16
1 تب خدا وند نے یاہو سے مندر جہ ذیل الفاظ بعشا کے خلاف کہا ،
2 “ میں نے تم کو ایک اہم آدمی بنایا۔ میں نے تم کو اپنے بنی اسرائیلیوں پر شہزادہ بنایا لیکن تم نے یربعام کے ہی راستہ کو اختیار کیا۔ تم میرے بنی اسرائیلیوں سے گناہ کروانے کا سبب بنے۔ انہوں نے اپنے گناہوں سے مجھے غصہ دلایا۔
3 اس لئے میں تمہیں بعشا او رتمہارے خاندان کو برباد کروں گا۔ میں وہی کروں گا جو میں نباط کے بیٹے یُربعام کے خاندان کے ساتھ کیا۔
4 تمہارے خاندان کے لوگ شہر کی گلیوں میں مریں گے اور انکے جسموں کو کتے کھائیں گے۔ تمہارے خاندان کے کچھ لوگ میدانوں میں مریں گے اور پرندے انکے جسموں کو کھا ئیں گے”
5 بعشا کے متعلق دوسری باتیں اور جو بڑے کارنامے وہ جو انجام دیئے تھے وہ کتاب “تاریخ سلاطین اسرائیل ”میں لکھی ہوئی ہیں۔
6 بعشا مر گیا اور ترضہ میں دفن ہوا۔ اس کا بیٹا ایلہ اس کے بعد نیا بادشاہ ہوا۔
7 اس لئے خدا وند نے حنانی کے بیٹے یاہو نبی کے ذریعے بعشا اور اسکے خاندان کے خلاف اپنا پیغام دیا۔ بعشا نے خدا وند کے خلاف بہت برائی کی اس سے خدا وند کو بہت غصہ آیا۔ بعشا نے وہی کام کیا جو اس سے پہلے یربعام کے خاندان نے کیا تھا۔ اور خدا وند اس لئے بھی غصہ میں تھا کیوں کہ بعشا نے یر ُبعام کے خاندان کو مار ڈا لا تھا۔
8 ایلہ آسا کی بادشاہت کے چھبیسویں سال یہوداہ کا بادشاہ ہوا۔ ایلہ بعشا کا بیٹا تھا۔ اس نے ترضہ پر دو سال حکومت کی۔
9 زِمری بادشاہ ایلہ کے عہدیداروں میں سے ایک تھا۔ زمری ایلہ کے آدھے رتھوں پر قیادت کرتا تھا۔ لیکن زمری نے ایلہ کے خلاف منصوبے بنائے۔ بادشاہ ایلہ تِرضہ میں تھا۔ وہ ارضہ کے گھر میں پی رہا تھا اور مدہوش ہورہا تھا۔ ارضہ ترضہ میں محل کا نگراں تھا۔
10 زِمری گھر کے اندر گیا اور بادشاہ ایلہ کو مار ڈا لا۔ یہ ستائیسویں سال کا واقعہ ہے جب آسا یہوداہ کا بادشاہ تھا پھر زمری ایلہ کے بعد نیا بادشاہ ہوا۔
11 زمری کے نئے بادشاہ ہونے کے بعد اس نے بعشا کے تمام خاندان کو مارڈا لا۔ اس نے بعشا کے خاندان کے ایک آدمی کو بھی زندہ نہ چھو ڑا۔ زمری نے بعشا کے دوستوں کو بھی مار ڈا لا۔
12 اس طرح زمری نے بعشا کے خاندان کو تباہ کیا۔ یہ ایسا ہی ہوا جیسا کہ خدا وند نے یاہو نبی کی معرفت بعشا کے خلاف فرمایا تھا کہ ہوگا۔
13 یہ سارے واقعہ بعشا کے اور اسکے بیٹے ایلہ کے گناہوں کی وجہ سے ہوئے۔ وہ گناہ کئے اور بنی اسرائیلیوں کو گناہ کروانے کا سبب بنا۔ خدا وند غصہ میں تھا کیوں کہ ان لوگوں کے پاس کئی بت تھے۔
14 دوسری باتیں جو ایلہ نے کی تھیں وہ کتاب “ تاریخ سلاطین اسرائیل ” میں لکھی ہوئی ہیں۔
15 زمری اس وقت بادشاہ بنا جب آسا کی یہوداہ پر بادشاہت کا ستا ئیسواں سال تھا۔ زمری نے ترضہ پر سات دن حکومت کی۔ یہ واقعہ اس طرح ہوا : اسرا ئیل کی فوجوں نے جبتون کے قریب فلسطینی قصبوں میں پڑا ؤ ڈا لا۔ وہ جنگ کیلئے تیار تھے۔
16 خیمہ میں آدمیوں نے سنا کہ زمری کے بادشاہ کے خلاف منصوبہ بنایا ہے انہوں نے سنا کہ اس نے بادشاہ کومار ڈا لا۔ اس لئے تمام اسرائیلیوں نے ا س دن عمری کو اسرائیل پر بادشاہ بنا یا۔عمری فوج کا سپہ سالار تھا۔
17 اس لئے عمری اور تمام اسرائیلی جبّتون سے نکل کر تِرضہ پر حملہ کئے۔
18 زمری نے دیکھا کہ شہر کو فتح کر لیا گیا ہے اس لئے وہ محل کے اندر گیا اور آ گ لگانی شروع کی۔ اسنے محل کو اور اپنے آپ کو جلا ڈا لا۔
19 اسطرح زمری مرگیا کیوں کہ اس نے گناہ کیا تھا۔زمری نے وہ کام کئے جنہیں خداوند نے بُرا کہا تھا۔ اس نے اسی طرح گناہ کئے جس طرح یُر بعام نے گناہ کئے تھے۔ اور یُر بعام نے بنی اسرائیلیوں کے لئے گناہ کرنے کا سبب بنا تھا۔
20 زمری کے خفیہ منصوبوں کی کہانی اور دوسری باتیں جو زمری نے کیں وہ کتاب “ تاریخ سلاطین اسرائیل” میں لکھی ہو ئیں ہیں اور جو واقعات ہو ئے جب زمری بادشاہ ایلہ کے خلاف ہوا تھا وہ بھی اس کتاب میں لکھے ہو ئے ہیں۔
21 بنی اسرائیل دو گروہوں میں بٹ گئے۔آدھے لوگ جینت کے بیٹے تبنی کے ساتھ تھے اور اس کو بادشاہ بنانا چاہتے تھے۔ اور دوسرے آدھے لوگ عمری کے ساتھ تھے۔
22 لیکن عمری کے تائیدی ساتھی جینت کے بیٹے تبنی کے لوگوں سے زیادہ طاقتور تھے اس لئے تبنی کو مار ڈا لا گیا اور عمری بادشاہ ہوا
23 آسا کی یہوداہ پر بادشاہت کے ۳۱ ویں سال کے درمیان عمری اسرائیل کا بادشاہ ہوا۔ عمری نے اسرائیل پر بارہ سال حکومت کی ان میں سے چھ سال اس نے تِرضہ کے شہر پر حکومت کی۔
24 لیکن عمری نے سامریہ کی پہاڑی کو خریدا۔ اس نے سمر سے اس کو تقریباً ۱۵۰ پا ؤنڈ چاندی میں خریدا۔ عمری نے اس پہاڑی پر ایک شہربنا یا۔اس نے شہر کو اس کے مالک سمر کے بعد سامریہ نام دیا۔
25 عمری نے وہ کام کئے جس کو خداوند نے بُرا کہا۔ عمری اس سے پہلے کہ سب بادشاہوں سے زیادہ بُرا تھا۔
26 اس نے وہی سب گناہ کئے جو نباط کا بیٹا یُربعام نے کیا۔ یربعام بنی اسرا ئیلیوں سے گناہ کروانے کا سبب بنا۔اس لئے خداوند اسرائیل کے خدا کو بہت غصہ آیا۔ خداوند بہت غصّہ میں تھا کیوں کہ انہوں نے بیکار بتوں کی عبادت کی۔
27 عمری کے متعلق دوسری باتیں اور عظیم کارنامے جو اس نے انجام دیا وہ“تاریخ سلاطین اسرائیل ” میں لکھا ہوا ہے۔
28 عمری مر گیا اور سامریہ میں دفن ہوا۔اس کا بیٹا اخی اب اس کے بعد نیا بادشاہ ہوا۔
29 عمری کا بیٹا اخی اب اسرائیل کا بادشاہ ہوا جبکہ آسا کی یہوداہ پربادشاہت کا اڑتیسواں سال تھا۔ اخی اب نے اسرائیل کے شہر سامریہ پر ۲۲ سال حکومت کی۔
30 اخی اب نے وہ کام کئے جنہیں خداوند نے بُرا کہا۔ اور اخی اب تمام بادشا ہوں سے بُرا تھا جو اس سے پہلے تھے۔
31 اخی اب کے لئے صرف یہی کافی نہیں تھا کہ وہ وہی گناہ کرے جو نباط کا بیٹا یُر بعام نے کیا تھا۔ اس طرح اخی اب نے اِتبعل کی بیٹی اِیزبل سے بھی شادی کی۔اتبعل صیدون کے لوگو ں کا بادشاہ تھا۔ تب اخی اب نے بعل کی عبادت اور خدمت شروع کی۔
32 اخی اب نے سامریہ میں بعل کی عبادت کرنے کے لئے ایک ہیکل بنا یا۔ اس نے وہاں ایک قربان گا ہ اس ہیکل میں رکھی۔
33 اخی اب نے ایک خاص ستون آشیرہ کی عبادت کے لئے نصب کیا۔ اخی اب نے بہت زیادہ بُرائیاں کیں جس کی وجہ سے خداوند اسرا ئیل کا خدا ان تمام بادشاہوں سے زیادہ غصہ ہوا جوکہ اس سے پہلے تھے۔
34 اخی اب کے زمانے میں بیت ایل کے حی ایل نے دوبارہ یریحو کے شہر کو بنایا۔حی ایل کے شہر پر کام شروع کرنے کے وقت اس کا بڑا بیٹا ابیرام مرگیا۔ اور جب حی ایل نے شہر کے دروازے بنا ئے اس کا چھو ٹا بیٹا سجو ب مرگیا۔ یہ واقعہ اسی طرح ہوا جیسا کہ خداوند نے نون کے بیٹے یشوع کے ذریعہ کہا تھا کہ یہ ہو گا۔
2:28+اس2:28کا مطلب ہے وہ رحم کی بھیک مانگتا ہے – قانون کہتا ہے اگر کوئی شخص مقدس جگہ دوڑ کر جاتا ہے اور قربان گاہ کے کونے پکڑ لے تو اس کو سزا نہیں دی جائے گی۔3:4+جھوٹے3:4خداؤں کی پرستش کا مقام۔4:22-23+۶۶۰۰4:22-23لیٹر4:22-23+۱۳۲۰۰4:22-23لیٹر6:1+تقریباً6:1۹۶۰ قبل مسیح۔8:4+لاوی8:4کے خاندانی گروہ کے لوگ۔ انہوں نے خدا کے گھر میں کاہنوں کی مدد کی اور حکومت کے انتظام کا بھی کام کئے-13:1+نبی13:1کا دوسرا نام۔