زبُور 11
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ
1 میرا توکّل خدا وند پر ہے۔ پھر تم مجھے کیسے کہہ سکتے ہو کہ بھا گ کر کہیں اور چلے جاؤ۔
تم کہتے ہو ، “چڑیا کی مانند اپنے پہاڑ پر اڑجا!”
2 شریر لوگ شکاری کی مانند ہیں۔
وہ تاریکی میں چھپے ہیں۔ وہ کمان کی ڈور پر تیر کو رکھتے ہیں
اور وہ اپنے تیروں کو چلا تے ہیں اور اسے نیک لوگوں کے دلوں سے پار کر دیتے ہیں۔
3 کیا ہو گا اگر وہ سماج کی بنیاد کو اکھاڑ پھینکیں ؟
پھر یہ صادق لوگ کر ہی کیا سکتے ہیں ؟
4 خدا وند اپنے گھر میں بیٹھا ہے۔
خداوند کا تخت آسمان پر ہے ،وہ وہاں بیٹھا ہے۔
جو کچھ ہو تا ہے خدا وہ سب کچھ دیکھتا ہے۔
اُس کی آنکھیں بنی آ دم کو دیکھتی ہیں اور اُس کی پلکیں اُن کو جانچتی ہیں۔
5 خدا سچےّ انسان کو پرکھتا ہے
لیکن وہ شریر ظا لم اور تشّدد پسند انسان سے نفرت کرتا ہے۔
6 وہ گرم کو ئلہ اور جلتی ہو ئی گندھک کو بارش کی مانند ان شریر لوگوں پر بر سائے گا۔
یہ شریر لوگوں کی قسمت ہے کہ وہ کچھ نہیں حاصل کر تے سوائے گرم اور جلتی ہو ئی ہوا کے۔
7 لیکن خدا وند اچھا ہے اور وہ جو نیک کام کر تے ہیں ان سے وہ محبت کر تا ہے۔
صادق لوگ خدا کے ساتھ رہیں گے ،اور اُس کی رویا حاصل کریں گے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔