17
1 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ،
2 “بنی اسرائیلیوں سے کہو ۱۲ خاندانی گروہ سے ۱۲ لکڑی کی چھڑیاں لو، ہر ایک قائد سے ایک لکڑی کی چھڑی لو۔ اور ہر ایک آدمی کی چھڑی پر اُسکا نام لکھ دو۔
3 لاوی کی چھڑی پر ہارون کا نام لکھو۔ ہر ایک ۱۲ خاندانی گروہ میں سے وہاں ایک قائد ضرور ہونا چاہئے۔
4 اُن چھڑیوں کو معاہدہ کے صندوق کے سامنے خیمہٴ اجتماع میں رکھو۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں میں تم سے ملتا ہوں۔
5 میں ایک آدمی کو چُنوں گا۔تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس آدمی کو میں نے چُنا ہے۔ کیوں کہ اُس چھڑی میں نئی شاخیں آنی شروع ہوں گی۔ اس طرح میں لوگوں کو اپنے اور تمہارے خلاف ہمیشہ شکایت کرنے سے روک دونگا۔”
6 اس لئے موسیٰ نے بنی اسرائیلیوں سے باتیں کیں ہر قائد نے اُسے ایک چھڑی دی۔ ساری چھڑیوں کی تعداد ۱۲ تھی۔ ہر ایک خاندانی قائد کے گروہ کی ایک چھڑی اُس میں تھی۔ ہارون کی چھڑی اس میں تھی۔
7 موسیٰ نے گواہ کے خیمہٴ اجتماع میں خدا وند کے سامنے چھڑیوں کو رکھا۔
8 اگلے دن موسیٰ خیمہ میں داخل ہوا اُس نے دیکھا کہ ہارون کی وہ چھڑی جو لاوی نسل کی تھی ایک ایسی تھی جس سے نئی شاخیں اُگنی شروع ہوئی تھیں۔ اُس چھڑی میں کلیاں، پھول اور بادام بھی لگ گئے تھے۔
9 اس لئے موسیٰ خدا وند کی جگہ سے تمام چھڑ یوں کو لایا موسیٰ نے بنی اسرائیلیوں کو چھڑیاں دکھائیں اُن سب نے چھڑیوں کو دیکھا اور ہر ایک مرد نے اپنی چھڑی واپس لی۔
10 تب خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “ہارون کی چھڑی کو خیمہ میں معاہدے کے صندوق کے سامنے رکھ دو۔ یہ اُن لوگوں کے لئے انتباہ ہوگی جو ہمیشہ میرے خلاف جاتے ہیں۔ یہ میرے خلاف اس کی شکایتوں کو روکے گا۔ اس طرح وہ نہیں مریں گے۔
11 موسیٰ نے ان احکامات کی تعمیل کی جو خدا وند نے دیئے تھے۔
12 بنی اسرائیلیوں نے موسیٰ سے کہا ، “ ہم جانتے ہیں کہ ہم مریں گے ہمیں تباہ ہونا ہی ہے۔
13 جو کوئی بھی خدا وند کے مقدس خیمہ کے نزدیک جاتا ہے ضرور مر جاتا ہے۔ کیا ہم سب لوگ فنا ہوجائیں گے۔”
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔11:3+اس11:3کے معنیٰ جلنے کے ہیں۔11:32+یہ11:32لگ بھگ ۴/۲۱ کیلو لیٹر کے برابر ہے۔ یعنی لگ بھگ ۲ کیلو گرام۔11:34+بمعنی11:34“شدید خواہشات کی قبریں –”13:22+ایک13:22نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔13:24+یہ13:24عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔14:8+ادبی14:8طور پر یہاں دودھ اور شہد بہتا ہے