زبُور 37
داؤد کا نغمہ
1 بدکرداروں سے پریشان نہ ہو وہ جو بُرا کرتے ہیں
ایسے لوگوں سے حسد نہ کر۔
2 بدکردار لوگ گھاس اور ہرے پودوں کی طرح
جلد زرد پڑ جا تے ہیں اور مر جا تے ہیں۔
3 اگر تو خداوند پر توکّل رکھے گا اور بھلے کام کرے گا تو زندہ رہے گا۔
اور ان چیزوں سے لطف اندوز ہو گا۔ جو زمین دیتی ہے۔
4 خداوند کی خدمت میں خوشی حاصل کر تا رہ،
اور خدا تجھے تیرا من چاہا دے گا۔
5 خداوند کے بھروسے رہ۔ اس پر توکّل کر۔
وہ ویسا کر ے گا جیسے کرنا چاہئے۔
6 خداوند تیری صداقت اور انصاف کو
دوپہر کے سورج کی طرح روشن کرے گا۔
7 خداوند پر توکّل کر اور اُس کی مدد کا منتظر رہ۔
شریر لوگوں کی کامیابی پر پریشان مت ہو۔ شریر لوگوں کے شریر ارادوں کی کامیابی پر پریشان نہ ہو۔
8 قہر سے باز آ اور تشّدد کو چھوڑ دے۔
تو اتنا پریشان نہ ہو کہ تو بھی بُرے کام کرنا شروع کردے۔
9 کیوں کہ بُرے لوگوں کو نیست و نابود کیا جائے گا۔
لیکن وہ لوگ جو خداوند کو مدد کے لئے پکارتے ہیں۔
اُس زمین کو پا ئیں گے جسے دینے کا خدا نے عہد کیا تھا۔
10 کیوں کہ تھوڑی دیر میں شریر لوگ نیست و نابود ہو جا ئیں گے۔
ڈھونڈنے سے بھی تم کو کو ئی شریر نہیں ملے گا۔
11 حلیم لوگ وہ زمین پا ئیں گے جسے خدا نے دینے کا وعدہ کیا تھا۔
وہ سلا متی سے شادماں رہیں گے۔
12 شریر لوگ نیک لوگوں کے خلاف بُرے منصوبے باندھتے ہیں۔
شریر لوگ نیک لوگوں پر دانت پیس کر دکھا تے ہیں کہ وہ غضبناک ہیں۔
13 لیکن ہمارا خدا ان شریروں پر ہنستا ہے۔
وہ اُن باتوں کو دیکھتا ہے جو ان پر پڑ نے ہی وا لی ہیں۔
14 شریر تو اپنی تلوا ریں اٹھا تے ہیں اور کمان کھینچتے ہیں۔ وہ غریبوں، محتا جوں ،کو ما ر نا چا ہتے ہیں۔
وہ راستباز اور اچھے لوگوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔
15 لیکن ان کی کمانیں تو ری جا ئیں گی۔
اور اُن کی تلوا ریں اُن کے اپنے ہی دلوں میں اتر ینگیں۔
16 تھو ڑے سے نیک لوگ ،
بہت سے شریر لوگوں کی بھیڑ سے بہتر ہیں۔
17 کیوں کہ شریروں کو نیست و نابود کیا جائے گا۔
لیکن نیک لوگوں کا خداوند دھیان رکھتا ہے۔
18 پاک لوگوں کو زندگی بھر خداوند بچا تا ہے۔
اُن کا انعام ابد تک رہے گا۔
19 جب آفت ہو گی وہ لوگ ما یوس نہیں ہو ں گے۔
جب قحط پڑیگی، نیک لوگوں کے پاس کھا نے کو بھر پور ہو گا۔
20 لیکن بُرے لوگ خداوند کے دشمن ہوا کرتے ہیں۔
پس اُن بُری جانوں کو نیست و نابود کیا جا ئے گا۔
اُن کی وا دیاں خشک ہو جا ئیں گی اور جل جا ئیں گی۔
اُن کو تو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جا ئے گا۔
21 شریر لوگ تو فوراً ہی روپیہ قرض مانگ لیتا ہے اور اُس کو پھر کبھی نہیں لوٹا تا۔
لیکن ایک نیک انسان اوروں کو فیاضی سے دیتا ہے۔
22 خدا جن کو بر کت دیتا ہے وہ زمین کے وارث ہو ں گے
اور جن پر وہ لعنت کرتا ہے وہ کاٹ ڈالے جا ئیں گے۔
23 خداوند سپا ہی کو احتیاط سے چلنے میں مدد کرتا ہے۔
اور وہ اُس کو گر نے سے بچا تا ہے۔
24 سپا ہی اگر دوڑ کر دشمن پر حملہ کرے ، تو اُس کے ہاتھ کو خداوند سہا را دیتا ہے۔
اور اُس کو گر نے سے بچاتا ہے۔
25 میں جوان تھا اور اب میں بوڑھا ہوں۔
میں نے کبھی بھی نہیں دیکھا کہ خدا نے نیک لوگوں کو چھوڑدیاہو۔
میں نے کبھی نیک لوگوں کی اولا د کو بھیک مانگتے نہیں دیکھا۔
26 نیک لوگ ہمیشہ رحم دلی سے خیرات دیتے ہیں۔
نیک لوگوں کی اولاد میں برکت ہوا کرتی ہے۔
27 اگر تو بُری چیزوں کو مسترد کر دے،
اور اگر تُو اچھے کاموں کو کرتا رہے توپھر توہمیشہ کے لئے زندہ رہے گا۔
28 خداوند انصاف سے محبت کر تا ہے۔
وہ اپنے مقدّسوں کوبے سہا را نہیں چھو ڑتا ہے۔
خدا اپنے چاہنے وا لوں کی ہمیشہ حفا ظت کر تا ہے۔
اور وہ بُرے لوگوں کو فنا کر دیتا ہے۔
29 نیک لوگ اُس زمین کو پا ئیں گے جسے خدا نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
وہ اُس میں ہمیشہ کے لئے مقیم رہیں گے۔
30 نیک شخص اچھی نصیحت دیتا ہے۔
اُس کا انصاف سب کے لئے بہتر ہوتا ہے۔
31 صادق کے دِل میں خداوند کی شریعت بسی ہو ئی ہے۔
وہ سیدھی راہ پر چلنا نہیں چھو ڑے گا۔
32 لیکن شریر، صادق کو دکھ پہنچا نے کا راستہ ڈھونڈ تا رہتا ہے۔
اور شریر نیک انسان کو مارنے کی کوشش کر تے ہیں۔
33 لیکن خداوند اچھے لوگوں کو چھوڑ نہیں دیتا
جب بُرے لوگ ایسے پھانستے ہیں۔
34 خداوند کی مدد کے منتظر رہو۔ خداوندکے احکا مات پر چلتے رہو۔
خداوند تم کو کامیاب کریگا اور تم کو وہ زمین بھی ملے گی جو خدا نے دینے کا وعدہ کیا تھا۔
جب وہ شریر لوگوں کو وہاں سے بھگا دے گا۔
35 میں نے ایک طاقتور شریر آدمی کو دیکھا ہے۔
وہ ایک ہرا بھرا اور مضبوط درخت کی مانند ہے۔
36 لیکن وہ اب نہیں رہے تھے۔
میں نے ڈھونڈ نے پر بھی اسے نہیں پایا۔
37 پاک اور فرمانبردار رہو۔
لوگ جو امن سے محبت کرتے ہیں ان کی نسل ایک اچھا مستقبل پا ئے گی۔
38 لیکن جو لوگ شریعت کو توڑتے ہیں، مکمل طور سے نیست ونابود کئے جا ئیں گے۔
اور اُ ن کی نسل کو زبردستی زمین سے بھگا دی جا ئے گی۔
39 خداوند نیک انسانوں کی حفا ظت کر تا ہے۔
اُن پر جب مصیبت پڑتی ہے ، تب خداونداُ ن کی قوّت بن جا تا ہے۔
40 خداوند نیک لوگوں کو سہا را دیتا ہے، اور اُ ن کی حفا ظت کر تا ہے۔
نیک لوگ خداوند کے سایہ میں آتے ہیں اور خداوند اُن کو بدکرداروں سے بچا لیتا ہے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”