20
1 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ،
2 “تمہیں بنی اسرائیلیوں سے یہ بھی کہنا چاہئے : تمہارے ملک میں اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کسی کو جھو ٹے خدا وند مولک کو نذر چڑھا تا ہے۔ تو اسے موت کے گھاٹ اتار دینا چاہئے۔ اس سے فرق نہیں پڑ تا کہ وہ اسرائیل کا شہری ہے یا اسرائیل میں رہنے والا کوئی غیر ملکی ہے۔ ملک کے لوگوں کے ذریعہ اسے پتھر پھینک پھینک کر مار ڈالنا چاہئے۔
3 میں اس شخص کے خلاف ہوں گا۔ اُسے اس کے لوگوں سے الگ کر دونگا کیوں کہ اس نے اپنے بچوں کو جھوٹا خدا وند مولک کو میرے مقدس جگہ کو ناپاک کرنے کے لئے دیا۔ اس نے میرے مقدس نام کی رسوائی کی ہے۔
4 اگر کوئی معمولی شخص اس معاملہ کو نظر انداز کرے اور اس شخص کو نہیں مارے جو اپنے بچہ کو مولک کو پیش کیا ہے ،
5 تو میں صرف اس آدمی سے اپنا منھ ہی نہ پھیروں گا بلکہ اس کے خاندان کا بھی مخالف ہو جاؤنگا۔ میں اسے ان تمام لوگوں کے ساتھ جو اسکی پیروی کرتے ہیں اور مولک کے ساتھ روحانی طوائف گردی کا مزا لیتے ہیں اس کے لوگوں سے الگ کروں گا۔
6 “میں ہر اس شخص کے خلاف ہونگا جو مشورہ کے لئے جادوگروں اور نجومی کی طرف رخ کرتا ہے۔ ویسا شخص ان لوگوں کے لئے طوائف ہے۔ میں اسے اسکے لوگوں سے الگ کروں گا۔
7 “خاص بنو اپنے آپ کو مقدس بناؤ۔ کیوں کہ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔
8 میری شریعت کے مطا بق چلو اور انکی تعمیل کرو۔ میں خدا وند ہوں اور میں تمہیں مقدس بناؤ نگا۔
9 “اگر کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بد دعا دیتا ہے تو اسے مار ڈالنا چاہئے۔ کیوں کہ اس نے اپنے ماں باپ کو بد دعا دی ہے۔ اسے موت کی سزا ہونی چاہئے۔
10 “اگر کوئی شخص اپنے پڑوسی کی بیوی سے جنسی تعلق کرے تو عورت اور مرد دونوں حرام کاری کے قصور وار ہیں۔ اس لئے دونوں کو مارڈالنا چاہئے۔
11 اگر کوئی شخص اپنے باپ کی بیوی سے جنسی تعلق کرے تو مرد اور عورت دونوں کو مارڈالنا چاہئے۔ وہ لوگ موت کے جرم کے خود ذمہ دار ہونگے۔ اس نے وہ کیا ہے جو صرف اسکے باپ کا ہے۔
12 “اگر کوئی آدمی اپنی بہو کے ساتھ جنسی تعلق کرے تو دونوں کو مارڈالنا چاہئے۔ انہوں نے بہت بڑا گناہ کیا وہ اپنی موت کے خود ذمہ دار ہونگے۔
13 اگر کوئی آدمی کسی مرد کے ساتھ عورت جیسا جنسی تعلق کرے تو دونوں کو مارڈالنا چاہئے۔ انہوں نے نفرت انگیز گناہ کیا ہے اس لئے وہ اپنی موت کے خود ذمہ دار ہیں۔
14 “اگر کوئی شخص کسی عورت اور اسکی ماں کے ساتھ بھی جنسی تعلق کرے تو یہ ایک بھیانک گناہ ہے۔ تب اس شخص اور دونوں عورتوں کو آ گ میں جلا دینا چاہئے۔ یہ ایسے بھیانک گناہ کو اپنے لوگوں میں مت ہونے دو۔
15 “اگر کوئی آدمی کسی جانور سے جنسی فعل کرے تو اس آدمی کو مار ڈالنا چاہئے اور تمہیں اس جانور کو بھی ما ردینا چاہئے۔
16 اگر کوئی عورت کسی جانور سے جنسی فعل کرے تو تمہیں اس عورت اور اس جانور کو مارڈالنا چاہئے۔ انہیں یقیناً مار ڈالنا چاہئے کیوں کہ انہوں نے موت کا جرم کیا ہے۔
17 “یہ بہت شرم کی بات ہے کہ ایک بھا ئی اور بہن یا سوتیلی بہن جنسی گناہ کرتے ہیں۔ ان میں سے دونوں کو سر عام ان کے لوگوں سے الگ کر دیا جانا چاہئے۔ اگر کوئی شخص اپنی بہن کے ساتھ مباشرت کرے تو اسے اپنے قصور کا انجام بھگتنا چاہئے۔
18 “اگر کوئی آدمی کسی عورت سے اس کے ایام ما ہواری خون کے بہنے کے دوران مباشرت کرے تو دونوں عورت اور مرد کو اس کے لوگوں سے الگ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے گناہ کیا کیوں کہ انہوں نے خون کے بہاؤ کے منبع کو بے نقاب کیا ہے۔
19 “تمہیں اپنی ماں کی بہن یا باپ کی بہن کے ساتھ فعل مباشرت نہیں کرنا چاہئے۔ یہ ممنوع ہے کیوں کہ وہ قریبی رشتہ دار ہے اسے اپنے قصور کا انجام بھگتنا پڑے گا۔
20 “ایک آدمی اپنے چچا کی بیوی کے ساتھ مباشرت کرتا ہے تو اس نے وہ کیا ہے جو صرف اسکے چچا کا ہے۔ اس آدمی اور اسکی چچی کو اپنے گناہ کا انجام بھگتنا پڑیگا۔ وہ بے اولاد مریں گے۔
21 کسی آدمی کے لئے یہ برا ہے کہ وہ اپنے بھا ئی کی بیوی کے ساتھ شادی کرے۔ اس آدمی نے وہ لیا ہے جو صرف اس کے بھا ئی کا ہے۔ اس لئے وہ بے اولاد رہیں گے۔
22 “تمہیں میری تمام شریعت اور اصول کو یاد رکھنا چاہئے۔ تمہیں اسکی تعمیل کرنی چاہئے۔ اگر تم انکی تعمیل کروگے اور اس پر عمل کرو گے تو وہ زمین جن میں رہنے کے لئے میں تجھے بھیج رہا ہوں تمہیں باہر نہیں اُگلے گی۔
23 “میں دوسرے لوگوں کو اس ملک کے چھوڑنے پر مجبور کر رہا ہوں کیوں کہ ان لوگوں نے وہ سب گناہ کئے ، جن گناہوں سے میں نفرت کرتا ہوں۔ اس لئے تمہیں ان لوگوں کے بعد ان دستور پر عمل نہیں کرنا چاہئے۔
24 “میں نے کہا ہے کہ تم انکا ملک حاصل کروگے۔ در اصل ان لوگوں کا ملک تم کو وراثت میں دونگا۔ اس میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں۔ میں تمہارا خدا وند خدا ہوں۔“ میں نے تمہیں دوسری قوموں سے الگ کر کے خاص لوگوں میں سے بنایا ہے۔
25 اس لئے تمہیں پاک اور ناپاک جانوروں کے بیچ ، پاک اور ناپاک پرندوں کے بیچ فرق کرنا چاہئے۔ اس لئے اپنی روح کو ان کے درمیان میں سے کسی سے ناپاک نہ کرو۔ نا پاک پرندہ ، ناپاک جانور اور ناپاک رینگنے والے جانور جسے تم نے ناپاکی کے طور پر الگ کیا ہے مت کھا ؤ۔
26 تمہیں پاک رہنا چاہئے کیوں کہ میں خدا وند ہوں اور میں پاک ہوں۔ میں نے تمہیں دوسری قوموں سے اپنا بنانے کے لئے الگ کیا ہے۔
27 تمہارے درمیان میں سے کوئی شخص چاہے ، وہ مرد ہو یا عورت اگر جادو گر یا نجومی ہے تو اسے ماردیا جانا چاہئے۔ اسے پتھر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دینا چاہئے کیوں کہ وہ موت کے جرم کا قصور وار ہے۔ ”
14:10+یہ14:10لگ بھگ ایک پا ؤ لیٹر کے برا بر ہے-16:1+دیکھیں16:1احبار ۱۰ :۱۔۱۲16:8+اس16:8لفظ یا نام کا معنی نا معلوم ہے۔ ایسا معلوم ہو تا ہے کہ بکرا لوگوں کے گنا ہوں کو لے کر چلا گیا۔18:8+اُس18:8کا مطلب سوتیلی ماں-18:21+جھو18:21ٹا خدا ، لو گ اکثر اپنے بچوں کو مولک کی پر ستش کے لئے ماردیا کر تے ہیں۔19:13+دن19:13کے ختم ہو نے پر مزدور کو اُس کی مزدوری تمام کی تما م دینا چا ہئے۔ دیکھو متّی ۲۰:۱۔۱۳