9
1 اس طرح سلیمان نے ہیکل اور اپنا ذاتی محل بنانے کا کام ختم کیا۔ سلیمان جو کچھ بنوانا چاہتا تھا اسے بنوایا۔
2 تب خدا وند دوبارہ سلیمان پر ظا ہر ہوا اسی طرح جیسے پہلے جِبعون کے شہر میں ہوا تھا۔
3 خدا وند نے اس کو کہا ،
“میں نے تمہاری دعا سنی اور میں نے ان باتوں کو بھی سنا جس کی التجا تو نے کی کہ میں کروں۔ تو نے اس ہیکل کو بنوایا اور میں نے اسے مقدس جگہ بنایا۔ اس طرح ہمیشہ میری تعظیم ہوتی رہے گی میں ہمیشہ اس کو دیکھتا رہوں گا اس کے متعلق سوچتا رہوں گا۔
4 تمہیں اسی طرح خدمت کرنی چاہئے جس طرح تمہارے باپ داؤد نے کی تھی وہ سیدھا اور سچا تھا اور تمہیں میرے قانون کی اطاعت اور جن چیزوں کا میں نے حکم دیا ہے اس کی پابندی کرنی چاہئے۔
5 ” اگر تم یہ سب چیزیں کرو تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اسرائیل کا بادشاہ ہمیشہ تمہارے خاندان میں سے کوئی ایک ہوگا۔ یہ وعدہ میں نے تمہارے باپ داؤد سے کیا تھا۔ میں نے اس کو کہا تھا کہ اسرائیل پر اس کی نسل میں سے ہی ایک حکومت کرے گا۔
6-7 “لیکن اگر تم یا تمہارے بچوں نے میرے راستے پر چلنا چھوڑ دیا اور میرے قانون اور احکام کی پابندی نہیں کی اور کسی دوسرے جھوٹے خداؤں کی عبادت و خدمت کی تو میں اسرائیل کو زبردستی زمین سے ہٹاؤنگا جو میں نے انہیں دی ہے دوسرے لوگ اسرائیل پر مذاق اڑائیں گے۔ میں نے اس ہیکل کو پاک بنایا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں لوگ میری تعظیم کریں گے۔ لیکن اگر تم میری اطاعت نہ کرو تو میں اسے تباہ کردونگا۔
8 ہیکل تباہ ہوجائیں گے۔ ہر آدمی جو دیکھتا ہوگا وہ حیران ہوگا۔ وہ پوچھیں گے کہ خدا وند نے کیوں اس سرزمین اور ہیکل پر بھیانک چیزیں کیں۔
9 دوسرے لوگ جواب دیں گے یہ واقعات اس لئے ہوئے کیوں کہ انہوں نے اپنے خدا وند خدا کو چھوڑ دیا تھا اس نے انکے اجداد کو مصر سے باہر لے آیا تھا لیکن انہوں نے دوسرے خدا ؤں کے راستہ پر چلنے کا تہیہ کیا تھا۔ انہوں نے انکی عبادت اور خدمت شروع کی تھی اس لئے خدا وند نے ایسے برے حادثات ان پر لائے۔ ”
10 سلیمان کو خدا وند کی ہیکل اور شاہی محل بنوانے میں ۲۰ سال لگے۔
11 اور ۲۰ سال بعد بادشاہ سلیمان نے گلیل کے ۲۰ شہروں کو صور کے بادشاہ حیرام کو دیئے۔ سلیمان صور کے بادشاہ حیرام کو یہ شہر اس لئے دیئے کیوں کہ حیرام نے سلیمان کو ہیکل اور محل بنوانے میں مدد کی تھی۔ حیرام نے سلیمان کو تمام دیودار اور چیر کی لکڑی اور سلیمان کو جو سونا درکار تھا وہ مہیا کیا تھا۔
12 اس لئے حیرام نے صور سے سفر کیا تاکہ جو شہر سلیمان نے دیئے تھے اسے دیکھے جب حیرام نے ان شہروں کو دیکھا تو وہ خوش نہیں ہوا۔
13 بادشاہ حیرام نے کہا ، “میرے بھائی ! یہ تم نے جو شہر دیئے ہیں یہ کیا شہر ہیں ؟” حیرام نے اس زمین کو کُبول کی زمین کہا اور وہ علاقہ آج بھی کبول کہلاتا ہے۔
14 حیرام بادشاہ سلیمان کو تقریباً ۰۰۰,۹ پاؤنڈ سونا خدا کی ہیکل بنوانے میں استعمال کے لئے بھیجا۔
15 بادشاہ سلیمان نے غلاموں کو ہیکل اور محل بنانے کے کام کے لئے زور دیا۔ تب بادشاہ سلیمان نے ان غلاموں کو دوسری کئی چیزیں بنانے کے لئے استعمال کیا ا س نے ملّو بنوایا۔ اس نے یروشلم کے اطراف شہر کی فصیل بنائی پھر اس نے دوبارہ حصور ، مُجّدد اور جزر کے شہروں کو بنوایا۔
16 گزرے زمانے میں مصر کا بادشاہ شہر جزر کے خلاف لڑا تھا اور اسکو جلایا تھا۔ اس نے کنعانی لوگوں کو ہلاک کیا تھا جو وہاں رہتے تھے۔ سلیمان نے فرعون کی بیٹی سے شادی کی۔ اس لئے فرعون نے شادی کے تحفہ کے طور پر وہ شہر سلیمان کو دیا تھا۔
17 سلیمان جزر کو دوبارہ بنوایا۔ اور نچلے بیت حورون کو بھی بنایا۔
18 بادشاہ سلیمان نے بعلات اور تمر یہوداہ کے ریگستانی شہروں کو بنا یا۔
19 بادشاہ سلیمان نے ان شہروں کو بھی بنوایا جہاں وہ اناج اور دوسری چیزیں جمع رکھتا تھا۔ اور اس نے ان جگہوں کو بنا یا جہاں اس کے رتھ اور گھو ڑے رکھے جا تے۔ بادشاہ سلیمان نے کئی اور چیزیں جو اس نے چا ہیں یروشلم میں اور لبنان اور جہاں اس کی حکومت تھی بنوائیں۔
20 اس زمین پر جو لوگ رہتے تھے اسرائیلی نہیں تھے۔ وہ لوگ اموری ، حتیّ ، فرزّی ، حوّی اور یبوسی تھے۔
21 اسرا ئیلی یشوع کے وقت کے لوگو ں کو تباہ کرنے کے قابل نہ تھے۔ لیکن سلیمان نے انہیں اس کے لئے بطور غلامی کرنے پر مجبور کیا۔ وہ آج تک بھی غلا م ہیں۔
22 سلیمان نے کسی بھی اسرا ئیلی کو اپنا غلام ہو نے کیلئے جبر نہیں کیا۔ بنی اسرائیل سپا ہی تھے حکومت کے عہدیدار ، افسر ، کپتان اور رتھوں کے سپہ سالار اور گا ڑی بان تھے۔
23 سلیمان کے منصوبہ پلان پر ۵۵۰ نگران کار تھے وہ ان آدمیوں کے اوپر نگران عہدیدار تھے جو کام کر تے تھے۔
24 فرعون کی بیٹی شہر داؤد سے بڑے محل میں جو سلیمان نے اس کے لئے بنوایا تھا اس میں منتقل ہو گئی۔ تب سلیمان نے ملّو بنوایا۔
25 سال میں تین دفعہ سلیمان جلانے کی قربانی اور ہمدردی کا نذرانہ قربان گا ہ پرپیش کرتا تھا یہ قربان گا ہ سلیمان نے خداوند کے لئے بنوایا تھا۔ بادشاہ سلیمان خوشبوئیں جلا کر بھی خدا کے سامنے نذرانہ پیش کرتا۔ اس لئے اس نے ہیکل کے لئے جو چیزیں چاہئے تھیں مہیا کیں۔
26 بادشاہ سلیمان نے عصیون جا بر پر جہاز بھی بنوائے۔ یہ شہر بحر احمر کے ساحل پر ایلوت کے قریب ادوم کی زمین پر ہے۔
27 بادشاہ حیرام کے پاس کچھ آدمی تھے جو سمندر کے متعلق جانتے تھے وہ آدمی اکثر جہازوں پر سفر کرتے تھے۔بادشاہ حیرام نے ان آدمیوں کو سلیمان کی بحری فو ج میں کام کرنے کے لئے بھیجا۔
28 سلیمان کے جہاز اوفیر گئے ان جہازوں میں تقریباً ۳۱۵۰۰ پاؤنڈ سونا اوفیر سے سلیمان کے پاس لا ئے گئے۔
2:28+اس2:28کا مطلب ہے وہ رحم کی بھیک مانگتا ہے – قانون کہتا ہے اگر کوئی شخص مقدس جگہ دوڑ کر جاتا ہے اور قربان گاہ کے کونے پکڑ لے تو اس کو سزا نہیں دی جائے گی۔3:4+جھوٹے3:4خداؤں کی پرستش کا مقام۔4:22-23+۶۶۰۰4:22-23لیٹر4:22-23+۱۳۲۰۰4:22-23لیٹر6:1+تقریباً6:1۹۶۰ قبل مسیح۔8:4+لاوی8:4کے خاندانی گروہ کے لوگ۔ انہوں نے خدا کے گھر میں کاہنوں کی مدد کی اور حکومت کے انتظام کا بھی کام کئے-