10
1 خداوند نے موسیٰ سے کہا :
2 “تمہیں چاندی کے پتّر سے دو بگل بنا نا چا ہئے۔ یہ بِگل لوگوں کو ایک ساتھ بُلانے اور انہیں اطلا ع دینے کے لئے استعمال کیا جا ئے گا کہ کب جمع ہو نا ہے اور کب چھا ؤنی کو لیکر چلنا چاہئے۔
3 جب تم اُن دو نوں بِگلوں کو بجا ؤگے تو سبھی لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کے سامنے تمہا رے آگے جمع ہو جانا چا ہئے۔
4 اگر تم صرف ایک بِگل بجا تے ہو تو قائد ( اسرائیل کے بارہ خاندانوں کے صدر ) تمہا رے سامنے جمع ہونگے۔
5 جب تم بِگل کو تھو ڑا سا پھو نکو گے تو خیمٴہ اجتماع کے مشرق میں چھا ؤنی ڈا لے ہوئے خاندانوں کے گروہ کو چلنا شروع کر دینا چاہئے۔
6 جب تم دوبارہ بِگل کو تھو ڑا سا پھو نکو گے تو جنوبی چھا ؤنی کے لوگوں کو چلنا شروع کردینا چا ہئے۔ جب بھی لوگ نیا سفر شروع کر نے کے لئے تیار رہیں اس وقت بِگل کو تھو ڑا سا پھونکنا چا ہئے۔
7 جب تم سبھی لوگوں کو اِکٹھا کرنا چا ہو تو بِگل کو دوسرے طریقے سے لمبی دُھن نکالتے ہو ئے پھو نکو۔
8 صرف ہا رون کے کا ہن بیٹوں کو بِگل بجانا چا ہئے۔ یہ اصول تم پر لا گو ہو تا ہے اور مستقبل میں آنے وا لی سبھی نسلوں کو پالن کر نا چا ہئے۔
9 “اگر تم اپنے ملک میں کسی دُشمن سے لڑ رہے ہو تو تم ان کے خلا ف جانے سے پہلے آ گا ہی کے طور پر بِگل کو تھو ڑا سا پھو نکو۔ تب تمہا را خداوند خدا تمہا ری بات سُنے گا اور وہ تمہیں تمہا رے دُشمنوں سے بچا ئے گا۔
10 اپنی کچھ خاص خوشی کے وقت میں بھی تمہیں بِگل بجانا چا ہئے۔ اپنی تقریب کے موقع پر اور ہر مہینے کے شروع میں بِگل بجا ؤ۔ اور جب تم جلانے کا نذرانہ اور ہمدردی کا نذرانہ پیش کرو تو اس وقت بھی بِگل ضرو ر بجا ؤ۔ یہ تمہا رے خداوند خدا کے سامنے یادگار ہو گا۔ میں تمہیں یہ کرنے کا حکم دیتا ہوں۔ میں تمہا را خداوند خدا ہوں۔”
11 دوسرے سال کے دوسرے مہینے میں بنی اسرائیلیوں کے مصر چھوڑنے کے بیسو یں دن معاہدہ کے خیمہ کے اوپر سے بادل اٹھا۔
12 اس لئے سبھی بنی اسرا ئیلیوں نے سینا ئی کے ریگستان میں سفر کرنا شروع کیا۔ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر اُس وقت تک کرتے رہے جب تک بادل فاران کے ریگستان میں نہ رُ کا۔
13 یہ پہلی بار تھا کہ لوگوں نے اپنے خیموں کو ویسے ہی آگے بڑھا یا جیسے خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
14 پہلا گروہ یہودا ہ کی چھا ؤنی تھی۔ اُنہو ں نے اپنے جھنڈے کے ساتھ سفر کیا۔ عمّینداب کا بیٹا نحسون اُس گروہ کا قا ئد تھا۔
15 اُس کے بالکل بعد اِشکار کا خاندانی گروہ سفر شروع کیا۔ ضُغر کا بیٹا نتنی ایل اُس گروہ کا قا ئد تھا۔
16 اور پھر زبولون کا خاندانی گروہ آیا۔ حیلون کا بیٹا اِہلیاب اُس گروہ کا قا ئد تھا۔
17 تب خیمٴہ اجتماع اُتارے گئے اور جیر سون اور مراری خاندان کے لو گ مقدّس خیمہ کو لے کر چلے۔ اس لئے اُن خاندانوں کے لوگ قطار میں دوسرے نمبر پر تھے۔
18 تب اسکے بعد رُوبن کی چھا ؤنی گروہ نے اپنے جھنڈے کے ساتھ سفر شروع کیا۔ شدّ یور کا بیٹا الیصور اس گرو ہ کا قا ئد تھا۔
19 اسکے بالکل بعد شمعون کا خاندانی گروہ سفر کیا صُوری شدّی کا بیٹا سلو می ایل اس گروہ کا قا ئد تھا۔
20 اور پھر جاد کا خاندنی گروہ سفر۔ دعو ایل کا بیٹا اِلیا سف اُس گروہ کا قا ئد تھا۔
21 تب قہا ت خاندان کے لوگ سفر کئے وہ اُن مقدّس چیزوں کو لے جا رہے تھے جو مقدس جگہ میں تھیں۔ نئی چھا ؤنی کے پہنچنے سے پہلے مقدس خیمہ کو لگا نے کے لئے ان سامانوں کو لا رہے تھے۔
22 اُس کے ٹھیک بعد افرائیم کی چھا ؤنی اپنے گروہ کے مطا بق سفر شروع کئے۔ انہوں نے اپنے جھنڈے کے ساتھ سفر کیا۔ پہلا گروہ افرائیم کا خاندانی گروہ تھا۔ عمّیہود کا بیٹا الیسمع اس گروہ کا قا ئد تھا۔
23 ٹھیک اُس کے بعد منّسی کا خاندانی گروہ آیا۔ فدا ہُصور کا بیٹا جملی ایل اُس گروہ کا قا ئد تھا۔
24 تب بنیمین کے خاندانی گروہ نے سفر شروع کیا۔ جد عوُنی کا بیٹا اِبدان اُس گروہ کا قا ئد تھا۔
25 اس کے بعد دان کا خاندانی گروہ اپنے جھنڈے کے ساتھ سفر شروع کئے وہ سبھی چھا ؤنی کے پیچھے پہریدار کا ہن انجام دیئے۔ عمیّشدی کا بیٹا اخیعزر اس گروہ کا قا ئد تھا۔
26 اس کے ٹھیک بعد آشر کا خاندانی گروہ سفر کیا۔ عکران کا بیٹا فجعی ایل اس گروہ کا قا ئد تھا۔
27 تب نفتا لی کا خاندانی گروہ سفر کیا عینان کا بیٹا اخیرع اس گروہ کا قائد تھا۔
28 اسی طریقے سے بنی اسرا ئیل ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کرتے تھے۔
29 موسیٰ نے رعوایل کے بیٹے حو باب مدیانی سے کہا ،( رعُو ایل موسیٰ کا سُسر تھا۔) موسیٰ نے حو باب سے کہا ، “ ہم لوگ اس ملک کا سفر کر رہے ہیں جسے خدا نے ہم لوگوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس لئے ہم لوگوں کے ساتھ آؤ۔ ہم لوگ تمہا رے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔ خداوندنے بنی اسرا ئیلیوں کو اچھی چیزیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔”
30 لیکن حو باب نے جواب دیا، “نہیں ! میں تمہا رے ساتھ نہیں جا ؤں گا۔ میں اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے پاس واپس جا ؤں گا۔”
31 تب موسیٰ نے کہا، “ ہمیں چھو ڑو مت ! تم جانتے ہو ہمیں بیابان میں کہاں خیمہ لگانا ہے۔ تم ہما رے رہنما ہو سکتے ہو۔
32 اگر تم ہم لوگوں کے ساتھ آتے ہو تو خداوند جو بھی اچھی چیزیں دے گا۔ اس میں ہم تمہیں بھی حصّہ دیں گے۔
33 اس لئے وہ لوگ خداوند کے پہا ڑ سے تین دن تک سفر کئے۔ اس تین دن کے سفر کے دوران خداوند کے معاہدہ کا مقدس صندوق چھا ؤنی لگا نے کے لئے نئی جگہ کی تلا ش میں ان لوگوں کے آگے لے جا یا جا رہا تھا۔
34 خداوند کا بادل ہر ایک دن اُن کے اوپر تھا۔ جب کبھی وہ اپنی چھا ؤنی چھو ڑتے تھے تو اُنکو راستہ دکھا نے کے لئے بادل وہاں رہتا تھا۔
35 جب لوگ مقدس صندوق کے ساتھ سفر شروع کرتے تھے۔ اور مقدس صندوق چھا ؤنی کے باہر لے جا یا جا تا تھا۔ موسیٰ ہمیشہ کہتا تھا ،
“اے خداوند اُٹھ !
تیرے دُشمن بکھر جا ئیں۔
جو لوگ تیرے خلا ف ہوں تیرے سامنے سے بھاگ جا ئیں۔”
36 اور کبھی بھی جب مقدس صندوق کو اپنی جگہ پر واپس رکھا جا تا تھا تب موسیٰ ہمیشہ یہ کہتے تھے ،
“اے خداوند ! اسرائیل کے لا کھوں لوگوں میں واپس آ۔”
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔