23
1 خداوند نے اسرا ئیل کو اس کے چاروں طرف کے دشمنوں سے امان دی۔ خداوند نے اسرا ئیل کو محفوظ بنا یا کئی سال گزرے اور یشوع بہت بوڑھا ہو گیا۔
2 اس وقت یشوع نے اسرا ئیل کے تمام قائدین ، حاکمین اور منصفین کی مجلس بُلا ئی۔ اور اس نے کہا ، “میں بہت بوڑھا ہو گیا ہوں۔”
3 تم نے وہ دیکھا جو خداوند نے ہمارے دُشمنوں کے ساتھ کیا۔ اس نے یہ ہماری مدد کے لئے کیا۔ تمہا رے خداوند خدا نے تمہا رے لئے جنگ کی۔
4 یاد رکھو میں نے تمہیں کہا تھا کہ تمہا رے لوگ اس ملک کو پا سکتے ہیں جو دریا ئے یردن اور مغرب کے سمندر کے بیچ ہے یہ وہی ملک ہے جسے دینے کا وعدہ میں نے کیا تھا لیکن اب تک تم اس ملک کا تھو ڑا سا حصّہ ہی لے سکے ہو۔
5 خداوند تمہا را خدا وہاں کے رہنے وا لوں کو اس جگہ کو چھو ڑ نے کے لئے مجبور کرے۔ تم اس زمین میں داخل ہو گے اور خداوند وہاں کے رہنے وا لوں کو اس زمین سے کھدیڑ دیگا۔ خداوند تمہا رے خدا نے یہ وعدہ تمہا رے لئے اسے کرنے کے لئے کیاتھا۔
6 “تمہیں ان سب باتوں کی اطاعت کرنے میں ہوشیار رہنا چا ہئے جو خداوند نے ہمیں حکم دیا ہے۔ ہر اس بات کی تعمیل کرو جو “موسیٰ کی شریعت کی کتاب ” میں لکھا ہے۔ اس شریعت کے خلاف نہ جا ؤ۔
7 ہم لوگوں کے درمیان کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو بنی اسرا ئیل نہیں ہیں وہ لوگ اپنے خداؤں کی پرستش کرتے ہیں اُن لوگوں کے دوست مت بنو اُن خداؤں کی پرستش اور خدمت نہ کرو۔
8 تمہیں ہمیشہ اپنے خداوند خدا کا ساتھ دینا چا ہئے تم نے یہ ماضی میں کیا ہے اور تمہیں یہ کرتے رہنا چا ہئے۔
9 “خداوند نے ان کی سب سے طاقتور قوموں کو شکست دینے میں مدد کی ہے۔ خداوند نے ان لوگوں کو اپنا ملک چھو ڑ نے پر دباؤ ڈا لا ہے کو ئی بھی ملک تمہیں شکست دینے کے قابل نہیں ہو سکتا۔
10 خداوند خدا کی مدد سے اسرا ئیل کا ایک آدمی دشمن کے ایک ہزا ر آدمیوں کو شکست دے سکتا ہے کیوں؟ کیوں کہ خداوند خدا تمہا رے لئے لڑتا ہے۔ خداوند نے یہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
11 اس لئے تمہیں اپنے خداوند خدا کی بندگی کرتے رہنا چا ہئے اپنی رُوح کی گہرا ئی سے اس سے محبت رکھو۔
12 “خداوند کے راستے سے کبھی دور نہ جا ؤ۔ اُن دوسرے لوگوں سے دوستی نہ کرو جو ابھی تک تمہا رے درمیان تو ہیں لیکن اسرا ئیل کا حصّہ نہیں ہیں۔ اُن میں سے کسی کے ساتھ شادی نہ کرو۔ لیکن اگر تم ان لوگوں کے دوست بنوگے۔
13 تو خداوند تمہا را خدا تمہا رے دشمنو ں کو شکست دینے میں تمہا ری مدد نہیں کرے گا۔ اس طرح یہ لوگ تمہا رے لئے ایک پھندے ، وہ تمہا رے پیٹھ کے لئے کو ڑے اور تمہا ری آنکھ کے لئے کانٹے بن جا ئیں گے۔ اور تم اس اچھے ملک سے وداع ہو جا ؤ گے۔ یہ وہی زمین ہے جسے خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں دی ہے۔ لیکن اگر تم اس حکم کو نہیں مانو گے تو تم اچھے ملک کو کھو دو گے۔
14 “یہ غالباً میرے مرنے کا وقت ہے تم جانتے ہو اور حقیقت میں یقین کرتے ہو کہ خداوند نے تمہا رے لئے بہت بڑے کام کئے ہیں۔ تم جانتے ہو کہ وہ اپنے کئے ہو ئے وعدوں میں سے کسی کو پو را کرنے میں ناکام نہیں رہا ہے۔ خداوند نے ان تمام وعدوں کو پو را کیا ہے جو اس نے ہم سے کیا تھا۔
15 وہ سب اچھے وعدے جو خداوند تمہا رے خدا نے ہم سے کئے تھے پو ری طرح سچ ثابت ہو ئے۔ لیکن خداوند اسی طرح دوسرے وعدوں کو بھی سچ بنا ئے گا۔ اس نے انتباہ دیا ہے کہ اگر تم گنا ہ کرو گے تو تم پر آفتیں آئیں گی اس نے انتباہ دیا کہ وہ تمہیں اس ملک کو چھو ڑنے کے لئے دباؤ ڈا لے گا جسے اس نے تم کو دیا ہے۔
16 اگر تم اپنے معاہدہ کو جو تم نے اپنے خداوند خدا سے کیا ہے اس کو کرنے سے انکار کرو گے تو ایسا ہو گا اگر تم دوسرے خداؤں کے پاس جا ؤگے اور ان کی عبادت کرو گے تو تم اس ملک کو کھو دو گے اگر تم ایسا کرو گے تو خداوند تم پر بہت غصّہ کرے گا تب تمہیں اس اچھے ملک کو جلد چھو ڑنے کے لئے مجبور کیا جا ئے گا جسے اس نے تم کو دیا ہے۔”
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔5:3+اس5:3کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”7:26+اس7:26کے معنی مصیبت کے ہیں۔11:21+ادبی11:21طور پر “عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے ، طاقتور اور لڑا ئی لڑ نے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔دیکھیں گنتی ۱۳ : ۳۳14:2+چھڑی14:2، پتھر ، یا ہڈیوں کے ٹکڑوں کو فیصلہ کر نے کے لئے پھینکے جا تے تھے۔ دیکھیں امثال ۱۶: ۳۳22:17+دیکھو22:17شمار۲۵: ۱۔۱۸