59
1 دیکھو ! تمہیں بچانے کے لئے خداوند کی قدرت کا فی ہے۔ جب تم مدد کے لئے اسے پکارتے ہو تو وہ تمہا ری سن سکتا ہے۔
2 لیکن تمہا رے گنا ہ تمہیں تمہا رے خدا سے الگ کر دیا ہے۔ تمہا رے گناہ کے سبب سے اس نے اپنا منہ تم سے پھیرلیا ہے۔ اس لئے وہ تمہا رے پکار پر دھیان نہیں دیتا ہے۔
3 تمہا رے ہاتھ گندے ہیں وہ خون سے آلو دہ ہیں۔ تمہا ری انگلیاں بدکاری سے بھری ہیں۔ اپنے منہ سے تم جھو ٹ بولتے ہو۔ تمہا ری زبان بُری باتیں کہتی ہے۔
4 لوگ ایک دوسرے کو بلا وجہ عدالت میں گھسیٹتے ہیں۔ وہ جھو ٹا الزام عائد کر تے ہیں۔ وہ جھو ٹی بحث پر بھروسہ کر تے ہیں اور اپنے مقدموں کو جیتنے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ مصیبتوں کو حمل میں رکھتے ہیں اور بُرا ئیوں کو جنم دیتے ہیں۔
5 وہ زہریلے سانپ کے انڈوں کی مانند برائی کو سیتے ہیں۔ اگر ان میں سے تم ایک انڈا بھی کھا لو تو تمہا ری موت ہو جا ئے گی۔ اور اگر تم ان میں سے کسی انڈے کو پھو ڑدو تو ایک زہریلا ناگ با ہر نکل پڑے گا۔
لوگوں کا جھو ٹ مکڑی کے جال کی مانند ہے۔
6 وہ لوگ ان جا لو ں کے دھاگوں کو اپنے لباس کے لئے استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ ان جا لو ں سے اپنے کو ڈھک نہیں سکتے۔
وہ لوگ بدی کر تے ہیں اور اپنے ہا تھو ں سے دوسروں کو نقصان پہنچا تے ہیں۔
7 ایسے لوگ اپنے پیروں کا استعمال بدی کے کرنے اور بھاگنے کیلئے کر تے ہیں۔ یہ لوگ معصوم لوگوں کو مار ڈالنے کی جلدی میں رہتے ہیں۔ وہ برے خیالوں میں پڑے رہتے ہیں۔ وہ لوگ جہاں بھی جا تے ہیں تباہی اور ہلاکت پھیلا تے ہیں۔
8 ایسے لوگ سلامتی کی راہ نہیں جانتے۔ ان کی زندگی میں نیکی تو ہو تی ہی نہیں۔ ان کی زندگی کے راستے ایمانداری کے نہیں ہو تے۔ اگر کو ئی بھی شخص جو ان جیسی زندگی گذارتا ہے ان کی راہوں پر چلتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں کبھی سلامتی کو نہ دیکھے گا۔
9 اس لئے خدا کا انصاف اور نجات ہم سے بہت دور ہے۔
ہم نور کا انتظار کر تے ہیں لیکن تاریکی پھیلی ہو ئی ہے۔
ہم کو روشنی کا انتظار ہے
لیکن ہم اندھیرے میں چلتے ہیں۔
10 ہم ایسے لوگوں کی مانند ہیں جن کے پاس آنکھیں نہیں ہیں،
اندھے لوگوں کے مانند ہم دیواروں کو ٹٹولتے ہو ئے چلتے ہیں۔
ہم دو پہر دن میں رات کی طرح ٹھو کر کھا تے ہیں۔
ہم تندرستوں کے درمیان گویا مردہ ہیں۔
11 ہم سب ایسے غراتے ہیں جیسے ریچھ۔
ہم لوگ ایسے کڑاہتے ہیں جیسے کبوتر۔
ہم لوگ انصاف کی راہ تکتے ہیں
لیکن وہ نہیں آتا ہے۔
ہم نجات کے منتظر ہیں
لیکن وہ ہم لوگوں سے دور ہے۔
12 کیونکہ ہم نے اپنے خدا کی مخالفت میں بہت گناہ کئے ہیں۔
ہمارے گنا ہ ہمارے خلاف گواہی دیتے ہیں۔
ہمیں اس کا پتا ہے کہ ہم گنہگار ہیں۔
ہم لوگ اپنے قصور کو جانتے ہیں۔
13 ہم لوگو ں نے خداوند کے خلاف بغاوت کی تھی
اور ہم لوگ اس کے وفادار نہیں تھے۔
ہم لوگ اپنے خدا سے پھر گئے۔
ہم نے بُرے اعمال کا منصوبہ بنایا تھا۔
ہم نے ان باتو ں کا منصوبہ بنایا تھا
جو ہمارے خدا کی مخالفت میں تھیں۔
ہم نے وہ باتیں سو چی تھیں
اور دوسروں کو ستانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
14 ہم لوگوں نے نیکی کو پیچھے دھکیل دیا۔
انصاف دور ہی کھڑا رہا۔
گلیوں میں سچا ئی گر پڑی تھی ایسا لگتا تھا
جیسے شہرو ں میں اچھا ئی کا داخلہ نہیں ہو سکتا ہے۔
15 سچا ئی چلی گئی
اور ان پر حملہ کیا گیا جو بھلا کرنا چاہتے تھے۔
خداوند نے اسے دیکھا تھا
ا اور بہت ہی ناخوش تھا کیوں کہ کہیں بھی انصاف نہیں تھا۔
16 خداوند نے دیکھا کہ وہاں مظلوم کو سہا را دینے وا لا کو ئی نہ تھا
اور وہ ناراض ہو گیا۔
اس لئے خداوند نے اپنی قدرت کا اور اپنی راستی کا استعمال کیا
اور لوگو ں کو بچا لیا۔
17 خدا وند نے
راستبازی کا بکتر پہنا
اور نجات کا ٹوپ (ہیلمیٹ) اپنے سر پر رکھا
ا اور اس نے لباس کی جگہ انتقام کی پو شاک پہنی
اور طیش کے جبہ سے ملبوس ہوا۔
18 خداوند اپنے دشمن پر غضبناک ہے۔
اس لئے وہ انہیں ایسی سزادے گا
جیسی انہیں ملنی چا ہئے۔
یہاں تک کہ دور و دراز کے مقام پر وہ ان لوگو ں کو سزادیگا کیوں کہ وہ ا سکے مستحق ہیں۔
19 پھر مغرب کے باشندے خداوند کے نام سے ڈریں گے اورمشرق کے باشندے خداوند کے جلال سے۔
کیوں کہ وہ تیز رواں ندی کی طرح
جسے خداوند کی طرف آتی ہو ئی زور آور طوفان ہانک رہا ہے آئے گا۔
20 وہ نجات دہندہ کے طور پر کو ہ صیون کے لئے آئے گا
اور یعقوب کے ان لوگوں کے لئے آئے گا جو برے کاموں سے پھر چکے ہیں۔”
یہ پیغام خداوند کی طرف سے ہے۔
21 خداوند فرماتا ہے، “یہ میرا معاہدہ ہو گا ان کے ساتھ: میری روح جو تجھ پر ہے اور میری باتیں جو میں نے تیرے منہ میں ڈا لی ہیں۔ وہ ہمیشہ تیرے ساتھ اور تیری نسل کے منہ کے ساتھ اور تیری نسل کی نسل کے منہ کے ساتھ اس وقت سے لے کرابد تک رہے گا۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔28:10+شاید28:10کہ یہ عبرانی گیت ہے چھو ٹے بچوں کو سکھانے کے لئے کہ کیسے لکھا جا تا ہے۔اس کی آواز بچوں کی طرح ہو تی ہے یا غیر ملکی زبان کی طرح۔29:1+یہ29:1یروشلم کا ایک اور نام ہے اس کا مطلب “ خدا کا شیر۔30:33+گیہنّا،30:33ہنون کی گھا ٹی۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو اس گھا ٹی میں اپنےجھو ٹے معبود ملکوم کے لئے آ گ میں قربانی دی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں لوگوں نے کو را کرکٹ کو بھی جلا دیا۔اس لئے یہ دو زخ کے لئے نشان بن گیا۔38:8+یہ38:8سب خاص عمارتوں کی سیڑھیاں ہیں جسے حزقیاہ گھڑی کے طور پر استعمال کر تے تھے۔ جب سو رج سیڑھیوں پر چمکتا تھا تو سایہ دکھا تا تھا کہ یہ دن کا کیا وقت ہے۔46:1+بابل46:1کے جھو ٹے معبود۔