12
1 افرائیم کے خاندانی گروہ کے لوگوں نے اپنے سپاہیوں کو جمع کیا۔ وہ دریا کو پار کئے اور صافون کے طرف مڑے۔ انہوں نے افتاح سے کہا ، “تم نے عمونی لوگوں کے خلاف جنگ کیوں کی ؟ اور اپنے ساتھ جانے کے لئے ہم لو گوں کو کیوں نہیں بلایا ؟ اب ہم لوگ تم کو اور تمہارے گھروں کو جلانا چاہتے ہیں۔ ”
2 افتاح نے انہیں جواب دیا ، “عمونی لوگ میرے اور میرے لوگوں کے لئے بہت زیادہ مسئلے پیدا کر رہے ہیں۔ میں نے تمہیں ان لوگوں کے خلاف لڑ نے میں مدد کر نے کے لئے بلایا ہے۔ لیکن تم لوگ ہم لوگوں کی مدد کر نے نہیں آئے۔
3 میں نے دیکھا کہ تم لوگ مدد نہیں کرو گے۔ اس لئے میں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالی میں عموّنی لوگوں سے لڑ نے کے لئے دریا کے پار گیا۔ خدا وند نے انہیں شکست دینے میں میری مدد کی اب آج تم میرے خلاف کیوں لڑنے آئے ہو ؟ ”
4 تب افتاح نے جلعاد کے لوگوں کو ایک ساتھ بلایا۔ وہ افرائیم کے خاندانی گروہ کے لوگوں کے ساتھ لڑے۔ وہ افرائیم کے لوگوں کے خلاف اس لئے لڑے کیوں کہ ان لوگوں نے جلعاد کے لوگو ں کی بے عزتی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا جلعاد کے لوگو ! تم لوگ افرائیم کے بچے ہوئے لوگوں سے زیادہ کچھ نہیں ہو۔ تم لوگوں کا ایک حصّہ افرائیم میں سے ہے اور دوسراحصہ منسی میں سے ہے۔ جلعاد کے لوگوں نے افرائیم کے لوگوں کو شکست دی ہے۔
5 جلعاد کے لوگوں نے دریائے یردن کے گھا ٹی پر قبضہ کر لیا جو کہ ملک افرائیم تک جاتی ہے۔ اگر افرائیم کے لوگوں میں سے کوئی بھی جو کہ جلعاد میں رہا ہے ، جلعاد کے لوگوں کے پاس یہ کہتے ہوئے جاتے ، “مجھے پار ہونے دو ، ”تو جلعاد کے لوگ پوچھتے ، “کیا تم افرائیمی ہو ؟ ” اگر اس کا جواب ہو تا“نہیں ” تو ،
6 وہ کہتے ’ شِبلت‘ لفظ کو بولو۔” افرائیم کے لوگ اس لفظ کو نہیں بول سکتے تھے وہ اسے’سبلت ‘ لفظ کہتے تھے۔ اس لئے جب بھی افرائیم کے لوگ جو جلعاد میں رہا ہے اگر اس لفظ کا تلفظ ’سبلت‘ کر تا تو جلعاد کے لوگ اسے گھاٹ پر مار دیتے تھے۔ اس طرح اس وقت افرائیم کے لوگوں میں سے ۰۰۰,۴۲ آدی مارے گئے تھے۔
7 افتاح بنی اسرائیلیوں کا ۶ سال تک منصف رہا۔ تب جلعاد کا رہنے والا افتاح مر گیا۔ اسے جلعاد میں اس کے اپنے شہر میں دفنا یا گیا۔
8 افتاح کے بعد ابصان نامی ایک آدمی بنی اسرا ئیلیوں کا قائد تھا۔ ابصان شہر بیت اللحم کا رہنے وا لا تھا۔
9 ابصان کے ۳۰ بیٹے اور ۳۰بیٹیاں تھیں۔ اس نے اپنی بیٹیوں کو ان لوگوں کے ساتھ شادی کرنے دی جو اس کے رشتے دار نہیں تھے۔ وہ ایسی تیس عورتوں کو اپنے بیٹوں کی بیویوں کی طرح لے آیا جو اس کے رشتے دار نہیں تھیں۔ ابصان بنی اسرا ئیلیوں کا منصف ۷سال تک رہا۔
10 تب ابصان مر گیا وہ شہر بیت اللحم میں دفنا یا گیا۔
11 ابصان کے بعد ایلون نامی آدمی بنی اسرا ئیلیوں کا منصف ہوا۔ ایلون زبولون کے خاندانی گروہ سے تھا۔ وہ بنی اسرا ئیلیوں کا دس سال تک منصف رہا۔
12 تب زبولون خاندانی گروہ کا ایلون مر گیا۔ وہ ز بولون کی سر زمین میں ایاّ لون شہر میں دفنا یا گیا۔
13 ایلون کے مرنے کے بعد ایک آدمی ہِلیل کا بیٹا عبدون بنی اسرا ئیلیوں کا منصف ہوا۔ عبدو ن شہر فرحاتون کا رہنے وا لا تھا۔
14 عبد ون کے ۴۰ بیٹے اور ۳۰ پو تے تھے وہ ۷۰ گدھوں پر سوار ہو تے تھے۔ عبدون آٹھ سال تک بنی اسرا ئیلیوں کا منصف رہا۔
15 تب ہِلیل کا بیٹا عبدون مرگیا اور اسے شہر فرحاتون میں دفنا یا گیا۔ فرحاتون افرا ئیم کی زمین میں تھا یہ پہا ڑی ملک میں ہے جہاں عمالیقی لو گ رہتے تھے۔
1:10+عنک1:10نامی شخص کے تین بیٹے تھے وہ بہادر تھے ، دیکھو گنتی ۲۲: ۱۳1:14+یا1:14عکسہ نے غتنی ایل سے کہا1:15+برا1:15ئے مہربانی مجھے “ خوش آمدید کر ” یا “ مجھے پانی کا ایک جھرنا عطا کر۔””1:17+اس1:17نام کے معنی مکمل تبا ہی ۔3:31+یہاں3:31اس کا مطلب کنعانی جنگ کی دیوی۔اس کا مطلب شمجر کا با پ یا ماں ہو سکتا ہے یا یہ ہو سکتا ہے شمجر عظیم سپا ہی۔5:14+وہ5:14علاقہ جس میں افرائیم کے خاندانی گروہ بسے تھے۔ دیکھو قضا ة ۱۵ : ۱۲6:32+اس6:32عبرانی لفظ کا معنی بعل کو بحث کر نے دو۔9:37+یہ9:37پہاڑی پر ایک جگہ ہے جو سِکم کے قریب ہے۔