مرد عورت جو کہ چڑھانا چا ہتے تھے ہر قسم کے اپنے سونے کے زیورات لا ئے وہ چمٹی کان کی با لیاں، انگوٹھیاں دوسرے گہنے لے کر آئے۔ انہوں نے اپنے سبھی سونے کے گہنے خداوند کو پیش کئے یہ خداوند کے لئے خاص نذر تھی۔
23 ہر شخص جس کے پا س پٹ سن کے عمدہ ریشے نیلا ، بیگنی اور لال کپڑا تھا وہ انہیں خداوند کے پاس لا یا۔ ہر وہ شخص جس کے پاس بکری کے بال ، لال رنگ سے رنگی بھیڑ کی کھا ل اور عمدہ چمڑا تھا ا ُسے وہ خداوند کے پاس لا یا۔
24 ہر ایک آدمی جو چاندی، کانسہ چڑھانا چا ہتا تھا خداوند کے لئے نذر کی طرح اُ سکو لا یا ہر وہ شخص جس کے پاس ببول کی لکڑی تھی اسے تعمیر کے لئے لا یا۔
25 ہر ایک بُنا ئی کے کام میں ما ہر عورتوں نے عمدہ ریشے اور نیلا ، بیگنی اور لال کپڑا بنا یا۔
26 ان سب عورتوں نے جو ماہر تھیں اور ہا تھ بٹانا چاہتی تھیں انہوں نے بکری کے بالوں سے کپڑا بنا یا۔
27 قائدین لوگ سنگ سلیمانی اور دوسرے جواہرات لا ئے۔ ان پتھروں اور جوا ہرات کو کاہن کے ایفود اور عدل کے سینہ میں بند میں لگا ئے گئے۔
28 لوگ مصالحے اور زیتون کا تیل بھی لا ئے یہ چیزیں خوشبو کے بخور مسح کر نے کا تیل چراغوں کے تیل کے لئے استعمال کی گئیں۔
29 اسرائیل کے لوگ ، سارے مرد اور عورت جن کے دل میں مدد کر نے کا خیال تھا خداوند کے لئے نذرانہ لا ئے یہ نذرانے دل سے دئیے گئے تھے کیوں کہ وہ ایسا کرنا چاہتے تھے۔ یہ نذرانے ان سب چیزوں کے بنا نے کے لئے استعمال میں آئے جنہیں خداوند نے موسیٰ اور لوگوں کو بنانے کا حکم دیا تھا۔
30 تب موسیٰ نے بنی اسرائیلیوں سے کہا، “دیکھو خدا وند نے بضل ایل کو چُنا ہے جو اوری کا بیٹا اور یہوداہ کے خاندانی گروہ کا ہے۔ ( اوری حور کا بیٹا تھا )۔
31 خدا وند نے بضل ایل کو خدا کی روح سے معمور کردیا۔ اُس نے بضل ایل کو خاص حکمت اور علم دیا تا کہ وہ ہر کام کرے۔
32 وہ ڈیزائن کر سکتا ہے اور سونے چاندی اور کانسہ سے چیزیں بنا سکتا ہے۔
33 وہ نگ اور سنگ سلیمانی کو کاٹ کر جوڑ سکتا ہے۔ بضل ایل لکڑی کا کام کر سکتا ہے اور سب قسم کی چیزیں بنا سکتا ہے۔
34 خدا وند نے بضل ایل اور اہلیاب کو دوسرے لوگوں کو سکھا نے کی خاص تربیت دے رکھی ہے۔ ( اہلیاب دان کے خاندانی گروہ سے اخیسمک کا بیٹا تھا )
35 خدا وند نے ان دونوں آدمیوں کو سبھی قسم کے کام کرنے کی خاص صلاحیت دی تھی۔ وہ بڑھئی اور لوہار کا کام کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ نیلے ، بیگنی اور لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں میں تصویریں کاڑھ کر اُنہیں سِی سکتے ہیں۔ اور وہ اُون سے بھی چیزوں کو بُن سکتے ہیں۔
3:8+اسکے3:8معنیٰ ہیں اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ایک خوشحال ملک۔3:14+4:24+یا4:24ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔18:3+اس18:3عبرانی نام کا معنیٰ “ اجنبی” کے ہیں۔18:4+اس18:4عبرانی نام کے معنیٰ “ میرا خدا مدد گار ”23:15+بہار23:15کا مہینہ جو کہ نشان ہے۔ یہ تقریباً مارچ اور اپریل ہے۔23:27+میری23:27قوّت کی خبر تم سے پہلے ملنے سے دشمن ڈرجائے گا۔25:7+ایک25:7قسم کے کپڑے کا غلاف نُما لباس جو اعلیٰ کاہن اپنے سینہ پر باندھتا ہے۔25:17+یہ25:17“ رحم کا تخت ” بھی کہلاتا ہے۔ اس عبرانی لفظ کا مطلب “ڈھکن” یا “سرپوش” ہوسکتا ہے۔“وہ جگہ جہاں پر گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔”32:32+یہ32:32کتاب حیات ہے اس میں خدا کے تمام لوگوں کے نام لکھے ہیں۔33:3+جہاں33:3دودھ اور شہد بہتا ہو۔