18
1 اس زمین کو دیکھو جو اتھوپیا کی ندیو ں کے ساتھ ساتھ پھیلی ہو ئی ہے اس زمین میں بھن بھنانے وا لے کیڑے مکوڑے بھرے پڑے ہیں۔
2 یہ سر زمین سر کنڈوں سے بنی کشتیوں میں قاصدوں کو سمندر کے اس پار بھیجتے ہیں۔
اے تيز رفتار قاصدو، ان لوگوں کے پاس جاؤ
جو طاقتور اور قدآور ہے،
جنکا خوف ہر جگہ ہے۔
ان زور آور قوموں کے پاس جاؤ
جو دوسری قوموں کو شکست ديتے ہيں،
اور جو زمین پر مختلف ٹکڑو ں میں ندیوں کی وجہ سے منقسم ہو گئی۔
3 دنيا کے تمام لوگو ، جو زمین پر رہتے ہو، جب پہاڑی پر جھنڈا کھڑا کیا جا ئے
تو اسے دیکھو!
اور جب بِگل بجایا جا ئے
تو اسے سنو!
4 کیوں کہ خداوند نے مجھ سے کہا، “میں خاموش رہوں گا اور وہاں سے دیکھوں گا جہاں میں رہتا ہوں اس وقت جب سور ج کی روشنی میں گرمی تیز ہوتی ہے ، اور فصل کٹا ئی کے وقت شبنم زمین کو ڈھک لیتی ہے۔
5 کیوں کہ فصل کٹا ئی سے پیشتر جب کلی کھل چکی اور پھول کی جگہ انگور پکنے پر ہوں تو وہ ٹہنیوں کو ہنسوے سے کاٹ ڈا لے گا اور پھیلی ہو ئی شاخو ں کو چھانٹ دے گا۔
6 اور وہ شکاری پرندوں اور درندو ں کے لئے پڑ ی رہے گی اور شکا ری پرندے گرمی کے مو سم میں اسے کھا ئیں گے اور زمین کے سب درندے جا ڑے کے موسم میں اسے کھا ئیں گے۔”
7 اس وقت خداوند قادر مطلق کو اس قوم کی طرف سے جو طاقتور اور قدآور ہے اس قوم کی طرف سے جس کا خوف ہر جگہ ہے تحفہ پیش کیا جا ئے گا۔ وہ قوم جو زبردست اور ظفریاب ہے اور جو زمین پر مختلف ٹکڑو ں میں ندیوں کی وجہ سے منقسم ہو گئی۔ یہ تحفہ خداوند قادر مطلق کی جگہ پر لا یا جا ئے گا جو کہ کو ہِ صیون پر ہے۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”