11
1 یسّی کے بچے ہو ئے تنے سے ایک نیا کونپل پھوٹیگا۔ہاں ، داؤد کے خاندان کی جڑو ں سے ایک نئی شاخ نکلے گی۔
2 خداوند کی روح اس بادشا ہ پر ہو گی۔دانشمندی اور علم کی روح ، رہنما ئی اور قوت کی روح، جانکاری کی روح اور خداوند کی خوف کی روح۔
3 یہ بادشا ہ خداوند کی تعظیم کر کے خوش ہو گا۔
وہ صرف شکل و شبا ہت سے اندازہ لگا کر انصاف نہیں کرے گا وہ افواہو ں کی بنا پر جیوری کے فیصلوں کو منظور نہیں کرے گا۔
4 بلکہ وہ راستی سے مسکینو ں کا انصاف کریگا اور وہ عدل سے زمین کے خاکسارو ں کا فیصلہ کرے گا۔ اور وہ اپنا منہ کے عصا سے برو ں کو مارے گا اور اپنے لبو ں کے الفا ظ سے شریروں کو مار ڈا لے گا۔
5 راستبازی ا س کی کمر کا کمر بند ہوگا اور وفاداری اس کے کو لھا کا پٹکا ہو گا۔
6 اس وقت بھیڑیا اور میمنہ ( بھیڑ) سلامتی سے ایک ساتھ رہیں گے۔شیر اور بکری کے بچے ایک ساتھ سوئیں گے۔ بچھڑے ، شیر اور بیل ایک ساتھ امن کے ساتھ رہیں گے۔ ایک چھو ٹا بچہ ہی ان کی دیکھ بھا ل کر ے گا۔
7 گا ئے اور بھا لو ایک ساتھ مل کر چریں گے۔ان کے بچے ایک ساتھ سو ئیں گے۔شیر بیل کی طرح بھو سا کھا ئے گا۔
8 اور دودھ پیتا بچہ ناگ سانپ کے بِل کے پاس کھیلے گا اور وہ لڑکا جو اپنی ماں کا دودھ پینا چھوڑدیا ہے سانپ کے بِل میں ہا تھ ڈا لے گا۔
9 کچھ بھی میری کو ہ مقدس پر نقصان نہیں پہنچا ئے گا اور نہ ہی تباہ کرے گا۔ کیونکہ زمین خداوند کی عرفان سے اسی طرح بھری ہو ئی ہو گی جیسے سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔
10 اس وقت یسی کے گھرانے میں ایک خاص شخص ہو گا۔ یہ شخص ایک پر چم کی مانند ہو گا۔ یہ “پر چم ” ان تمام قو مو ں کی علامت ہو گی جو اس کے چارو ں طرف جمع ہوں گے۔ اور وہ جگہ ، جہاں وہ ہو گا جلال سے معمور ہو گی۔
11 اور اس وقت یوں ہو گا کہ مالک پھر سے اپنا ہا تھ بڑھا ئے گا اور اپنے باقی لوگو ں کو اسور ، شمالی مصر، جنوبی مصر ، اتھو پیا ، عیلام ،بابل ، حمات اور تمام دور کے ملکو ں سے واپس لا ئے گا۔
12 خدا قوموں کے لئے نقصان کے طور پر “ پر چم ” کو اٹھا ئیگا اسرائیل او ر یہودا ہ کے لوگ اپنے اپنے ملکوں کو چھوڑ نے کے لئے مجبور کئے گئے تھے اور وہ لوگ رو ئے زمین پر دور دور تک پھیل گئے تھے ،لیکن خدا انہیں دوبارہ اکٹھا کرے گا۔
13 اس وقت افرائیم یہوادہ سے اور حسد نہیں رکھے گا۔یہودا ہ افرائیم پر اور ظلم نہیں کرے گا۔
14 بلکہ افرائیم اور یہودا ہ دونوں ملکر اپنے مغرب کی طرف فلسطینیوں پر حملہ کریں گے۔ یہ دونوں ملک اڑتے ہو ئے ان پرندو ں کی مانند ہو ں گے جو کسی چھو ٹے سے جانور کو پکڑنے کے لئے جھپٹ مار تے ہیں۔ایک ساتھ مل کر وہ دو نوں مشرق کی قوموں کی دھن و دولت کو لوٹ لیں گے۔افرائیم ، یہوداہ، ادوم ، مو آب اور عمون کے لوگو ں پر قابو پا لیں گے۔
15 خداوند مصر کے سمندری خلیج کو خشک کر دے گا۔ وہ اپنا ہا تھ فرات ندی کے اوپر لہرائے گا۔ اور اپنی طاقتور ہوا سے اسے سات دھاراؤں میں بانٹ دیگا۔ تا کہ لوگ اپنے جو تے پہنے ہو ئے ہی پیدل چل کر اسے پار کر جا ئیں گے۔
16 اس لئے خدا کے وہ لوگ جو وہاں چھوٹ گئے تھے اسور سے باہر آنے کے لئے راستہ پا جا ئیں گے۔ یہ ویسا ہی ہوگا جیسا اس وقت ہوا تھا جب اسرائیل مصر سے با ہر آئے تھے۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”