49
1 پھر یعقوب نے اپنے بیٹوں کو اپنے پاس بُلا یا اور ان سے کہا کہ اے میرے تمام بیٹو! میرے پاس آؤ۔ اور میں تمہیں وہ باتیں بتا ؤں گا جو پیش آنے وا لی ہیں۔
2 “اے یعقوب کے بیٹو ، سب ایک ساتھ آکر بیٹھو۔
اور کہا کہ اپنے باپ اسرائیل کا کہنا سُنو۔”
3 “اے روبن تو میرا پہلو ٹھا بیٹا ہے۔
تو ہی میرا پہلا بچہ ہے۔
اس لئے تو میرے تمام بیٹوں سے طاقتور
اور قابل عزت ہے۔
4 لیکن تو کناروں سے اوپر بہتے ہو ئے
پانی کی طرح بے قابو ہے۔
اس لئے تمہیں
پہلی جگہ نہیں ملے گی۔
جس عورت کی شادی تیرے باپ سے ہو ئی تھی
اس عورت کے ساتھ تو ہمبستر ہوا۔
تو اپنے باپ کی عزت کو
بحال نہ رکھا۔”
5 “شمعون اور لا وی دونوں بھا ئی ہیں۔
وہ دونوں تلوا روں سے لڑ نے کو پسند کر تے ہیں۔
6 وہ دونوں خفیہ طور پر بُرے کاموں کو کرنے کے منصوبہ بنا ئے۔
ا ن کی پوشیدہ محفلوں کو میری جان قبول نہیں کر تی۔
جب وہ غصّہ ہو ئے تو آدمیوں کو قتل کر ڈا لے۔
وہ بِلا کسی وجہ کے جانوروں کو مار ڈا لے۔
7 اُن کا غصّہ ہی اُن کے لئے لعنت بنا
کیوں کہ اُن کا غصّہ بہت سخت ہے۔
وہ یعقوب کی زمین میں بٹ جا ئیں گے
اور اسرائیل میں پھیل جا ئیں گے۔”
8 “اے یہوداہ تیرے بھا ئی تیری تعریف کریں گے۔
تو اپنے دُشمنوں کو شکست دیگا۔
اور تیرے بھا ئی تیرے لئے جھک جا ئیں گے۔
9 یہوداہ ایک شیر کی طرح ہے۔
اے میرے بیٹے تو ا س شیر کی طرح ہے کہ جس نے ایک جانور کو مار دیا۔ اے میرے بیٹے تو ایک شیر کی طرح شکار کے لئے گھات میں بیٹھا ہوا ہے۔
یہوداہ شیر کی مانند ہے۔ وہ سو کر آرام کر تا ہے
اور اُسے چھیڑ نے کی کسی میں ہمت نہیں۔
10 وہ شاہی قوت کو اپنے ہاتھ میں رکھے گا
جب تک کہ وہ آ نہیں جاتا
جو اس کا جانشیں ہو گا۔
دوسری قوموں کے لو گ ان کی فرمانبردار ی کرینگے۔
11 وہ اپنے گدھے کو انگور کی بیل سے باندھے گا۔ اور اپنے گدھے کے بچے کو عمدہ قسم کی انگور کی بیل سے باندھے گا
وہ اعلیٰ درجہ کی انگوری مئے سے اپنے کپڑے دھو ئے گا۔
12 اس کی آنکھ مئے کی طرح سُرخ ہو گی۔
اور اس کا دانت دودھ کے مانند سفید ہو گا۔”
13 “زبولون سمندری ساحل پر سکونت پذیر ہو گا۔
سمندر کا کنارہ اُس کے جہازوں کے لئے ایک محفوظ جگہ ہے
اس کا ملک صیدا تک پھیلے گا۔”
14 “اِشکار بہت سخت محنت کر نے وا لے گدھے کی مانند ہو گا۔
وہ بہت بھاری اور وزنی بوجھ اٹھا نے کی وجہ سے سو کر آرام کریگا۔
15 وہ اپنے مکمل آرام کے لئے
سہولت بخش اور پُر امن و پُرسکون مقام کا انتخاب کریگا۔
وہ وزنی بوجھ اُٹھا نے کے لئے
اور ایک نوکر کی طرح کام کر نے کے لئے ذمّہ داری کو قبول کریگا۔”
16 “اِسرائیل کے دوسرے خا ندانوں کی طرح
دان بھی اپنے خاص لوگوں کے لئے فیصلہ دیگا۔
17 دان راستے کے کنا رے پر پڑا ہوا
سانپ کی مانند ہو گا۔
وہ اس سانپ کی مانند ہے جو کہ گھو ڑا کے پیر پر کاٹتا ہے
اور سوار گر جا تا ہے۔
18 “اے خداوند میں تیری نجات کا منتظر ہوں۔”
19 “لٹیروں کی ایک ٹولی جاد کے اُوپر حملہ آور ہو گی۔
لیکن جاد اُن کا پیچھا کر کے اُنکو بھگا دے گا۔”
20 “آشر کی زمین عمدہ قسم کا اناج اُگا ئے گی۔
بادشاہ کی حسب ضرو ر ت عمدہ اناج اُس کے پاس ہو گا۔”
21 “نفتا لی آزادانہ دوڑنے وا لی ہرن کی مانند ہے۔ وہ اس ہرن کی مانند ہے جو خوبصورت بچہ کو جنم دیتی ہے۔”
22 “یوسف بہت کامیاب ہے۔
اور یوسف زیادہ میوہ دینے وا لی انگور کی بیل کی مانند ہے۔
وہ موسم بہار میں ہو نے وا لی انگور کی بیل کی مانند ہے۔
وہ دیوار پر پھیلی ہو ئی انگور ی بیل کی مانند ہے۔
23 کئی لوگوں نے اُس کے خلاف ہو کر اُس سے لڑا ئی جھگڑا کیا ہے۔
تیر انداز اُس کے دُشمن ہوگئے۔
24 لیکن انہوں نے اپنے منجھے ہو ئے با زوؤں کی بنا پر جو یہ جانتا ہے کہ کمان کے ساتھ لڑا ئی کیسے کی جا تی ہے لڑا ئی جیت لی۔
وہ طا قت کو یعقوب کی جواں مردی سے اور اسرائیل کی چٹان اور چروا ہے سے ،
25 اور اپنے باپ کے خدا سے حاصل کرے گا۔
خدا تیرے لئے خیر و برکت دیگا۔
خدا قادر مطلق تیرے لئے خیر و برکت دے۔
وہ بلند و بالا آسمان سے تیرے لئے خیر و برکت دے۔
اور وہ نیچے گہرے سمندر سے تیرے لئے خیر و برکت دے۔ ”
وہ تجھے چھا تیوں اور رحم سے خیر و برکت عطا کرے۔
26 میں تمہیں دُعا دونگا جو کہ ہمیشہ رہنے والی پہاڑیوں سے زیادہ مضبوط اور ہمیشہ رہنے والی پہاڑی سے زیادہ فراوانی بخش ہو گی۔
یوسف اپنے بھائیوں سے جدا کیا گیا تھا۔
لیکن اب اسے برکت دی جائے گی۔ ”
27 “بنیمین بھو کے بھیڑیئے کی مانند ہے۔
وہ صبح کے وقت میں پھاڑ کھا ئے گا
اور شام بچے ہو ئے کو بانٹ دیگا۔ ”
28 یہ اسرائیل کے بارہ قبیلے ہیں۔ اِن تمام باتوں کو اُن کے باپ اسرائیل نے ان سے بیان کیا۔ اس نے اپنے ہر بیٹے کو مناسب و موزوں دعائیں دیں۔
29 اس کے بعد اسرائیل نے ان کو یہ حکم دیا اور کہا کہ جب میں مر جاؤں تو میں اپنے آباؤ اجداد کے پڑوس میں رہنے کو پسند کروں گا۔ مجھے وہاں دفناؤ جہاں میرے آباؤ اجداد کی غار عفرون حتّی کے کھیت میں ہے۔
30 وہ غار ملک کنعان میں ممرے کے نزدیک مکفیلہ کے کھیت میں ہے۔ ابراہیم نے اس جگہ کو قبرستان کے لئے عفرون حتّی سے خرید لی تھی۔
31 ابراہیم اور اس کی بیوی سارہ کی اسی گھا ٹی میں قبر بنائی گئی ہے۔ اسحاق اور ربقہ بھی اسی جگہ مدفون ہیں۔ میں نے اپنی بیوی لیاہ کو وہیں دفن کیا ہے۔
32 اور کہا کہ اس غار اور غار والے کھیت کو حتّیوں سے خریدا گیا ہے۔
33 یعقوب اپنے بیٹوں سے بات کر نے کے بعد اپنے بستر پر اپنے پیروں کو سمیٹتے ہو ئے وفات پا گئے۔
1:2+عبرانی1:2زبان اس کا مطلب ہے “اوپر اڑنا” یا “اوپر سے نیچے آنا” جیسا کہ پرندہ گھونسلہ میں رہنے وا لے اپنے بچوں کی حفاظت کر نے کے لئے اوپر اڑتے ہیں۔1:14+یا1:14خاص ملاپ یہودیوں کے پاس مختلف چھٹیاں اور مختلف قسم کے ملاپ ا ماوس اور پو نم کے وقت میں شروع ہو تے ہیں۔1:26+عبرانی1:26زبان میں یہ لفط “انسان ” “لوگ ” یا “آدم ” جیسے نام کا معنی دیتا ہے۔ یہ لفظ “زمین ” یا “سرخ مٹّی ”جیسے معنی دینے وا لے الفاظ کی طرح ہے۔3:20+عبرانی3:20زبان میں اس لفظ کا معنی “جان ” ہے۔3:24+خدا3:24کا مقرب ( کروبی ) فرشتہ۔ عہدناموں کے ان پیٹیوں( صندوق) پر ان فرشتوں کے بت رکھے ہو ئے تھے۔4:7+یا4:7اگر تو کو ئی گناہ کا کام نہ کرے تو گناہ دروازے پر ہی گھات میں بیٹھا رہے گا۔ اور اسکو تیری ہی ضرورت ہے۔لیکن تجھے اس ( گناہ) پر تسلّط رکھنا چاہئے۔4:26+عام4:26طور پر لوگ خدا کو یہوداہ کے نام سے یاد کر نے لگے۔5:29+جسکا5:29معنیٰ ہے “آرام ”6:2-4+عبرانی6:2-4زبان میں اس کے معنیٰ “گرے پڑے لوگ” ہو تے ہیں۔ پھر نفیلم خاندان جو بہت بہت بہادر اور دلیر لوگوں پر مشتمل ایک خاندان تھا۔ دیکھو گنتی ۳۳۔۳۲: ۱۳۔6:2-4+جب6:2-4خدا کے بیٹے انسانی بیٹیوں سے شادی کی اور ان دنوں میں اور اسکے بعد میں نفیلی اس علا قے میں آباد ہو ئیں۔ یہی عورتیں زما نے قدیم سے مشہور و معروف بہادروں کو جنم دیتی تھیں۔10:5+میڈیٹیرین10:5سمندر کے اطراف و اکناف کے علا قے۔10:25+اس10:25نام کے معنیٰ ہی تقسیم ہیں-11:9+جن11:9کے معنیٰ ہی “ہیر پھیر ” ہے۔16:11+اس16:11نام کے معنیٰ یہ کہ خدا سنتا ہے۔16:14+جس16:14کے معنیٰ یہ ہیں میری نگرانی کر نے والا زندگی کا کنواں۔17:15+بہت17:15ممکن ہے آرامی زبان میں اس کے معنیٰ “شہزادی ” ہوں گے۔17:15+سارہ17:15عبرانی زبان میں اس کے معنیٰ “شہزادی ” ہوں گے17:19+جس17:19کے معنیٰ “وہ ہنستا ہے ” ہوں گے۔19:38+عبرانی19:38زبان میں اس لفظ کے معنی “میرے باپ کا بیٹا ”یا “ میرے لوگوں کا بیٹا ” ہوتے ہیں -22:14+“خدا22:14وند دیکھتا ہے ” آج بھی لوگ کہتے ہیں کہ خدا وند کو پہاڑ پر دیکھا جا سکتا ہے۔25:25+اس25:25لفظ کے معنیٰ وہ آدمی کے جس کے جسم پر کثرت سے بال اُگے ہوں۔25:26+عبرانی25:26زبان میں اس لفط کے معنی“اِیڑی” “پیروی کر نے وا لا ” یا فریبی کے ہو تے ہیں25:30+اس25:30نام کے معنی “سرخ ” ہے۔26:20+اس26:20کا مطلب “بحث” یا “لڑا ئی۔”26:21+اس26:21کا مطلب “نفرت ” یا “کسی کا دشمن ”26:22+اس26:22کا مطلب ہے “کھلی ہو ئی جگہ۔”30:14+عبرانی30:14لفظ کے معنی “محبت کا پو دا ” اس زمانے میں لوگوں کا یہ عقیدہ تھا کہ عورت کے حاملہ ہو نے کیلئے یہ پودا مددگار ہو تا ہے۔30:23-24+جس30:23-24کے معنی “شامل کرنا ” “جمع کرنا ” “یکجا کر نا۔”31:47+آرامی31:47زبان کے اس لفظ کے معنی “قبولیت کے پتھر کا ڈھیر۔”32:28+اسکے32:28معنیٰ “وہ خدا کے لئے لڑ تا ہے ” یا “وہ خدا سے جنگ کر تا ہے۔ ”41:45+مصر41:45کا یہ نام عام طور پر “زندگی پر ور” کے معنیٰ دیتا ہے۔ اور عبرانی زبان میں اس لفظ کے معنیٰ “راز کی باتوں کو کھولنے والا ” ہو تا ہے