29
1 “ساتویں مہینے کے پہلے دن ایک خاص اجلاس ہو گی تم اس دن کو ئی کام نہیں کرو گے۔ وہ بگل بجانے کا دن ہے۔
2 تم جلانے کی قربانی ، خوشگوار خوشبو خداوند کے لئے پیش کرو گے۔ تم بغیر عیب کا ایک سانڈ، ایک مینڈھا اور ایک سال کے سات میمنوں کی قربانی چڑھا ؤ گے۔
3 تم چھ کوارٹ زیتون کا تیل مِلا ہوا اچھا آٹا بیل کے ساتھ اور چار کوارٹ مینڈھے کے ساتھ اور
4 سات میمنوں میں سے ہر ایک کے ساتھ دو کوارٹ آٹے کی نذر چڑھا ؤ گے۔
5 اس کے علا وہ گناہ کی قربانی کے طور ایک بکرا اپنے آپ کے کفارے کے لئے چڑھا ؤگے۔
6 یہ قربانی نئے چاند کی قربانی اور اس کی اناج کی قربانی کے علاوہ ہو گی۔ یہ اُصول کے مطا بق کی جانی چا ہئے۔ انہیں آ گ میں جلانا چا ہئے۔ اس کی خوشبو خداوند کو خوش کرے گی۔
7 “ساتویں مہینے کے دسویں دن ایک خاص اجلاس ہو گی اس دن تم روزہ رکھو گے اور تم کو ئی کام نہیں کروگے۔
8 تم جلانے کی قربانی ، خوشگوار خوشبو خداوند کے لئے پیش کروگے۔ تم بے عیب ایک سانڈ ، ایک مینڈھا اور ایک سال کے سات میمنے کی قربانی چڑھا ؤگے۔
9 تم ہر ایک بیل کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے چھ کوارٹ آٹے ، مینڈھے کے ساتھ ۴ کوارٹ آٹے ،
10 اور ساتوں میمنوں کے ہر ایک کے ساتھ دو کوارٹ آٹے کی قربانی چڑھا ؤگے۔
11 تم ایک بکرا بھی گناہ کی قربانی کے طور پر چڑھا ؤگے یہ کفّارہ کے دن کی گناہ کی قربانی کے علاوہ ہو گی۔ یہ دونوں قربانیاں بھی اناج اور مئے کی قربانی کے علاوہ ہوں گی۔
12 “ساتویں مہینے کے پندرہویں دن ایک خاص اجلاس ہو گی تم اس دن کو ئی کام نہیں کرو گے۔ تم خداوند کے لئے سات دن تک تعطیل منا ؤ گے۔
13 تم جلانے کی قربانی چڑھا ؤ گے یہ خداوند کے لئے راحت افزاء خوشبو ہو گی۔ تم بے عیب ۱۳ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے قربانی چڑھا ؤگے۔
14 تم ۱۳ بیلوں میں سے ہر ایک کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے ۶ کوارٹ آٹے ، دونوں مینڈھوں میں سے ہر ایک کے ساتھ ۴ کوارٹ زیتون کا تیل ملا ہوا آٹا اور
15 چودہ میمنوں میں سے ہر ایک کے لئے ۲ کوارٹ آٹے کی قربانی چڑھا ؤگے۔
16 تمہیں ایک بکرا بھی گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کرنا چا ہئے۔ یہ دونوں قربانیاں روزانہ کی اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علاوہ ہونگی۔
17 “دوسرے دن تمہیں بے عیب ۱۲ سانڈ ، ۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنوں کی قربانی چڑھا نی چا ہئے۔
18 تمہیں سانڈ ، مینڈھے اور مینوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔
19 تمہیں گناہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ قربانیاں اناج اور مئے کی قربانی کے علا وہ ہو ں گی۔
20 “اس تعطیل کے تیسر ے دن تمہیں بے عیب ۱۱ سانڈ، ۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ بے عیب میمنوں کی قربانی چڑ ھانی چاہئے۔
21 تمہیں بیلوں ، مینڈھوں اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔
22 تمہیں روزانہ کے قربانی کے علاوہ گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔
23 “اس تعطیل کے چوتھے دن بے عیب ۱۰ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنوں کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
24 تمہیں بیلوں اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
25 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ قربانیاں اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علاوہ قربانی ہو گی۔
26 “اس تعطیل کے پانچویں دن تمہیں بے عیب ۹ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
27 تمہیں ، بیلوں، مینڈھے اور میمنوں کے ساتھ کا فی مِقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔
28 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی قربانی بھی دینی چا ہئے۔ یہ دی ہوئی قربانی اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علا وہ قربانی ہو گی۔
29 “اس تعطیل کے چھٹے دن تمہیں بے عیب ۸ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
30 تمہیں بیلوں، مینڈھوں اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔
31 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ دینے کی قربانی اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علا وہ نذر ہو گی۔
32 “اس تعطیل کے ساتویں دن تمہیں بے عیب ۷ سانڈ ۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
33 تمہیں بیلوں مینڈھے اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی بھی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
34 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے یہ دونوں قربانیاں اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علا وہ ہوں گی۔
35 اس تعطیل کا آٹھواں دن تمہا ری خاص اجلا س کا دن ہے۔ تمہیں اس دن کو ئی کام نہیں کرنا چا ہئے۔
36 تمہیں جلانے کی قربانی بھی چڑ ھا نی چا ہئے۔ یہ آ گ کے ساتھ دی گئی قربانی ہو گی۔ یہ خداوند کے لئے راحت افزاء خوشبو ہو گی۔ تمہیں بے عیب ایک سانڈ ایک مینڈھا اور ایک ایک سال کے ۷ میمنے قربانی کے طور پر چڑھا نا چا ہئے۔
37 تمہیں سانڈ مینڈھا اور میمنے کے لئے کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔
38 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ دونوں قربانیاں اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربا نی کے علا وہ ہو نی چا ہئے۔
39 “وہ خاص تعطیلا ت خداوند کے اعزاز کے لئے ہے۔ ان منتوں اور تمہا ری رضا ء کے تحفوں کے علا وہ تم جلانے کی قربانی ، ہمدردی کی قربانی ، اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی جسے کے تم خداوند کو پیش کرتے ہو، پیش کرو ، اس کے علاوہ ان خاص دنوں کو منا ؤ۔”
40 موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں سے اُن تمام باتوں کو کہا جو خداوند نے اس کو حکم دیا تھا۔
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔11:3+اس11:3کے معنیٰ جلنے کے ہیں۔11:32+یہ11:32لگ بھگ ۴/۲۱ کیلو لیٹر کے برابر ہے۔ یعنی لگ بھگ ۲ کیلو گرام۔11:34+بمعنی11:34“شدید خواہشات کی قبریں –”13:22+ایک13:22نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔13:24+یہ13:24عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔14:8+ادبی14:8طور پر یہاں دودھ اور شہد بہتا ہے20:13+اس20:13لفظ کے معنیٰ “بحث ” یا “خلاف21:3+اس21:3نام کے معنی “مکمل تباہی ” دیکھو احبار ۲۸”۲۷- ۲۹25:15+اس25:15عبرانی لفظ کے معنیٰ “میرا جھوٹ ” ہے -