13
1 یہ بابل کے بارے میں خداوند کا پیغام ہے جو یسعیاہ بن آموص نے رویا میں حاصل کیا :
2 خدا فرماتا ہے، “تم ننگے پہاڑ پر ایک جھنڈا کھڑا کرو
سپا ہیوں کو پکارو۔
اور اپنا ہا تھ ہلا کر اشارہ کرو اور ان لوگو ں سے کہو کہ
وہ ان دروازو ں سے اندر جا ئیں جو سرداروں کے ہیں۔”
3 خدا فرماتا ہے : “میں نے اپنے وفادار سپا ہیوں کو حکم دیا۔
میں نے اپنے جنگجوؤں کو بلا یا ہے جو میرے جاہ و جلال کی وجہ سے خوشی منا تا ہے۔
میں نے ان لوگو ں کو سزا دینے کے لئے بلا یا ہے
جس کے ساتھ میں ناراض ہو ں۔
4 ایک بہت بڑی بھیڑ کی مانند پہاڑ پر افراتفری ہے۔
وہاں ایک ساتھ جمع ہو ئے مملکتوں اور قومو ں کا شور شرابہ ہے۔
خداوند قادر مطلق جنگ لڑنے کے لئے
فوج جمع کر رہا ہے۔
5 خداوند اور یہ فوج کسی دور کے ملک سے آتے ہیں
یہ لوگ افق کے کنا رے سے آرہے ہیں۔
خداوند اس فوج کا استعمال ہتھیار کی شکل میں اپنا قہر انڈیل نے کے لئے کریگا۔
یہ فوج تمام ملک کو بر باد کر دے گی۔”
6 خداوند کے انصاف کا خاص دن بہت جلد آنے کو ہے اس لئے رو ؤ اور ماتم کرو۔ یہ خداقادر مطلق کی طرف سے تبا ہی کی شکل میں آئے گی۔
7 لوگ اپنا حوصلہ کھو دیں گے ، اور خوف کی وجہ سے کمزور ہو جا ئیں گے۔
8 وہ لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہوں گے۔ وہ دکھ درد اور مصیبتو ں سے گھیرے ہو ئے ہوں گے۔ وہ ایسا درد محسوس کریں گے جیسے ایک عورت دردِ زہ کی حالت میں محسوس کر تی ہے۔ وہ لوگ صد مہ میں ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں۔ ان لوگو ں کا چہرہ بھیانک خو ف سے آ گ کی طرح لال ہوجا ئے گا۔
9 دیکھو ! وہ دن آرہا ہے اور یہ غصّہ قہر سے بھرا ہوا ہو گا ، تا کہ ملک اور گنہگار تبا ہ جا ئیں گے۔
10 آسمان سیاہ پڑ جا ئیں گے سورج چاند اور تارے بے نور ہو جا ئیں گے۔
11 خدا فرماتا ہے، “میں دنیا کو اس کی برائی کے سبب سے اور شریروں کو ان کی بدکرداری کی وجہ سے سزا دو ں گا۔ اور میں مغروروں کا غرور اور ظالم لوگو ں کا گھمنڈ پست کروں گا۔
12 صرف کچھ ہی لوگ بچینگے۔ ان لوگو ں کا ملنا سونا کے ملنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گا۔ اوفیر سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہو ں گے۔
13 اپنے قہر سے میں آسمان کو لرزا دو ں گا۔ زمین اپنی جگہ سے ہل جا ئے گی۔ ”
یہ سب اس وقت ہو گا جب خداوند قادر مطلق اپنا قہر ظا ہر کرے گا۔
14 تب ہر کو ئی ایسے بھا گیں گے جیسے زخمی ہرن بھاگتا ہے۔ وہ ایسے بھا گیں گے جیسے بغیر چرواہے کے بھیڑ بھاگتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنے لوگو ں کے بارے میں سو چینگے اور ہر ایک اپنے وطن کو بھا گیں گے۔
15 ہر ایک شخص جسے پا یا جا ئے گا اسے موت کے گھا ٹ اتار دیا جا ئے گا۔ ہر ایک شخص کو جسے پکڑا جا ئے گا اسے تلوار سے مار دیا جا ئے گا۔
16 ان کے گھرو ں کی ہر شئے لوٹ لی جا ئے گی ان کی بیویوں کی بے حرمتی کی جا ئے گی اور ان کے بال بچوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے مار ڈا لا جا ئے گا۔
17 خدا فرماتا ہے، “میں مادی کی فوجوں سے بابل پر حملہ کر وا ؤں گا۔مادی چاندی کی پرواہ نہیں کر تے ہیں۔ اور نہ ہی وہ سونے سے خوش ہو تے ہیں۔
18 انکی کمان اور تیر جوان آدمیو ں کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈا لے گی۔لیکن وہ شیر خواروں پر رحم نہیں کرے گا۔ وہ بچوں کے لئے بھی افسوس نہیں کرے گا۔
19 بابل کا سب کچھ سدو م اور عمورہ کی طرح تباہ ہو جا ئے گا۔خدا اس تباہ کا ری کو ابھا رے گا اور کچھ بھی باقی بچا نہ رہے گا۔
بابل سب سے خوبصورت سلطنت ہے کسدیو ں کو بابل پر فخر ہے۔ لیکن بابل سدوم اور عمورہ کی طرح تباہ ہو جا ئے گا ، جب خدا انہیں پو ری طرح سے تباہ کر دے گا۔
20 لوگ بابل میں پھر سے کبھی نہیں رہیں گے۔ بابل کا حسن قا ئم نہیں رہے گا۔لوگ وہاں چھا ؤنی نہیں لگا ئیں گے۔ عرب کبھی بھی اپناخیمہ وہاں قائم نہیں کریں گے۔ چروا ہا اپنی بھیڑوں کو وہاں سو نے نہیں دے گا۔
21 صرف ریگستان کے جنگلی جانور ہی وہاں رہیں گے۔ ان کے گھر جنگلی کتوں سے بھر جا ئیں گے۔ صرف شتر مرغ ہی وہاں رہیں گے ، اور جنگلی بکریاں اچھل کو د کریں گی۔
22 بابل کے خوبصورت محلوں اور قلعوں میں کتے اور گید ڑ روئیں گے۔ بابل بر باد ہو جا ئے گا۔ بابل کا خاتمہ بہت ہی قریب ہے۔ اب بابل کی بر بادی کا میں اور زیادہ انتظار نہیں کروں گا۔”
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”