4
1 میرے پیارے بھائیو اور بہنو! میں تم سے محبت کر تا ہوں اور تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں تم میری خوشیاں ہو اور مجھے تم پر فخر ہو تا ہے۔ خدا وند پر مضبوطی سے قائم رہو جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں۔
2 میں یُودیہ اور سین اور تیخی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خدا وند میں ایک جیسے قول وقرار کو بنائے رکھیں۔
3 اور میں تم سے کہتا ہوں میرے وفادار ساتھیو تو ان عورتوں کی مدد کر کیوں کہ انہوں نے میرے ساتھ خدمت کی ہے اور خوش خبری کا کلام سنا نے میں عظیم دکھ بر داشت کی ہے۔انہوں نے کلیمینس اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ان کے نام کتاب حیات 4:3 کتاب حیات یہ میں لکھے گئے ہیں۔
4 ہمیشہ خداوند میں خوش رہو میں دوبارہ کہتا ہوں کہ خوش رہو۔
5 تمام لوگوں کو یہ دیکھنے دو کہ تم مہربان ہو خداوند جلد ہی آرہا ہے۔
6 کسی بھی چیز کے متعلق غم نہ کرو لیکن خدا سے ہمیشہ دعا کر کے اور التجا کر کے اپنی ضرورتوں کو پورا کرو۔ اور جب بھی دعا کرو شکریہ کے ساتھ کرو۔
7 اور خدا کی سلامتی تمہا رے دلوں اور دما غوں کو یسوع مسیح میں رکھے وہ جو سلامتی خدا دیتا ہے بہت ہی عظیم ہے اور ہما ری سمجھ میں نہ آنے وا لی ہے۔
8 بھائیو اور بہنو! ان چیزوں کے متعلق سوچتے رہو جو اچھے اور لا ئق تعریف ہیں ان چیزوں کے متعلق سوچو جوسچا ئی اور عزت،راستی،پاکبا زی،خوبصور تی، اور عزت کے قا بل ہیں۔
9 اور وہی چیزیں کرو جو تم نے مجھ سے سیکھی ہیں۔ وہ جو حا صل کیا جو تم نے مجھ سے سنا ہے مجھے کر تے دیکھا ہے اور سلامتی کا خدا ہما رے ساتھ رہے گا۔
10 میں خداوند میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ تم نے اپنی توجہ میرے لئے دوبارہ دکھا ئی۔ تم نے اس کو میرے لئے جاری رکھا لیکن تمہیں یہ دکھا نے کا موقع نہ ملا۔
11 میں یہ سب چیزیں اس لئے نہیں کہتا کہ مجھے تم سے کچھ چاہئے جو کچھ میرے پاس ہے اس سے میں مطمئن ہوتا ہوں اور جو کچھ ہو نے وا لا ہے اس سے بھی مطمئن ہوں۔
12 میں جانتا ہوں کہ مجھے کس طرح چھوٹا رہنا ہے اور یہ بھی جانتا ہوں امیری میں کس طرح رہناہے کیسا بھی وقت ہو کو ئی بھی حا لا ت ہو چاہے پیٹ بھرا ہوا ہو اور چاہے بھو کا ہو ،چاہے پاس میں بہت کچھ ہو اور چاہے کچھ بھی نہ ہو خوش رہنے کا راز سیکھا۔
13 میں ہر چیز مسیح کے ذریعے کر سکتا ہوں کیوں کہ وہ مجھے طاقت دیتا ہے۔
14 لیکن یہ اچھا ہوا کہ جو تم نے میری مدد کی جب کہ میں مدد چاہتا تھا۔
15 فیلّپی لوگو!یاد رکھو جب میں نے پہلی بار خدا کے کلام کی خوش خبری دی جب میں نے مکدنیہ کو چھو ڑا کو ئی بھی کلیسا ایسی نہ تھی جو لینے اور دینے میں میری مدد کی ہو۔
16 کئی مرتبہ تم نے میری ضرورت کی چیزیں روانہ کی جب میں تھسّلنیکے میں تھا۔
17 حقیقت میں یہ میرا تحفہ نہیں تھا کہ میں تم سے بعد میں لے لوں لیکن میں ہوشیار رہنا چاہتا ہوں۔ تم میں وہ نیکیاں ہوں جو کسی کو دینے سے ملتی ہیں۔
18 میرے پاس ضرورت کی ہر چیز ہے بلکہ حقیقت میں میری ضرورت سے زیادہ ہی میرے پاس ہے وہ تحفے اپفرِدتُس کے ذریعہ سے میری ضرورتوں کو پو را کر نے کے لئے بھیجے۔ تمہارے تحفے نذر چڑھا نے کی میٹھی خوشبو جیسی ہیں جو خدا کے لئے نذر کر تے ہیں اس قربانی کو خدا خوش ہو کر قبول کر تا ہے۔
19 میرا خدا بہت دولت والا ہے ،مسیح یسوع کے جلال سے وہ تمہاری ضرورتوں کو اپنی دولت سے پو را کریگا۔
20 ہمارے خدا اور باپ کا جلال ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہے آمین۔
21 ہر ایک مقدس لوگ سے جو مسیح یسوع میں ہے سلام کہو۔ وہ خدا کے لوگ جو میرے ساتھ ہیں وہ تم کو سلام کہتے ہیں۔
22 خدا کے تمام لوگ بھی تم کو سلام کہتے ہیں اور تمام قیصر کے محل کے اہل ایمان بھی سلام کہتے ہیں۔
23 خدا وند یسوع مسیح کا فضل تم سب پر ہو تا رہے۔ (آمین)
undefined
یہundefined