8
1 اسکے بعد سوخ کے بلدد نے جواب دیتے ہوئے کہا ،
2 “تو کب تک ایسی باتیں کرتا رہے گا ؟
تیرے الفاظ تیز آندھی کی طرح بہہ رہے ہیں۔
3 خدا ہمیشہ انصاف کرتا ہے۔
عدل پر مبنی باتوں کو خدا قادر مطلق کبھی نہیں بدلتا ہے۔
4 اس لئے اگر تیری اولاد نے خدا کے خلاف گناہ کیا ہے تو، اس نے انہیں سزا دی ہے۔
اپنے گناہوں کے لئے انہیں بھگتنا پڑا ہے۔
5 لیکن اب، یہ وقت تمہیں خدا کو تلاش کرنے
اور خدا قادر مطلق کی عبادت کرنے کا ہے۔
6 اگر تو پاک اور راستباز ہے ،
تو وہ جلد ہی تمہاری مدد کرنے آئے گا۔
وہ تمہاری زمین داری کو پھر سے بحال کرے گا جو کہ تمہارا حق ہے۔
7 تب تمہارے پاس اس سے زیادہ ہوگا
جتنا کہ تمہارے پاس شروع میں تھا۔
8 “بزر گ لوگوں سے پو چھو اور سیکھو
جو کچھ انکے آباؤ اجداد نے سیکھا تھا۔
9 کیوں کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہم تو بس کل ہی پیدا ہوئے ہیں ،
ہم لوگ اتنے چھو ٹے ہیں کہ کچھ جان نہیں سکتے ہیں۔
اس زمین پر ہم لوگوں کا دن سایہ کی مانند بہت چھو ٹا ہے۔
10 یہ ہو سکتا ہے کہ بزر گ لوگ شا ید تجھے کچھ سکھا سکیں۔
ہو سکتا ہے جو انہوں نے سیکھا ہے وہ تجھے سِکھا سکیں۔”
11 بِلد نے کہا ، “کیا پیپر س کا پودا 8:11 پیپرس کا پوداایک خشک زمین میں اُ گ سکتا ہے ؟
کیا سر کنڈا بغیر پانی کے بڑھ سکتا ہے ؟
12 نہیں ، اگر پانی سوکھ جاتا ہے تو وہ بھی مر جھا جائیں گے۔
وہ اتنا چھو ٹا ہوگا کہ اسے کاٹ کر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
13 وہ شخص جو خدا کو بھول جاتا ہے سر کنڈے کی مانند ہوتا ہے۔
وہ شخص جو خدا کو بھول جاتا ہے اسکی کوئی امید نہیں۔
14 اس شخص کے پاس سہارے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے
اور اسکی حفاظت مکڑی کے جال کی مانند ہے۔
15 اگر کوئی شخص مکڑی کے جال پر ٹیک لگا تا ہے تو کیا جال ٹوٹ جائے گا۔
وہ جال کو پکڑ تا ہے لیکن جال اس کو سہارا نہیں دیگا۔
16 وہ شخص اس پودے کی مانند ہے جس کے پاس پانی اور سورج کی روشنی بہتات سے ہے۔
اسکی شاخیں باغ میں ہر طرف پھیلتی ہیں۔
17 وہ چٹان کے ڈھیر کے چاروں جانب اپنی جڑیں پھیلا تا ہے ،
اور چٹان کے درمیان اگنے کے لئے کوئی جگہ ڈھونڈتا ہے۔
18 لیکن جب وہ پودا اپنی جگہ سے اکھا ڑ دیا جاتا ہے ،
تو کوئی نہیں جان پاتا کہ وہاں کبھی کوئی پودا تھا۔
19 لیکن وہ پودا خوش تھا
اور اب دوسرے پودے وہاں اُگیں گے جہاں پہلے وہ پودا تھا۔
20 لیکن خدا کسی بھی معصوم شخص کو قربان نہیں کرے گا
اور وہ برے شخص کو سہارا نہیں دیگا۔
21 خدا ابھی بھی تیرے منھ کو ہنسی سے
اور تیرے لبوں کو خوشی کی للکار سے بھر دیگا۔
22 لیکن شرمندگی تمہارے دشمنوں کے کپڑے ہونگے۔
اور برے لوگوں کے گھر کو تباہ کر دیا جائے گا۔”
1:15+صحرائی1:15علاقہ سے تعلق رکھنے والا گروہ۔ جو لوگوں پر حملہ کرکے ان کا اثاثہ لوٹتا ہے۔3:8+یہ3:8شاید ایک بہت بڑا سمندری دیو ہوگا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مگر مچھ ہے۔ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سمندری عفریت ( دیو) ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جادو گر اس کی مدد سے سورج گرہن پیدا کرتے ہیں۔8:11+ایک8:11قسم کا پودا جس سے کا غذ بنایا جاتا ہے۔