64
1 کاش کہ تو آسمان چیرکر زمین پر نیچے اتر آئے
تو سب کچھ ہی بدل جا ئے گا۔
یہاں تک کہ تیرے سامنے پہاڑ بھی کانپیں گے۔
2 جس طرح آگ درخت کے سو کھے ڈال کو جلادیتی ہے
اور پانی آگ کے بیچ جو ش کھاتا ہے
اسی طرح سے تو اپنے نام کو اپنے دشمنوں میں قبول کر نے کے لئے نیچے اترآ
تا کہ قوم تیرے سامنے خوف سے کا نپیں گے۔
3 جس وقت تونے حیرت انگیز کام کئے جس کا ہم لوگوں نے امید بھی نہ کئے تھے،
تو نیچے اتر آیا اور پہاڑ تیرے سامنے کانپ گئے۔
4 کیوں کہ ابتداء ہی سے
نہ کسی نے سنا
اور نہ کسی کی آنکھ نے تیرے سوا کسی دوسرے خدا کو دیکھا۔
جو اپنے بھروسہ کر نے وا لوں کے لئے ایسا کارنامہ انجام دیا ہو۔
5 جن کو اچھے کام کرنے میں خوشی ملتی ہے، تو ان لوگو ں کی مدد کر
اور اس راستے کو یاد رکھ جس پر تو ان لوگوں کو رکھنا چاہتا ہے۔
جب تو ناراض تھا ہم لوگوں نے اور بھی زیادہ گناہ تیرے خلاف کئے۔
ہم ان گناہوں کو کافی دنوں تک کر تے رہے۔
اب ہم کیسے بچا ئے جا سکتے ہیں؟
6 ہم سبھی گناہ سے آلودہ ہو گئے ہیں۔
اور ہماری سب نیکی
پرانے گندے کپڑو ں کی مانند ہو گئی ہے۔
ہم سو کھے مر جھا ئے ہو ئے پتوں جیسے ہیں۔
ہمارے گنا ہوں کی آندھی نے ہمیں اڑا دیا ہے۔
7 کو ئی بھی شخص دعا میں تجھے پکارتا ہے
یا مدد کے لئے تیری طرف نہیں دیکھتا ہے۔
تو نے اپنا چہرہ ہم لوگوں سے چھپا لیا ہے۔
اور ہمارے قصور کی وجہ سے
تم نے ہم لوگو ں کی روح کو توڑدیا ہے۔
8 لیکن خداوند! توہمارا باپ ہے۔
ہم مٹی ہیں اور تو ہمارا کمہار ہے۔
اور ہم سب کے سب تیری دستکاری ہیں۔
9 اے خداوند تو ہم سے بہت زیادہ ناراض مت رہ۔
تو ہمارے گناہوں کو ہمیشہ ہی یاد مت رکھ۔
مہربانی کر کے تو ہماری جانب دیکھ۔
ہم تیرے ہی لوگ ہیں۔
10 تیرے پاک شہر بیابان میں بدل گئے ہیں۔
صیون ریگستان ہو گیا ہے
اور یروشلم ویران ہے۔
11 ہمارا خوشنما مقدس گھر جل کر را کھ ہو گیا۔
ہمارے آباؤ اجداد نے اس گھر میں تیری ستائش کی۔
ہماری سبھی نفیس چیزیں برباد ہو گئیں۔
12 ان سب کے بعد، کیا تو ہم لوگوں کی مدد کر نے سے رک جا ئے گا؟
کیا تو کچھ بھی نہیں کہے گا؟
کیا تو ہم لوگوں کو ہماری برداشت سے با ہر سزادیگا ؟
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔28:10+شاید28:10کہ یہ عبرانی گیت ہے چھو ٹے بچوں کو سکھانے کے لئے کہ کیسے لکھا جا تا ہے۔اس کی آواز بچوں کی طرح ہو تی ہے یا غیر ملکی زبان کی طرح۔29:1+یہ29:1یروشلم کا ایک اور نام ہے اس کا مطلب “ خدا کا شیر۔30:33+گیہنّا،30:33ہنون کی گھا ٹی۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو اس گھا ٹی میں اپنےجھو ٹے معبود ملکوم کے لئے آ گ میں قربانی دی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں لوگوں نے کو را کرکٹ کو بھی جلا دیا۔اس لئے یہ دو زخ کے لئے نشان بن گیا۔38:8+یہ38:8سب خاص عمارتوں کی سیڑھیاں ہیں جسے حزقیاہ گھڑی کے طور پر استعمال کر تے تھے۔ جب سو رج سیڑھیوں پر چمکتا تھا تو سایہ دکھا تا تھا کہ یہ دن کا کیا وقت ہے۔46:1+بابل46:1کے جھو ٹے معبود۔62:8+یہ62:8شاید اس کے ہا تھ اور اس کے بازو کو اشارہ کر تا ہے جس سے وہ وعدہ کر تا تھا۔ یا پھر اس کی عظیم قوت ہو سکتی ہے جس کا استعمال وہ اپنے وعدہ کو پو را کر نے میں کرے گا۔