28
1 اِسحاق نے یعقوب کو بُلا کر اُس کے لئے دُعا دی اور اُ س سے کہا کہ تو کسی کنعانی عورت سے ہر گز شادی نہ کر نا۔
2 اِس وجہ سے اِس جگہ کو چھوڑ کر فدّان ارام کو چلا جا وہاں سے اپنی ماں کے بیتو ایل کے گھر کو چلا جا۔ اور تیری ماں کا بڑا بھا ئی لابن وہاں پر رہتا ہے۔ اور وہاں پر اُس کی بیٹیوں میں سے کسی ایک سے شادی کر لے۔
3 خدا قادر مطلق تیرے حق میں خیر و برکت دے۔ اور تیری بہت سی اولاد ہو گی اور میں تیرے لئے بہت بڑی قوم موُرث اعلیٰ بننے کی دُعا کروں گا۔
4 جس طرح خدا نے ابراہیم کے حق میں خیر و برکت دی تھی ٹھیک اُسی طرح میں بھی تیرے اور تیری اولاد کے لئے دُعا کی اور تیری اِقامت وا لی زمین پر خاص زمین کو حاصل کر نے کے لئے بھی میں دُعا کروں گا۔ خدا نے ابراہیم کو جو زمین دی ہے وہ وہی ہے۔
5 اُسی طرح یعقوب ، فدّان ارام پر رِبقہ کے بڑے بھا ئی لابن کے پاس گئے۔ جبکہ بیتو ایل، لابن اور رِبقہ کا باپ ہے۔ اور رِبقہ، یعقوب اور عیساؤ کی ماں ہے۔
6 ا ن کے باپ اِسحاق نے یعقوب کو جو دُعا دی ، اور شادی کر لینے کے لئے فدّان ارام کو بھیجا اور کنعان کی کسی عورت سے یعقوب کو شادی نہ کر نے کا جو حکم دیا یہ سب کچھ عیساؤ کو معلوم ہوا۔
7 اِس کے علاوہ یعقوب اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہو کر فدّان ارام کو جانے کی بات عیساؤ کو معلوم ہو ئی۔
8 عیساؤ کو یہ بات بھی معلوم ہو ئی کہ اُس کے بیٹوں کا کنعانی عورتوں سے شادیاں رچانا اپنے باپ کو پسند نہیں۔
9 جبکہ عیساؤ کو فی ا لوقت دو بیویاں تو تھی ہی۔ اِسکے باوجود وہ اِسمٰعیل کے پاس جا کر اس کی بیٹی مہلت سے شادی کر لی۔ جبکہ اِسمٰعیل، ابراہیم کا بیٹا ہے۔ اور مہلت، نبایوت کی بہن ہے۔
10 یعقوب ، بیر سبع کو ترک کر کے حاران کو چلے گئے۔
11 جب یعقوب سفر کر رہے تھے تو سورج غروب ہو گیا۔ اِسوجہ سے یعقوب اُس رات کو گذارنے کے لئے کسی نا معلوم جگہ چلے گئے۔ یعقوب نے اُس جگہ سے ایک پتھر لیا اور اُس پر سر رکھ کر سو گئے۔
12 یعقوب کو ایک خواب نظر آیا۔ اُس خواب میں اُس نے دیکھا کہ ایک سیڑھی زمین پر کھڑی ہے۔ اور وہ آسمان کو چھو تی ہے۔ اور یعقوب نے یہ دیکھا کہ خدا کے فرشتے اُس سے اوُپر چڑھتے اور نیچے اُتر تے ہیں۔
13 یعقوب نے خداوند کو سیڑھی کے ایک سِرے پر کھڑے ہوئے دیکھا اور خداوند نے اُس سے کہا ، “میں تیرا دادا ابراہیم کا خداوند خدا ہوں۔میں اِسحاق کا بھی خدا ہوں۔ اب تو جس خطہء ارض پر سویا ہوا ہے۔ وہ ملک میں تجھے عطا کروں گا۔ میں اِس ملک کو تجھے اور تیری اولاد کو دے رہا ہوں۔
14 زمین پر پا ئے جانے وا لے ریت کے ذرّوں کی طرح تیری بے شُمار نسل ہو گی۔ اور وہ مشرق و مغرب اور شمال و جنوب میں پھیل جا ئے گی۔ تیری معرفت اور تیری ذریّت و نسل کے توسط سے زمین پر بسنے وا لی تمام قومیں اور ذاتیں فیض و برکت پا ئیں گی۔
15 “میں تیرے ساتھ رہوں گا ، اور جہاں کہیں بھی تُو جا ئے گا میں تیری حفاظت کروں گا۔ اِس جگہ پر تجھے پھر دوبارہ لا ؤں گا۔ اور کہا کہ میں اُس وقت تک تجھے چھوڑ کر نہ جا ؤں گا جب تک کہ میرا کیا ہوا وعدہ پو را نہ ہو۔”
16 تب یعقوب نیند سے بیدار ہو ئے اور کہا کہ یقینًا اِس جگہ پر خداوند ہے۔ لیکن پھر بھی یہ بات مجھے معلوم نہ تھی۔
17 کہ یعقوب کو ڈر محسوس ہوا تھا۔ اور اُس نے کہا کہ یہ تو بہت ہی اہم جگہ ہے۔ اور یہ خدا کا گھر ہے۔ اور کہا کہ یہ تو جنت کا دروازہ ہے۔
18 دوسرے دِن یعقوب صبح سویرے جلد اٹھے اور جس پتھر پر تکیہ لگا کر سوئے ہو ئے تھے اُس کو اٹھا لئے اور اُس کو زمین پر ایک کھمبے کی طرح کھڑا کر دیئے۔ پھر اُس کے بعد اس پتھر پر تیل اُنڈیل دیئے۔
19 اُس جگہ کا نام لُوز تھا۔ لیکن یعقوب نے اُس کانام بیت ایل رکھا۔
20 تب یعقوب نے یہ وعدہ کیا کہ خدا میرے ساتھ رہے گا ، اور میں جہاں جا ؤں وہ میری حفاظت کرے گا اور کھانے کے لئے غذا کا اور پہننے کے لئے کپڑوں کا انتظام کرے گا۔
21 میں سکون و اطمینان سے اپنے باپ کے گھر کو لوٹ کر واپس آؤں تو خداوند ہی میرا خدا ہو گا۔
22 میں نے جس پتھر کو کھمبے کی طرح کھڑا کیا ہے وہ خدا کا گھر ہو گا۔ اور اِس کے علا وہ خدا مجھے جو کچھ بھی عطا کرے گا ، تو اُس کا دسواں حصّہ میں خدا کو دے دوں گا۔
1:2+عبرانی1:2زبان اس کا مطلب ہے “اوپر اڑنا” یا “اوپر سے نیچے آنا” جیسا کہ پرندہ گھونسلہ میں رہنے وا لے اپنے بچوں کی حفاظت کر نے کے لئے اوپر اڑتے ہیں۔1:14+یا1:14خاص ملاپ یہودیوں کے پاس مختلف چھٹیاں اور مختلف قسم کے ملاپ ا ماوس اور پو نم کے وقت میں شروع ہو تے ہیں۔1:26+عبرانی1:26زبان میں یہ لفط “انسان ” “لوگ ” یا “آدم ” جیسے نام کا معنی دیتا ہے۔ یہ لفظ “زمین ” یا “سرخ مٹّی ”جیسے معنی دینے وا لے الفاظ کی طرح ہے۔3:20+عبرانی3:20زبان میں اس لفظ کا معنی “جان ” ہے۔3:24+خدا3:24کا مقرب ( کروبی ) فرشتہ۔ عہدناموں کے ان پیٹیوں( صندوق) پر ان فرشتوں کے بت رکھے ہو ئے تھے۔4:7+یا4:7اگر تو کو ئی گناہ کا کام نہ کرے تو گناہ دروازے پر ہی گھات میں بیٹھا رہے گا۔ اور اسکو تیری ہی ضرورت ہے۔لیکن تجھے اس ( گناہ) پر تسلّط رکھنا چاہئے۔4:26+عام4:26طور پر لوگ خدا کو یہوداہ کے نام سے یاد کر نے لگے۔5:29+جسکا5:29معنیٰ ہے “آرام ”6:2-4+عبرانی6:2-4زبان میں اس کے معنیٰ “گرے پڑے لوگ” ہو تے ہیں۔ پھر نفیلم خاندان جو بہت بہت بہادر اور دلیر لوگوں پر مشتمل ایک خاندان تھا۔ دیکھو گنتی ۳۳۔۳۲: ۱۳۔6:2-4+جب6:2-4خدا کے بیٹے انسانی بیٹیوں سے شادی کی اور ان دنوں میں اور اسکے بعد میں نفیلی اس علا قے میں آباد ہو ئیں۔ یہی عورتیں زما نے قدیم سے مشہور و معروف بہادروں کو جنم دیتی تھیں۔10:5+میڈیٹیرین10:5سمندر کے اطراف و اکناف کے علا قے۔10:25+اس10:25نام کے معنیٰ ہی تقسیم ہیں-11:9+جن11:9کے معنیٰ ہی “ہیر پھیر ” ہے۔16:11+اس16:11نام کے معنیٰ یہ کہ خدا سنتا ہے۔16:14+جس16:14کے معنیٰ یہ ہیں میری نگرانی کر نے والا زندگی کا کنواں۔17:15+بہت17:15ممکن ہے آرامی زبان میں اس کے معنیٰ “شہزادی ” ہوں گے۔17:15+سارہ17:15عبرانی زبان میں اس کے معنیٰ “شہزادی ” ہوں گے17:19+جس17:19کے معنیٰ “وہ ہنستا ہے ” ہوں گے۔19:38+عبرانی19:38زبان میں اس لفظ کے معنی “میرے باپ کا بیٹا ”یا “ میرے لوگوں کا بیٹا ” ہوتے ہیں -22:14+“خدا22:14وند دیکھتا ہے ” آج بھی لوگ کہتے ہیں کہ خدا وند کو پہاڑ پر دیکھا جا سکتا ہے۔25:25+اس25:25لفظ کے معنیٰ وہ آدمی کے جس کے جسم پر کثرت سے بال اُگے ہوں۔25:26+عبرانی25:26زبان میں اس لفط کے معنی“اِیڑی” “پیروی کر نے وا لا ” یا فریبی کے ہو تے ہیں25:30+اس25:30نام کے معنی “سرخ ” ہے۔26:20+اس26:20کا مطلب “بحث” یا “لڑا ئی۔”26:21+اس26:21کا مطلب “نفرت ” یا “کسی کا دشمن ”26:22+اس26:22کا مطلب ہے “کھلی ہو ئی جگہ۔”