8
1 خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
2 “ہا رون سے بات کرو اور اُس سے کہو شمعدان میں رکھے سات چراغوں کو روشن کرے۔ یہ چراغ شمعدان کے سامنے کے علاقے کو روشن کریگا۔ ”
3 ہا رون چراغوں کو ٹھیک جگہ پر رکھا اور اُن کا رُخ ایسا کر دیا کہ اس سے شمعدان کے سامنے کا علاقہ روشن ہو سکے۔ اس نے موسیٰ کو دیئے گئے خداوند کے حکم کی تعمیل کی۔
4 شمعدان سونے کے پتّروں سے بنا تھا۔ سونے کا استعمال نیچے بُنیاد سے لے کر اوپر سُنہرے پھو لوں تک کیا گیا تھا۔ یہ سب اسی طرح بنا تھا جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو دکھا یا تھا۔
5 خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
6 “لا وی کے نسل کے لوگوں کو اسرا ئیل کے دوسرے لوگوں سے الگ لے جا ؤ ان لا وی نسل کے لوگوں کو پاک کرو۔
7 انہیں پاک کرنے کے لئے گناہ کے نذرانے سے پانی لیکر انکے اوپر چھڑکنا چا ہئے۔ تب اسے اپنے آپ کو صاف کر نے کے لئے اپنا پو را جسم پر استرہ پھیر وا نا پڑیگا اور کپڑوں کو دھونا ہو گا۔
8 “تب وہ ایک نیا بیل اور اس کے ساتھ استعما ل میں آنے وا لی اناج کی قربانی لیں گے یہ اناج کی قربانی تیل ملا ہوا آٹا ہو گا۔ تب دوسرے بیل کو گناہ کی قربانی کے طور پر لو۔
9 لا وی خاندان کے لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کے سامنے لا ؤ۔ تب سبھی بنی اسرائیلیوں کو جمع کرو۔
10 تب تمہیں لا وی خاندان کے لوگوں کو خداوند کے سامنے لانا چا ہئے اور بنی اسرا ئیل اپنا ہا تھ اُن پر رکھیں گے۔ 8:10 اپنا ہاتھ ان پر رکھیں گے اس
11 تب ہا رون لا وی خاندان کے لوگوں کو خداوند کے سامنے لا ئے گا۔ وہ خدا کے لئے بنی اسرا ئیلیوں کے ذریعہ لہرا نے کا نذرانہ کے طور پر ہو نگے اس طریقے سے لا وی خاندان کے لوگ خداوند کا خاص کام کرنے کے لئے تیار ہونگے۔
12 “لا ویوں سے کہو کہ وہ اپنا ہا تھ بیلوں کے سر پر رکھیں۔ ایک بیل خداوند کو گناہ کا نذرانہ کے طور پر ہو گا۔ دوسرا بیل خداوند کو جلانے کا نذرانے کے طور پر کام آئے گا۔ یہ نذرانے لا ویوں کے لئے کفّارہ ہونگے۔
13 لا وی نسل کے لوگوں سے کہو کہ وہ ہا رون اور اس کے بیٹوں کے سامنے کھڑے ہوں۔ تب خداوند کے سامنے لا وی نسل کے لوگوں کو لہرانے کی قربانی کے طور پر پیش کرو۔
14 یہ لا وی کے نسل کے لوگوں کو پاک بنا ئے گا۔ یہ دکھا ئے گا کہ وہ خدا کے لئے خاص طریقے سے استعمال ہو ں گے وہ اسرائیل کے دوسرے لوگوں سے مختلف ہو ں گے اور لا وی نسل کے لوگ میرے ہوں گے۔
15 “اس لئے لا وی نسل کے لوگوں کو پاک کرو اور انہیں خداوند کے سامنے لہرانے کی قربانی کے طور پر پیش کرو۔ جب یہ پورا ہو جا ئے تو وہ آسکتے ہیں۔ اور خْیمٴہ اجتماع میں اپنا کام کر سکتے ہیں۔
16 یہ لا وی نسل اسرائیل کے وہ لوگ ہیں جو مجھ کو دیئے گئے ہیں۔ میں نے انہیں اپنے لوگوں کے طور پر قبول کیا ہے۔ گزرے زمانے میں ہر ایک اسرا ئیل کے خاندان میں پہلو ٹھا بیٹا مجھے دیا جا تا تھا۔ لیکن میں نے لا وی نسل کے لوگوں کو اسرائیل کے دوسرے خاندانوں کے پہلو ٹھے بیٹوں کی جگہ پر قبول کیا ہے۔
17 اسرائیل کا ہر وہ شخص جو اسرائیل کے ہر ایک خاندان میں پہلو ٹھا ہے میرا ہے۔ چا ہے وہ آدمی ہو یا جانور میرا ہے۔ میں نے مصر میں سبھی پہلو ٹھے بچوں اور سبھی پہلو ٹھے جانوروں کو مار ڈا لا تھا۔ اس لئے میں نے تمام پہلو ٹھے لڑکوں کو الگ کیا تا کہ وہ میرے ہو سکیں۔
18 اب میں نے لا وی نسل کے لوگوں کو لے لیا ہے۔ میں نے اسرائیل کے دوسرے لوگوں کے خاندانوں کے پہلو ٹھے بچوں کی جگہ ان کو قبول کیا ہے۔
19 میں نے سبھی بنی اسرائیلیوں میں سے لا وی نسل کے لوگوں کو چُنا ہے۔ میں نے انہیں ہا رون اور اُس کے بیٹوں کو تحفہ کے طور پر دیا ہے۔ میں چا ہتا ہوں کہ وہ خیمٴہ اجتماع میں کام کریں۔ وہ سبھی بنی اسرا ئیلیوں کے لئے خدمت کریں گے۔ اور وہ ان قربانیوں کو کرنے میں مدد کریں گے جو بنی اسرا ئیلیوں کے گنا ہوں کو پاک کرتا ہے۔ تب کو ئی بڑی بیما ری یا آفت بنی اسرا ئیلیوں کو نہیں ہو گی۔ جب وہ مقدس جگہ کے پاس آئیں گے۔”
20 اس لئے موسیٰ ، ہا رون اور اسرا ئیل کے سبھی لوگوں نے خداوند کا حکم مانا۔ انہوں نے لا وی نسلوں کے ساتھ ویسا ہی کیا جیسا کہ خداوند نے اس کے ساتھ کام کرنے کا موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
21 لا ویوں نے اپنے آپ کو پاک کیا اور اپنے لباسوں کو دھو یا۔ تب ہا رون نے انہیں خداوند کے سامنے لہرا نے کا نذرانہ کے طور پر پیش کیا۔ ہا رون نے بھی ان تحفوں کو پیش کیا جسے ان لوگوں کے لئے کفّارہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا تا کہ وہ پاک ہو جا ئیں
22 پاکی کے بعد لا وی خاندان کے لوگ اپنا کام کرنے کے لئے خیمٴہ اجتماع میں آئے۔ ہا رون اور اس کے بیٹوں نے اُن کی دیکھ بھا ل کی۔ وہ لا وی خاندان کے لوگوں کے کام کے لئے جواب دہ تھے۔ ہا رون اور اس کے بیٹوں نے اُن کے احکام کی تعمیل کی جنہیں خداوند نے موسیٰ کو دیا تھا۔
23 خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
24 “لا وی نسل کے لوگوں کے لئے یہ خاص حکم ہے : ہر ایک لا وی نسل کا مرد جو پچیس سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہو ضرور آنا چا ہئے اور خیمٴہ اجتماع کے کاموں میں ہا تھ بٹانا چا ہئے۔
25 جب کو ئی آدمی ۵۰ سال کا ہو جا ئے تو اس کو اُن کا موں سے سبکدوش ہو نا چا ہئے اسے اور زیادہ دنوں تک کام نہیں کرنا چا ہئے۔
26 بہرحال ۵۰ سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ خیمٴہ اجتماع میں نگہبانی کے طور پر اپنے بھا ئیوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ لیکن وہ اور کو ئی زیادہ بھا ری کام نہیں کریں گے۔ اس لئے تم یہ کام لا ویوں سے کرنا جب تم انکا کام انہیں سونپوگے۔”
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔