زبُور 119
الف
1 جو لوگ پاک زندگی جیتے ہیں، وہ مسرور رہتے ہیں۔
ایسے لوگ خداوند کی شریعت پر عمل کر تے ہیں۔
2 وہ لوگ خداوند کے معاہدے کو مانتے ہیں،
وہ مسرور ہوں گے اپنے دل کی گہرائیوں سے خداوند کو تلاش کریں گے۔
3 وہ لوگ بُرے کام نہیں کر تے۔
وہ خداوند کا حکم مانتے ہیں۔
4 اے خداوند ! تو نے ہمیں اپنے احکام دئیے ،
اور تُو نے کہا کہ ہم ان احکام کو پُوری طرح ما نیں۔
5 اے خداوند! اگر میں ہمیشہ تیری شریعت پر چلوں۔
6 تو میں کبھی بھی شرمندہ نہیں ہو ں گا
جب میں تیرے احکام کا مطا لعہ کروں گا۔
7 تب جیسے میں تیری صحیح شریعت کا مُطا لعہ کر تا ہوں
ویسے اپنے پاک دل سے تیرا شکر ادا کر تا ہوں۔
8 اے خداوند ! میں تیرے احکام کو مانوں گا۔
اِس لئے مہربانی کر کے مجھ کو رد نہ کر۔
بیتھ
9 جوان شخص کیسے اپنی زندگی کو پاک رکھ سکتا ہے ؟
تیری ہدایتوں پر چل کر۔
10 میں اپنے پو رے دِل سے خدا کی خدمت کا جتن کر تا ہوں۔
اے خدا ! اپنے فرمان پر چلنے میں میری مدد کر۔
11 میں نے تیرے کلام کو اپنے دل میں رکھ لیا
تا کہ میں تیرے خلا ف گناہ نہ کروں۔
12 اے خداوند! میں تیری ستائش کرتا ہوں۔
تُو مجھکو اپنی شریعت کی تعلیم دے۔
13 میں اپنے لبوں سے تیرے سارے فرمودہ احکام کو بیان کروں گا۔
14 تیرے معاہدوں کے متعلق سوچنا
مجھے دوسری اشیاء سے زیادہ پسند ہے۔
15 میں تیرے اصولوں پر غور و خوض کر تا ہوں
اور میں تیری پسند کے مطابق زندگی بسر کرتا ہوں۔
16 میں تیرے اصولوں سے خُوش ہوں !
اور میں تیرے کلام کو نہیں بھو لوں گا۔
گمیل
17 اپنے بندہ کے ساتھ اچھی طرح رہو۔
تا کہ میں تیرے احکامات کے مطا بق جی سکوں۔
18 اے خدا وند ! میری آنکھ کھولدے تا کہ میں تیری شریعت کو ہو شیاری سے دیکھ سکوں۔
اور ان حیرت انگیز کارناموں کے بارے میں پڑھوں جنہیں تم نے انجام دیا۔
19 میں اس زمین پر ایک اجنبی مسا فر ہوں۔
اے خدا وند ! اپنے احکامات کو مجھ سے پو شیدہ نہ رکھ۔
20 میں ہر وقت تیرے احکامات کو پڑھنا چاہتا ہوں۔
21 اے خدا وند ! تو مغرور لوگوں کو جھڑکنا چاہتا ہے۔
بُری چیزیں ان سے سرزد ہوں گی۔ وہ تیرے احکامات پر چلنے سے انکار کر تے ہیں۔
22 تو مجھے شرمندہ نہ کر تو مجھے مایوس نہ کر
کیوں کہ میں نے تیرے معاہدہ پر عمل کیا ہے۔
23 یہاں تک کہ رہنماؤں نے بھی میرے خلاف بُری باتیں کہیں۔
مگر میں تو تیرا بندہ ہوں۔ میں تیری شریعت پر زیادہ توّجہ دیتا ہوں۔
24 تیرا معاہدہ میرے لئے تسکین کا باعث ہے۔
یہ مجھکو اچھی نصیحت دیتا ہے۔
دالتھ
25 میں جلد مر جاؤنگا۔
اے خدا وند ! تو اپنے احکام کے مطابق مجھے زندہ رکھ۔
26 میں نے تجھے اپنی زندگی کے بارے میں بتا یا ہے۔
تو نے مجھے جواب دیا ہے۔ اب تو مجھکو اپنی شریعت کی تعلیم دے۔
27 اے خدا وند ! میری مدد کر ،تا کہ میں تیری شریعت کو سمجھوں۔
مجھے ان تعجب خیز کاموں کا مشاہدہ کر نے دے جنہیں تو نے کیا ہے۔
28 میں تھک گیا ہوں اور افسر دہ ہو گیا ہوں۔
اپنے کلام کے مطا بق مجھے تقویت دے۔
29 اے خدا وند ! مجھے دھو کے والی زندگی گزارنے نہ دے۔
اپنی شریعت سے مجھے راہ دکھا دے۔
30 اے خدا وند ! میں وفاداری کی راہ اختیار کی ہے۔
میں احتیاط کے ساتھ تیرے دانشمندانہ فیصلوں کا مطالعہ کر تا ہوں۔
31 اے خدا وند ! میرا جی تیرے معاہدے کے ساتھ ہے۔
تو مجھ کو مایوس مت کر۔
32 میں تیرے احکام کو نہایت شادمانی کے ساتھ قبول کروں گا۔
اے خدا وند تیرے احکام مجھے بہت مسرور کر تے ہیں۔
ہ
33 اے خدا وند ! تو مجھ کو اپنی شریعت سکھا ،
تب میں اس پر چلوں گا۔
34 مجھ کو سہارا دے ،کہ میں اُن کو سمجھوں تیری تعلیمات پر چلوں۔
میں تہہ دِل سے اُن پر چلوں گا۔
35 اے خدا وند ! تُو مجھکو اپنے احکاموں کی راہ پر لے چل۔
مجھے سچ مچ میں تیرے احکام سے محبت ہے۔
36 میری مدد کر تا کہ میں تیرے معاہدہ کی طرف رجوع ہو سکوں لیکن دولت پر نہیں۔
اس کے بجائے میں یہ سوچتا رہوں گا کہ دولت مند کیسے بنوں گا۔
37 میری آنکھوں کو بُطلان پر نظر کر نے سے باز رکھ
اور مجھے اپنی راہوں میں زندہ رکھ۔
38 اے خدا ! میں تیرا بندہ ہوں۔ اس لئے ان کاموں کو کر
جنکا وعدہ تو نے اپنے خادموں سے کیا ہے تا کہ لوگ تیری عزّت کریں۔
39 اے خدا وند ! جس شرمندگی سے مجھکو خوف ہے ،
اُس کو تُو دور کر دے۔ کیوں کہ تیرے احکام اچھّے ہو تے ہیں۔
40 دیکھ ! مجھکو تیری شریعت سے محبت ہے۔
میرا بھلا کر اور مجھے جینے دے۔
واؤ
41 اے خدا وند ! تُو اپنی سچی محبت مجھ پر ظا ہر کر۔
میری حفاظت ویسے ہی کر جیسے تُو نے قول دیا۔
42 تب میرے پاس ایک جواب ہو گا اُن کے لئے جو لوگ میری اہانت کر تے ہیں۔
اے خدا وند !میں سچ مُچ تیری اُن باتوں کے بھروسے پر ہوں جنکو تو کہتا ہے۔
43 تُو اپنی تعلیمات جو بھروسے کے قا بل ہے اسے مجھ سے مت چھین۔
اے خدا وند !تیرے با شعور فیصلوں پر میرا انحصار ہے۔
44 اے خْدا وند ! میں تیری تعلیمات پر اب
اور سدا چلتا رہوں گا۔
45 اس لئے میں آزادر ہوں گا
کیوں کہ میں تیری شریعت پر چلنے کی سخت کوشش کر تا ہوں۔
46 میں نہایت بے باکی کے ساتھ تیرے معاہدہ کے بارے میں
بادشاہوں سے بات چیت کروں گا اور شرمندگی محسوس نہ ہو گی۔
47 اے خدا وند ! تیرے فرمان مجھے عزیز ہیں
میں اُن میں مسرور ہو ں گا۔
48 اے خدا وند ! میں تیرے فرمانوں کی ستائش کروں گا۔
وہ مجھے عزیز ہے اور میں اُن کا مطالعہ کروں گا۔
زین
49 اے خدا وند ! اپنا معاہدہ یاد کرو ،
جو تُو نے مجھکو دیا ہے ، وہی معاہدہ مجھکو اُمید دِلا تا رہتا ہے۔
50 میں مُصیبت میں پڑا تھا ،اور تُو نے مجھے تسلّی دی۔
تیرے کلام نے پھر سے مجھے جینے دیا۔
51 لوگ جو خُود کو مجھ سے بہتر سوچتے ہیں ، لگاتار میری توہین کر رہے ہیں۔
مگر اے خدا میں تیری شریعت سے کنارہ کشی نہیں کیا۔
52 میں ہمیشہ تیرے فیصلوں کو یاد کر تا ہوں۔
اے خدا وند ! تیری شریعت مجھے راحت دیتی ہے۔
53 جب میں ایسے شریر لوگوں کو دیکھتا ہوں ،
جنہوں نے تیری شریعت پر چلنا چھو ڑا ہے ،تو مجھے غصّہ آتا ہے۔
54 تیری شریعت مجھے ایسی لگتی ہے
جیسے میرے گھر کے گیت۔
55 اے خدا وند ! رات میں میں تیرے نام کا دھیان کر تا ہوں
اور تیری شریعت یاد رکھتا ہوں۔
56 یہ اس لئے ہو تا ہے کیوں کہ میں احتیاط سے تیرے اُصولوں پر عمل کر تا ہوں۔
خیتھ
57 اے خدا وند !میں نے تیرے احکام پر چلنے کا ارادہ کیا یہ میرا فرض ہے۔
58 اے خدا وند ! میں پو ری طرح سے تجھ پر منحصر ہوں۔
اپنے وعدے کے مطا بق مجھ پر رحم کر۔
59 میں نے اپنی زندگی کو اس طرح سے سنوارا کہ
تیرے معاہدے کی طرف رخ کر سکوں۔
60 ميں نے بغیر تاخیر کئے
تیرے فرمان ماننے میں جلدی کی۔
61 شریر لوگوں کے ایک گروہ نے میرے بارے میں بُری باتیں کہیں ،
مگر خدا وند میں تیری شریعت کو بھو لا نہیں۔
62 تیرے منصفانہ فیصلوں کا شکر ادا کر نے کے لئے
میں آدھی رات کے بیچ اُٹھ بیٹھا۔
63 کو ئی بھی شخص جو تیری عبادت کر تا ہے میں اُس کا دوست ہوں۔
کو ئی بھی شخص جو تیرے احکام کو مانتا ہے میں اُس کا دوست ہوں۔
64 اے خداوند! یہ زمین تیری شفقّت سے معمور ہے۔
مجھ کو تُو اپنی شریعت کی تعلیم دے۔
طیتھ
65 اے خداوند! تُو نے اپنے بندہ پر بھلا ئی کی ہے۔
تُو نے ٹھیک ویسا ہی کیا جیسا تُو نے کر نے کا وعدہ کیا تھا۔
66 اے خداوند! مجھے علم دے تا کہ میں دانشمندانہ فیصلے کر سکوں۔
تیرے احکام پر مجھ کو بھروسہ ہے۔
67 مُصیبت میں پڑ نے سے پہلے میں نے بہت سے بُرے کام کئے تھے۔
مگر اب ، احتیاط کے ساتھ میں تیرے احکام پر چلتا ہوں۔
68 اے خدا ! تُو بھلا ہے اور بھلا ئی کر تا ہے۔
تُو اپنے آئین کی تعلیم مجھ کو دے۔
69 کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں وہ میرے با رے میں جھو ٹ کہتے ہیں۔
مگر خداوند میں اپنے تہہ دِل سے تیرے اصولوں کو لگا تار قبول کر تا رہوں گا۔
70 وہ لوگ بڑے احمق ہیں۔
لیکن، تیری شریعت کو پڑھتے ہو ئے مجھے مسرت ہوتی ہے۔
71 میرے لئے مُصیبت بہتر بن گئی تھی،
میں نے تیری شریعت کو سیکھ لیا۔
72 اے خداوند! تیری تعلیمات میرے لئے بھلی ہیں۔
وہ چاندی اور سونے کے ہزا ر ٹکڑوں سے بہتر ہے۔
یود
73 اے خداوند! تیرے ہا تھوں نے مجھے بنا یا اور تر تیب دی۔
اپنے فرمان کو پڑھنے سمجھنے میں میری مددکر۔
74 اے خداوند! تیرے لوگ میرا اِحترام کر تے ہیں
اور وہ خوش ہیں کیوں کہ مجھے تیرے لفظوں پر بھروسہ ہے۔
75 اے خداوند! میں یہ جانتا ہوں کہ تیرے فیصلے بہتر ہو تے ہیں۔
یہ میرے لئے صحیح تھا کہ تو مجھ کو سزا دے۔
76 اب مجھے اپنی سچّی شفقّت سے تسّلی دے
اور جیسا کہ تُو نے مجھ سے یعنی اپنے بندے سے وعدہ کیا۔
77 اے خداوند! اپنا رحم مجھ پر بھیج تا کہ میں زندہ رہوں۔
کیوں کہ تیری شریعت میری خوشی کا باعث ہے۔
78 ان لوگوں کو جو سوچا کر تے ہیں کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں، شرمندہ کر دے۔
انہوں نے میرے خلا ف جھوُ ٹ کہا۔ خداوند! میں تیری شریعت کا مطا لعہ کر تا ہوں۔
79 اپنے لوگوں کو میرے پاس وا پس آنے دے
تا کہ وہ تیرے معاہدہ کو جان سکیں۔
80 اے خداوند! تُو مجھ کو پوری طرح اپنے احکام کو قبول کر نے دے
تا کہ میں کبھی شرمندہ نہ ہو سکوں۔
کاف
81 میری روح تیری نجات کی تمنا کر تی ہے۔
مگر خدا ! مجھ کو اُس پربھروسہ ہے ، جو کچھ تو کہہ رہا تھا۔
82 ان باتوں کا تُو نے وعدہ کیا تھا ، میں اُن کی جُستجو کر تا رہتا ہوں ،
مگر میری آنکھیں تھکنے لگی ہیں۔ اے خدا ! کب تُو مجھے راحت بحشے گا ؟
83 یہاں تک کہ میں کچرے کی ڈھیر پر ایک خشک چمڑ ے کی مشکیز ہ کی مانند ہوں،
تب بھی میں تیرے شریعت کو نہیں بھو لو نگا۔
84 میں کب تک زندہ رہوں گا ؟ اے خداوند!
تُو کب سزا دے گا اُن لوگوں کو جو مجھ پر ظلم کیا کر تے ہیں؟
85 بعض مغروروں نے اپنی دورغ گوئی کے ساتھ مجھ پر حملہ کیا تھا۔
اور یہ تیری شریعت کے خِلاف ہے۔
86 اے خدا وند! تیرے سب احکاما ت بھروسے مند ہیں
جھو ٹے لوگ مجھ کو مصیبتوں میں پھنسا رہے ہیں۔
میری مدد کر!
87 اُن جھوٹے لوگوں نے قریب قریب مجھے بر باد کر دیا ہے۔
مگر میں نے تیرے احکامات کو ترک نہیں کیا۔
88 اے خدا وند !اپنی سچّی شفقت کو مجھ پر ظاہر کر۔
تو مجھکو زندہ کر۔ میں تو وہی کروں گا جو کُچھ تو کہتا ہے۔
لامد
89 اے خدا وند ! تیرے احکامات ہمیشہ رہیں گے۔
تیرے ا حکامات آسمان میں ہمیشہ رہیں گے۔
90 تیری وفاداری پشت در پشت ہے۔
اے خدا وند ! تُو نے زمین کو بنایا اور وہ قائم ہے۔
91 تیرے احکام سے ہی اب تک سبھی چیزیں قائم ہیں۔
کیوں کہ وہ سبھی چیزیں تیری خدمت کر تی ہیں۔
92 اگر تیری شریعت میری خوشنودی نہ ہو تی
تو میری مصیبتیں مجھے ہلاک کر ڈالتیں۔
93 خدا وند !تیرے احکام کو میں نہیں بھو لوں گا۔
کیوں کہ تو نے ان ہی کے ذریعے مجھے زندہ رکھّا ہے۔
94 اے خدا وند ! میں تو تیرا ہوں ،میری حفاظت کر۔
کیوں ؟کیوں کہ تیرے احکام پر چلنے کا میں کٹھن جتن کر تا ہوں۔
95 شریر لوگ میری تباہی کی کو شش کر رہے ہیں
لیکن تیرے معاہدے نے مجھے عقلمندی عطا کی ہے۔
96 ہر چیز کی حدود مقرر ہیں ،
لیکن تیری شریعت کی کو ئی حد نہیں ہے۔
میم
97 آہ ! تیری تعلیمات سے مجھے محبت ہے۔
ہر وقت میں انکا ہی بیان کیا کر تا ہوں۔
98 اے خدا وند ! تیرے احکام نے مجھے میرے دُشمنوں سے زیادہ عقلمند بنایا ہے۔
تیرا آئین ہمیشہ میرے ساتھ رہتا ہے۔
99 میں اپنے سب اُستا دوں سے عقلمند ہوں۔
کیوں کہ میں تیریہ معاہدے کا مُطالعہ کر تا ہوں۔
100 میں عُمر رسیدہ لوگوں سے زیادہ عقل رکھتا ہوں۔
کیوں کہ میں تیرے احکاموں کو مانتا ہوں۔
101 اے خدا وند ! تو مجھے ہر قدم بُری راہ سے بچا تا ہے ،
تا کہ جو تو مجھے بتا تا ہے ،وہ میں کر سکوں۔
102 اے خدا وند ! تو میرا اُستاد ہے۔
اس لئے میں تیری شریعت پر چلنا نہیں چھو ڑوں گا۔
103 تیرا کلام میرے مُنھ کے اندر شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے۔
104 تیری تعلیمات مجھے دانشمند بناتی ہیں۔
اس لئے مجھے ہر جھو ٹی راہ سے نفرت ہے۔
نون
105 اے خدا وند ! تیرا کلام میرے لئے چراغ
اور میری راہ کے لئے روشنی ہے۔
106 تیری شریعت بہتر ہے۔
میں اس پر چلنے کا وعدہ کر تا ہوں۔ اور میں اپنے وعدے پر قائم رہوں گا۔
107 اے خدا وند ! ا یک طویل مدت سے میں نے مُصیبتیں جھیلی ہیں۔
مہر بانی سے احکام دے اور تو مجھے پھر سے زندہ رہنے دے۔
108 اے خدا وند ! میرے مُنھ سے میری ستائش کو قبول فرما
اور مجھے اپنی شریعت کی تعلیم دے۔
109 میری زندگی ہمیشہ خطروں سے بھری ہو ئی ہے۔
لیکن خدا میں تیری تعلیمات کو بھو لا نہیں ہوں۔
110 شریر لوگ مجھ کو پھنسا نے کی کو شش کر تے ہیں۔
لیکن تیرے احکام سے کبھی نہیں بھٹکا۔
111 اے خدا وند ! میں ابد تک کے لئے تیرے معاہدوں کو مانوں گا۔
یہ مجھے بہت مسرور کیا کر تے ہیں۔
112 میں ہمیشہ تیری شریعت پر چلنے کی بہت سخت کو شش کروں گا۔
سامک
113 اے خدا وند ! مجھے اُن لوگوں سے نفرت ہے ، جو پو ری طرح سے تیرے خاطر سچّے نہیں ہیں۔
پر تیری تعلیمات سے میں محبت رکھتا ہوں۔
114 مجھ کو چُھپا دے اور میری حفاظت کر۔ اے خدا وند !
مجھ کو ہر اس بات کا توکّل ہے جس کو تو کہتا ہے۔
115 اے خدا وند ! شریر لوگوں کو میرے پاس مت آنے دے۔
میں اپنے خدا کے احکام پر عمل کروں گا۔
116 اے خدا وند ! مجھ کو ایسے ہی سہارا دے ، جیسے تو نے وعدہ کیا ،اور میں زندہ رہوں گا۔
مجھ کو تجھ میں اعتماد ہے۔ مجھ کو مایوس مت کر۔
117 اے خدا وند ! مجھ کو سہارا دے تا کہ میں محفوظ رہوں
میں ہمیشہ تیرے احکام کا مطا لعہ کروں گا۔
118 اے خدا وند ! تو نے ان سب سے منھ مو ڑا ، جنہوں نے تیری شریعت کو تو ڑا۔
کیوں ؟ کیوں کہ اُن لوگوں نے جھو ٹ بولا ،جب وہ تیری پیروی کر نے کو راضی ہوئے۔
119 اے خدا وند ! تو اس زمین پر شریروں کے ساتھ ایسا بر تاؤ کر تا ہے ،
جیسے وہ ردّی چیزیں ہیں۔ اس لئے میں تیرے معاہدوں سے محبت کروں گا۔
120 اے خداوند! میں تُجھ سے خوفزدہ ہو ں۔
میں ڈرتا ہوں، اور تیری شریعت کی عزّت کر تا ہوں۔
عین
121 میں نے وہ کیا ہے جو عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔
اے خداوند! تُو مجھ کو اُن لوگوں کے حوا لے نہ کر جو مجھ کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔
122 مجھے یقین دِلا کہ تُو مجھے سہا را دیگا۔ میں تیرا خادِم ہوں۔
اے خداوند! اُن مغرور لوگوں کو مجھ کو نقصان مت پہنچا نے دے۔
123 اے خداوند! تیری نجات اور اچھے کام کی تلاش میں
میری آنکھیں تھک گئی ہیں۔
124 تو اپنی شفقّت مجھ پر ظا ہر کر۔
میں تیرا بندہ ہوُں۔ تُو مجھے اپنی شریعت کی تعلیم دے۔
125 میں تیرا بندہ ہوں۔
تو نے معاہدوں کو پڑ ھنے اور سمجھ نے میں میری مدد کر۔
126 اے خداوند! یہی وقت ہے ، تیرے لئے کچھ کر نے کا۔
لوگوں نے تیری شریعت کو توڑ دیا۔
127 اے خداوند! تیرے احکام کو سونے سے
بلکہ کندن سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہوں۔
128 تیرے سب احکام کو بر حق جانتا ہوں،
اور ہر جھو ٹی تعلیم سے مجھے نفرت ہے۔
پے
129 اے خدا وند! تیرا معاہدہ نہایت ہی حیرت انگیز ہے۔
اِس لئے میں اُن پر عمل کر تا ہوں۔
130 لوگ تیرا کلا م سمجھنا کب شروع کریں گے ؟ یہ ایک ایسا نُور ہے جو اُنہیں زندگی کی صحیح راہ دکھا یا کر تا ہے۔
تیرا کلام سا دہ لوگوں کو بھی دانشمند بنا تا ہے۔
131 اے خدا وند! میں سچ مُچ تیرے احکام کا مطا لعہ کر نا چاہتا ہوں۔
میں تیرے احکاما ت کا مطا لعہ کرنے کے لئے بے صبری سے ہانپتے ہو ئے انتظار کر رہا ہوں۔
132 اے خدا ! میری طرف دیکھ ، مجھے تشفّی دے ،
جیسے تو ہمیشہ اُن کے لئے کر تا ہے جو تیرے نام سے محبت کیا کر تے ہیں۔
133 اے خدا وند ! تیرے کلام کے مطابق میری رہنمائی کر۔
مجھے کو ئی نقصان نہ ہو نے دے۔
134 اے خدا وند ! مجھ کو اُن لوگوں سے بچا لے جو مجھ پر ظلم کر تے ہیں
اور میں تیرے احکام پر عمل کروں گا۔
135 اے خدا وند ! اپنے بندے یعنی مجھ پر مہر بان ہو
اور اپنی شریعت کی تعلیم مجھے سکھا۔
136 میری آنکھوں سے آنسوؤں کے دریا رواں ہو گئے۔
اِسلئے کہ لوگ تیری تعلیمات کو نہیں مانتے۔
سادے
137 اے خدا وند ! تو صادق ہے ،
اور تیرے احکام بر حق ہیں۔
138 وہ شریعت بہتر ہے جو تُو نے ہمیں معاہدے میں دی۔
ہم سچ مُچ میں تیری شریعت کے بھرو سے پر رہ سکتے ہیں۔
139 میرے شدید احساسات مجھے جلد ہی نیست و نابود کر دیں گے۔
میں بہت پریشان ہوں ، کیوں کہ میرے دُشمنوں نے تیرے احکام کو بھلا دیا۔
140 اے خدا وند ! ہمارے پاس ثبوت ہے کہ تیرے کلام پر توکّل کر سکتے ہیں۔
میں تیرا بندہ تیرے کلام سے محبت کر تا ہوں۔
141 میں نہایت جوان ہوں۔ اور لوگ میرا احترام نہیں کر تے ہیں۔
مگر میں تیرے احکامات کو بھولتا نہیں ہوں۔
142 اے خدا ! تیری اچھا ئی ابد تک ہے ،
اور تیری شریعت بہت ہی سچ اور قابل منحصر ہے۔
143 میں مُصیبت میں اور کٹھن وقت میں تھا۔
لیکن تیرے فرمان میرے لئے خوشنودی کا باعث بنے۔
144 تیری تعلیمات ہمیشہ اچھّی اور راست ہے۔
انہیں سمجھنے میں میری مدد کر تا کہ میں جی سکوں۔
قوف
145 میں پو رے دل سے خدا وند میں تجھ کو پکارتا ہوں ،مجھ کو جواب دے۔
میں تیرے احکام پر عمل کروں گا۔
146 اے خدا وند ! یہ میری تجھ سے التجا ہے ، مجھ کو بچا لے۔
میں تیرے معاہدہ کو مانوں گا۔
147 اے خدا وند ! میں تیری عبادت کے لئے صبح کے تڑکے اُٹھا کر تا ہوں۔
مجھ کو اُن باتوں پر بھروسہ ہے۔ جن کو تُو کہتا ہے۔
148 میں رات کے وقت تیرے کلام پر غور کر تا ہوں۔
149 خدا وند ! مہر بانی سے اپنی سچی محبت کے ساتھ سنو
اور مجھے تازہ دم کر دو جیسا تم ہمیشہ کر تے ہو۔
150 لوگ میرے خلاِف بُرے منصوبے بنا رہے ہیں۔
اے خدا ! وہ لوگ تیری تعلیمات پر چلا نہیں کر تے ہیں۔
151 اے خدا وند ! تُو میرے نزدیک ہے۔
تیرے تمام احکامات پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے!
152 بہت دنوں پہلے میں نے تیرے معاہدوں سے سیکھا ہے
کہ تیری تعلیما ت ابد تک قائم رہیں گیں۔
ریش
153 اے خداوند! میری مصیبتوں کو دیکھ اور مجھ کو بچا لے۔
میں تیری تعلیما ت کو بھُو لا نہیں ہوُں۔
154 اے خداوند! میرے لئے میری لڑا ئی لڑ،
اور میری حفا ظت کر۔ مجھ کوویسا جینے دے جیسا تُو نے وعدہ کیا تھا۔
155 شریر لوگ نجات سے بہت دُور ہیں۔
کیوں کہ وہ تیری شریعت پر نہیں چلتے۔
156 اے خداوند! تیری رحمت عظیم ہے۔
اپنی عظیم محبت سے مجھے تا زہ دم کردو جیسا کہ تم ہمیشہ کر تے ہو۔
157 میرے بہت سے دُشمن ہیں جو مجھے نقصان پہنچا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن میں تیرے معاہدوں پر چلنے سے کبھی نہیں رُکا۔
158 میں اُن غدّاروں کو دیکھ رہا ہوں۔ اے خداوند!
تیرے کلام کو وہ قبول نہیں کر تے۔ مجھے اُس سے نفرت ہے۔
159 دیکھ ! تیرے احکام پر عمل کر نے کا میں کٹھن جتن کر تا ہوں۔
خداوند! اپنی سچی محبت کے مطا بق مجھے تا زہ دم کر دے جیسا تم ہمیشہ کر تے ہو۔
160 اے خداوند! آغاز سے ہی تیرا کلام سچا رہا ہے۔
تیرے تمام اچھے فیصلے ابدی ہیں۔
شین
161 طا قتور رہنما مجھ پر بے سبب ہی وا ر کرتے ہیں
اور صرف تیری شریعت سے میں ڈرتا ہوں اور احترام کر تا ہوں۔
162 اے خداوند! تیرا کلام مجھ کو ویسے ہی مسرورکر تا ہے ،
جیسے وہ شخص مسرور ہو تا ہے جس کو ابھی ابھی ایک عظیم خزانہ مل گیا ہو۔
163 مجھے جھُوٹ سے نفرت ہے۔ میں اُس سے کراہیت کر تا ہوں۔
اے خداوند! میں تیری تعلیمات سے محبت کر تا ہوں۔
164 میں تیری نفیس شریعت کے سبب سے
دن میں سات بار تیری تعریف کر تا ہوں۔
165 وہ لوگ سچا سکون پا ئیں گے جن کو تیری تعلیمات سے محبت ہے۔
اُن کو ٹھو کر کھا نے کا کو ئی موقع نہیں۔
166 اے خداوند۱ میں تیری نجات کا مُنتظر ہوں۔
میں نے تیرے فرمان پر عمل کیا ہے۔
167 میں تیرے معاہدہ پر چلا۔
اے خداوند! مجھ کو تیری شریعت نہا یت عزیز ہے۔
168 میں نے تیرے احکامات اور معاہدوں کو تسلیم کیا ہے۔
اے خداوند تُو سب کچھ جانتا ہے ، جو میں نے کیا ہے۔
تاو
169 خداوند! میرے خوشی کے گیت کو سُن
اور مجھے دانشمندی عطا کر جیسا تُو نے وعدہ کیا ہے۔
170 اے خدا وند! میری فریاد سُن۔
تُو اپنے وعدے کے مطاُ بق مجھے بچا لے۔
171 میرے اندر سے ستائش پھوُٹ پڑی ہے
کیوں کہ تُو نے مجھ کو اپنی شریعت سکھا ئی ہے۔
172 مجھ کو مدد دے کہ میں تیرے کلام کے مطا بق عمل کر سکوں۔
اور مجھے تو اپنا گیت گانے دے۔ اے خدا وند تیرے سبھی احکام اچھے ہیں۔
173 تو میرے پاس آ ،اور مجھ کو سہارا دے
کیوں کہ میں نے تیرے احکام پر چلنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
174 اے خدا وند ! میں یہ چاہتا ہوں کہ تو مجھے بچا لے۔
تیری تعلیمات میری خوشنودی ہے۔
175 خدا وند ! مجھے تازہ دم کردو تا کہ میں تیری ستائش کروں۔
اپنی شریعت سے تو مجھے سہارا ملنے دے۔
176 میں کھو ئی ہو ئی بھیڑ کی مانند بھٹک گیا ہوں۔
اے خداوند ! مجھے ڈھونڈنے کے لئے آ۔
میں تیرا خادم ہوں
اور میں تیرے احکام کو بھولا نہیں ہوں۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔58:10+حقیقتًا58:10”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔59:9+یا59:9”میری طاقت، میں تیری اُمید کر رہا ہوں”59:13+تب59:13لوگ جانیں گے کہ خدا یعقوب اور ساری سلطنت پر حکومت کر ے گا۔71:24+یہ71:24گیت سلیمان کے ذریعہ ترتیب دیئے گئے ہوں گے یا اس کے لئے مخصوص کئے گئے ہوں گے یا خاص گیتوں کے مجموعے سے لئے گئے ہوں گے -73:24+یا73:24” تو احترام کے بعد میری رہنمائی کر۔74:14+یہ74:14شاید ایک بہت بڑا سمندری دیو ہو گا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مگر مچھ ہے۔ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سمندری عفریت( دیو) ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جادوگر اس کی مدد سے سورج گرہن پیدا کر تے ہیں۔78:9+پرندوں78:9کے شکار کے لئے استعمال کی جانے وا لی ایک مڑی ہو ئی چھڑی۔ اگر اسے سیدھی پھینکی جا ئے تو سیدھی اڑ کر زمین کی جانب نیچے آتی ہے پھر اچا نک ہوا میں او پر اٹھتی ہے اور کبھی کبھی پھینکنے والے کی طرف واپس آجا تی ہے۔ ادبی زبان میں ”پھینکی جانے والی کمان ”یا” آنکھوں کو دھو کہ دینے والی کمان ”کہلا تی ہے۔82:1+دیگر82:1مما لک تعلیم دے رہے تھے کہ ایل اور دیگر معبود زمین پر رہنے والے لوگوں کے بارے میں گفتگو کر نے کے لئے اکٹھا ہو ئے۔ کئی مرتبہ بادشا ہوں اور رہنما بھی خدا کہلا ئے اس لئے یہ زبور شاید اسرائیل کے رہنماؤں کے لئے خدا کی ایک تنبیہ ( آگاہی ) ہو۔82:5+اس82:5کے معنیٰ یہ ہو سکتے ہیں وہ غریب لوگ نہیں سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔89:10+یہ89:10سمندر کا دیو ہے۔90:17+یا90:17غالبًا ہم جو ہما رے ہا تھ سے کام کر تے ہیں قائم رہے اور وہ کام جو ہم اپنے ہا تھ سے کر تے ہیں وہ اسے قائم رکھے۔92:15+یا،92:15اس میں کو ئی غلطی نہیں ہے۔93:5+یا93:5تیرے معاہدے پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔99:1+خدا99:1کے خاص فرشتے۔ ان فرشتوں کے مجسّموں کو معاہدہ کے صندوق پر رکھا گیا تھا۔99:5+شاید99:5اس کا مطلب ہیکل ہے۔101:3+اس101:3کی طرف اشارہ کیا گیا ”خوفناک چیزیں”104:4+یا104:4” تو اپنے پیغام رساں کو رو حوں کی طرح بنا یا۔”110:3+لفظی110:3طور پر اس کے معنی” تمہا ری قوت کے دن تمہا رے لوگ آزا دی کی قربانیاں جیسے ہوں گے۔ مقدس شان وشوکت میں صبح سویرے کی پُر شباب شبنم تمہا ری ہوگی۔”