زبُور 4
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ داؤد کا نغمہ 4:1 داؤد کا نغمہیا
1 اے میرے صادق خدا ! جب میں تجھے پکا روں، مجھے جواب دے۔
مجھ پر رحم کر اور میری دعا سن لے۔ تمام مصیبتوں سے مجھ کو تھوڑی نجات دے۔
2 اے آدم کے بیٹو! کب تک تم میرے بارے میں بُرے الفاظ کہو گے؟
تم لوگ میرے با رے میں کہنے کے لئے نئے جھوٹ دھونڈ تے رہتے ہو۔ تم اُن جھو ٹی باتوں کو بولنا پسند کر تے ہو۔
3 تم جانتے ہو کہ خدا اپنے فرمانبردار کی سنتا ہے جو اس کے فرمانبردار ہیں۔
جب بھی میں خداوند کو پکا رتا ہوں، وہ میری پکار کو سنتا ہے۔
4 اگر کو کو ئی چیز تجھے تنگ کر دے تو توُ غضبناک ہو سکتا ہے ، لیکن تو گناہ کبھی نہ کر نا۔
جب تم اپنے بستر پر جا ؤ تو سو نے سے پہلے اُن باتوں پر غور کرو اور خاموش رہو۔
6 بہت سے لوگ کہتے ہیں، “خدا کی اچھا ئیاں ہمیں کون دکھا ئے گا ؟
اے خدا وند ! تو اپنے چہرہ کا نور ہم پر جلوہ گر فرما۔”
7 اے خدا وند میرے دل کو تو نے اتنی زیادہ خوشی بخشی ہے۔ اب میں زیادہ خوش ہوں بہ نسبت اسوقت کے جب ہم لوگ فصل کٹائی کی تقریب منا تے ہیں
اور جس وقت کہ اناج اور مئے زیادہ ہو تی ہے۔
8 میں بستر پر جاتا ہوں اور سلامتی سے لیٹتا ہوں۔
کیوں کہ اے خدا وند !فقط تو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے۔