32
1 رُوبن اور جاد کے خاندانی گروہوں کے پاس کافی تعداد میں مویشی تھے۔ ان لوگوں نے یعزیر اور جِلعاد کے قریب کی زمین کو دیکھا۔ انہوں نے سوچا کہ وہ زمین ان کے مویشیوں کے لئے ٹھیک ہے۔
2 اس لئےرُوبن اور جا د خاندانی گروہ کے لوگ موسیٰ کے پاس آئے۔ انہوں نے موسیٰ کا ہن الیعزر اور لوگوں کے قا ئدین سے بات کی۔
3-4 انہوں نے کہا ، “آپ کے خادم ہم لوگوں کے پاس کا فی تعداد میں مویشیاں ہیں اور وہ زمین جسے خداوند نے اسرا ئیلی لوگوں کو جنگ میں دی ہے مویشیوں کے لئے ٹھیک ہے۔ اس زمین میں عطا رات ، دیبون، یعزیر ،نِمرہ،حسبون، الیعا لی ، شبام ،نُبو اور بُعون شامل ہے۔
5 اگر آپ کی خوشی ہوتو ہم لوگ چا ہیں گے کہ یہ ملک ہم لوگوں کو دیا جا ئے۔ ہم لوگوں کو دریائے یردن کی دوسری طرف نہ لے جا یا جا ئے۔”
6 موسیٰ نے روبن اور جا د کے خاندانی گروہوں سے پو چھا ، “کیا تم لوگ یہاں بسو گے ؟ اور اپنے بھا ئیوں کو یہاں سے جانے اور جنگ کرنے دو گے ؟
7 تم لوگ بنی اسرا ئیلیوں کو پست ہمت کیوں کرنا چا ہتے ہو؟ تم لوگ انہیں دریا پار کرنے کے لئے سوچنے نہیں دو گے۔ اور جو ملک خداوند نے انہیں دیا ہے اسے نہیں لے نے دو گے۔
8 تمہا رے آبا ؤاجداد نے میرے ساتھ ایسا ہی کیا۔ قا دِس بر نیع سے میں نے جا سوسوں کو ملک کی چھان بین کرنے کے لئے بھیجا۔
9 وہ لوگ اِسکال وا دی تک گئے۔ انہوں نے ملک کو دیکھا اور ان لوگوں نے بنی اسرائیلیوں کو اس زمین کے لئے پست ہمت کیا۔ انلوگوں نے بنی اسرا ئیلیوں کو اس ملک میں جا نے کی خوا ہش پوری کرنے نہ دی۔ جسے خداوند نے انکو دے دیا تھا۔
10 خداوند لوگوں پر بہت غصّہ ہو ئے خداوند نے یہ طئے کیا :
11 ' مصر سے آنے وا لے لوگ اور بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کا کو ئی بھی آدمی اس ملک کو نہیں دیکھ پا ئے گا۔ میں نے ابرا ہیم ، اسحاق اور یعقوب سے یہ وعدہ کیا تھا۔ میں نے یہ ملک ان آدمیوں کودینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے میری مر ضی کو پو ری طرح نہیں مانا۔ اس لئے وہ اس ملک کو نہیں پا ئیں گے۔
12 صرف قنزی یُفنّہ کا بیٹا کا لب اور نون کا بیٹا یشوع نے خداوند کا صحیح طور پر حکم مانا۔‘
13 “خداوند بنی اسرا ئیلیوں کے خلاف بہت غصّے میں تھے۔ اس لئے خداوند نے لوگوں کو چا لیس سال تک ریگستان میں رو کے رکھا۔ خداوند نے ان کو اس وقت تک وہاں رو کے رکھا جب تک وہ لوگ جنہوں نے خداوند کے خلاف گنا ہ کئے تھے مر نہ گئے۔
14 اور اب تم لوگ وہی کر رہے ہو جو تمہا رے آبا ؤ اجداد نے کیا۔ اے گنہگارو! کیا تم چا ہتے ہو کہ خداوند بنی اسرا ئیلیوں کے خلا ف اور زیادہ غصّے میں آئے ؟
15 اگر تم لوگ خداوند کے راستے پر نہ چلو گے تو خدا وند اسرائیل کو اور زیادہ وقت تک ریگستان میں ٹھہرادے گا۔ تب تم ان تمام لوگوں کو تباہ کر دو گے۔
16 لیکن روبن اور جاد کے خاندانی گروہ کے لوگ موسیٰ کے پاس گئے۔ اور انہوں نے کہا ، “یہاں ہم لوگ اپنے بچوں کے لئے شہر اور اپنے جانوروں کے جھُنڈ کے لئے بھیڑ شالہ بنائیں گے۔
17 تب ہمارے بچے ان دوسرے لوگوں سے محفوظ رہیں گے جواس ملک میں رہتے ہیں۔ لیکن ہم لوگ خوشی سے آگے بڑھکر بنی اسرائیلیوں کی مدد کریں گے ہم لوگ انہیں انکے ملک میں لے جائیں گے۔
18 ہم لوگ اس وقت تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔ جب تک ہر ایک آدمی اسرائیل میں اپنی زمین کا حصّہ نہیں پالیتا۔
19 ہم لوگ دریائے یردن کے مغرب میں کوئی زمین نہیں لیں گے۔ نہیں! ہم لوگوں کی زمین کا حصّہ دریا ئے یردن کے مشرق ہی میں ہے۔ ”
20 موسیٰ نے ان سے کہا ، “اگر تم لوگ یہ سب کرو گے تو یہ زمین تم لوگوں کی ہوگی۔ لیکن تمہارے سپاہیوں کو خدا وند کے سامنے جنگ میں جانا چاہئے۔
21 تمہارے سپاہیوں کو دریائے یردن پار کر نا چاہئے اور دشمن کے اس ملک کو چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئے۔
22 جب ہم سب کو زمین حاصل کرنے میں خدا وند مدد کر چکے تب تم گھر واپس جا سکتے ہو۔ تب خدا وند اور اسرائیل تم کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے۔ تب خدا وند تم کو یہ ملک لینے دیگا۔
23 لیکن اگر تم یہ باتیں پوری نہیں کر تے ہو تو تم لوگ خدا وند کے خلاف گناہ کرو گے اور یہ اچھی طرح جان لو کہ تم اپنے گناہ کے لئے سزا پاؤ گے۔
24 اپنے بچوں کے لئے شہر اور اپنے بھیڑوں کے لئے بھیڑ شالہ بناؤ۔ لیکن اس کے بعد اسے پورا کرو جسے کرنے کا تم نے وعدہ کیا ہے۔ ”
25 تب جاد اور روبن کے خاندانی گروہ کے لوگوں نے موسیٰ سے کہا ، “ہم آپکے خادم ہیں آپ ہمارے آقا ہیں۔ اس لئے ہم لوگ وہی کریں گے جو آپ کہتے ہیں۔
26 ہماری بیویاں ، بچے اور ہمارے جانور جِلعاد شہر میں رہیں گے۔
27 لیکن تیرے خادم ہم دریائے یردن کو پار کریں گے۔ لیکن ہم لوگ خدا وند کے سامنے اپنے آقا کے کہنے کے مطابق جنگ میں آگے بڑھیں گے۔ ”
28 موسیٰ نے کاہن الیعزر، نون کے بیٹے یشوع اور اسرائیل کے خاندانی گروہ کے تمام قائدین کو انکے مطابق اجازت دی۔
29 موسیٰ نے ان سے کہا ، “جاد اور روبن کے ملک دریائے یردن کو پار کریں گے۔ وہ خدا وند کے آگے جنگ میں دھاوا بولیں گے۔ وہ ملک جیتنے میں تمہاری مدد کریں گے اور تم جلعاد کا علاقہ انکے حصہ کے طور پر انہیں دوگے۔
30 لیکن اگر وہ مسلح سپاہی تمہارے ساتھ نہیں بھیجتے ہیں تو وہ ملک کنعان میں تمہارے ساتھ میراث کو قبول کریں گے۔ ”
31 جاد اور روبن کے لوگوں نے جواب دیا ، “ہم لوگ وہی کرنے کا وعدہ کرتے ہیں جو خدا وند کا حکم ہے۔
32 ہم لوگ دریائے یردن پار کریں گے اور ملک کنعان پر خدا وند کے سامنے دھاوا بولیں گے۔ اور ہمارے ملک کا حصّہ دریائے یردن کے مشرق کی زمین ہوگی۔ ”
33 اس طرح موسیٰ نے اس ملک کو جاد ، روبن کے خاندانی گروہ کو اور منسّی کے خاندانی گروہ کے آدھے لوگوں کو دیا۔ منسّی یوسف کا بیٹا تھا۔ اس ملک میں اموریوں کا بادشاہ سیحون کی سلطنت اور بسن کے بادشاہ عوج کی سلطنت شامل تھی۔
34 جاد کے لوگوں نے دیبون ، عطارات،عروعیر،
35 عطرات،شوفان،یعزیر، یگبِہا،
36 بیت نمرہ اور بیت ہارن شہروں کو بنایا۔ انہوں نے مضبوط چہار دیواری کے ساتھ شہروں کو بنایا۔ اور اپنے بھیڑوں کے لئے بھیڑ شالہ بھی بنائے۔
37 روبن کے لوگوں نے حسبون،الیعالی، قریتائم،
38 نُبو،بعل مُعون،شبماہ شہر بنائے۔ انہوں نے جن نئے شہروں کو پھر سے بنائے۔ ان کے پرانے ناموں کا ہی استعمال کیا لیکن نُبو اور بعل مُعون کے نئے نام دیئے گئے۔
39 منسی کے خاندانی گروہ کے مکیر کی نسل جلعاد گئی۔ انہوں نے ان اموریوں کو شکست دی جو وہاں رہتے تھے اور اسے فتح کیا۔
40 اس لئے منّسی کے خاندان گروہ کے مکیر کو موسیٰ نے جلعاد کو دیا اس لئے اس کا خاندان وہاں بس گیا۔
41 منّسی کی اولاد یائیر نے وہاں کے چھوٹے چھوٹے شہروں کو شکست دی۔ تب اس نے انہیں یائیر کا شہر نام دیا۔
42 نوبح نے قنات اور اس کے پاس کے چھوٹے شہروں کو شکست دی۔ تب اس نے اس جگہ کانام اپنے نام پر نوبح رکھا۔
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔11:3+اس11:3کے معنیٰ جلنے کے ہیں۔11:32+یہ11:32لگ بھگ ۴/۲۱ کیلو لیٹر کے برابر ہے۔ یعنی لگ بھگ ۲ کیلو گرام۔11:34+بمعنی11:34“شدید خواہشات کی قبریں –”13:22+ایک13:22نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔13:24+یہ13:24عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔14:8+ادبی14:8طور پر یہاں دودھ اور شہد بہتا ہے20:13+اس20:13لفظ کے معنیٰ “بحث ” یا “خلاف21:3+اس21:3نام کے معنی “مکمل تباہی ” دیکھو احبار ۲۸”۲۷- ۲۹25:15+اس25:15عبرانی لفظ کے معنیٰ “میرا جھوٹ ” ہے -