5
1 اے بنتِ افواج 5:1 اے بنت افواج فوجی اب فوجوں میں جمع ہو۔
ہمارا محاصرہ کیا جاتا ہے۔ وہ اسرائیل کے حاکم کے گال پر چھڑی سے مارے گا۔
2 اے بیت ا للحم افراتاہ!
تو یہوداہ کے ایک چھوٹے خاندانی گروہ کا ایک چھوٹا قصبہ ہے۔
لیکن تجھ سے ہی میرے لئے “اسرائیل کا حاکم ” آئے گا۔
اسکے خاندان کي ابتداء زمانہِ سابق ہاں! قدیم الایاّم سے ہے۔
3 خداوند اپنے لوگوں کو چھوڑ دے گا۔
وہ لوگ اس وقت تک جلاوطنی میں رہیں گے جب تک کے حاملہ عورت ایک بچہ کو جنم نہیں دے دیتی ہے
تب اس کے باقی بھا ئی بنی اسرائیل میں آئیں گے۔
4 تب اسرائیل کا حاکم کھڑا ہوگا اور جھنڈ کی دیکھ ریکھ کرے گا۔
وہ اسے خدا وند کی قدرت سے اور خدا وند اپنے خدا کی جاہ و جلال سے کرے گا۔
وہاں سلامتی ہوگی۔
کیوں کہ اسوقت میں اس کا جلال انتہائی زمین تک ہوگا۔
5 وہاں امن قائم رہے گا۔
اگر اسور کی فوج ہمارے ملک میں آئے گی
اور وہ فوج ہمارے قصروں کو توڑے گی
ہم لوگ سات چرواہوں اور آٹھ شریفوں کو چنیں گے۔
6 اور وہ اسور کے ملک کو
اور نمرود کی سر زمین کے میدان کے مدخلوں کو تلوار سے ویران کریں گے۔
اور جب اسور ہمارے ملک میں آکر ہماری حدود کو پامال کرے گا
تو وہ ہم کو رہائی بخشے گا۔
7 پھر بہت سے لوگوں کے بیچ میں یعقوب کے بچے ہوئے لوگ کئی قوموں کے بیچ اوس کی بوند جیسے ہوں گے جو خدا وند کی جانب سے آئی ہو۔
وہ گھاس کے اوپر بارش کی بوندوں کی مانند ہوں گے۔
وہ نہ لوگوں پر انحصار کریں گے،
اور نہ ہی وہ کسی کے منتظر رہیں گے۔
8 یعقوب کے بچے ہوئے لوگ
مختلف قوموں اور جماعتوں میں ایسے بکھرے ہوئے ہونگے جیسے شیر جنگل کے دوسرے جانوروں کے درمیان۔
وہ بھیڑوں کے جھنڈ کے بیچ جوان شیر کی مانند ہونگے۔
جب وہ انکے درمیان جاتا ہے یہ اسکے شکار پر حملہ کرتا ہے اور مار ڈالتا ہے۔
اور کوئی بھی اس جانور کو بچانے کے لائق نہ ہوگا۔
9 تم اپنے ہاتھ اپنے دشمنوں پر اٹھاؤ گے
اور تم ان کو برباد کر ڈالو گے۔
10 خدا وند فرماتا ہے:
“اس وقت میں تمہارے گھوڑے تم سے دور کر لونگا۔
تمہاری رتھوں کو برباد کر ڈالوں گا۔
11 میں تمہارے ملک کے شہروں کو اجاڑ دونگا،
میں تمہارے سبھی قلعوں کو مسمار کردوں گا۔
12 میں تمہاری زمین سے نجومی کو نیست و نابود کردوں گا۔
تب پھر مستقبل کے بارے میں رجوع کرنے والا اور کوئی نہ ہوگا۔
13 میں تمہارے جھوٹے خداؤں 1:13 جھو ٹے خداؤں اس کی مورتیاں فنا کروں گا۔
تمہا رے جھو ٹے خدا ؤں کی ستون تمہارے درمیان نیست و نابودکردونگا
اور تم پھر اپنی دستکاری کی عبادت نہ کرو گے۔
14 میں تمہا رے درمیان سے آشیرہ کے ستونوں کو برباد کردوں گا۔
میں تمہا رے سب جھو ٹے خدا ؤں کو نیست ونابود کر دوں گا۔”
15 کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو میری نہیں سنیں گے۔
میں ان پر غصہ ہونگا اور میں ان سے بدلہ لوں گا۔