زبُور 45
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے شو شینیم کے سُر پر بنی قورح کی طرف سے ایک نغمہ
1 نفیس لفظ میرے دل میں بھر جا تے ہیں،
جب میں بادشا ہ کے لئے با تیں لکھتا ہوں۔
میری زبان پر لفظ ایسے آنے لگتے ہیں
جیسے وہ کسی ما ہر مصنّف کے قلم سے نکل رہے ہوں۔
2 تو بنی آدم میں دوسروں کے بہ نسبت سب سے زیادہ حسین ہے۔
تو ایک بہترین مقرر ہے۔ اِس لئے خدا نے تجھے ہمیشہ کیلئے مبا رک کیا۔
3 تو اپنی تلوا ر رکھ۔ تو اپنا پُر شوکت لباس پہن!
4 تو حیرت انگیز ہے۔ جا، انصاف اور صدا قت کے لئے جنگ جیت۔
حیرت انگیز کا ر نا مے انجام دینے کے لئے اپنے طا قتور داہنے ہاتھ کا استعما ل کر۔
5 تیرے تیر نہایت تیز ہیں۔
تو بہت سی قوموں کو شکست دیگا۔ تو اپنے دشمنوں پر بادشاہ بن کر حکومت کرے گا۔
6 اے خدا تیرا تخت ابدالآباد ہے۔
تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔
7 تو نیکی سے محبت اور بُرا ئی سے نفرت کر تا ہے۔
اِس لئے خدا، تیرے خدا نے تیرے دوستوں کے اوپر تجھے بادشاہ چُنا ہے۔ 45:7 خد ا … دوستوں کے اُوپر بادشاہ چُنا ہےخوشی
8 تیرے لباس سے مُر اور مصبّر اور تیج پات کی خوشبو آتی ہے۔
ہا تھی دانت سے سجائے محلوں میں سے تجھے خوش کر نے کے لئے موسیقی آتی ہے۔
9 تیری معزز خوا تین میں شاہزادیاں ہیں۔
تیری رانی خالص سونے سے بنے تاج پہنے تیری داہنی طرف کھڑی ہے۔
10 اے شہزادی ! میری بات کو سُن۔ پوری طرح غور سے سن۔
تب تو میری بات کو سمجھے گی۔
تو اپنی قوم اور اپنے باپ کے گھر کو بھول جا۔
11 بادشاہ تیرے حسن کا مشتاق ہے۔
کیوں کہ وہ تیرا آقاہے
تو اسے سجدہ کر۔
12 صُور نگر کے لوگ تیرے لئے تحفہ لا ئیں گے
اور دولتمند تجھ سے ملنا چاہیں گے۔
13 وہ شہزادی اُس قیمتی زیور کی مانند ہے
جسے حسین اور قیمتی سونے سے آراستہ کیا گیا ہو۔
14 وہ بیل بوُٹے دار خوبصورت لباس میں بادشاہ کے حضور پیش کی جا ئے گی۔
اور کنواری سہیلیاں جو اس کے پیچھے چلتی ہیں تیرے سامنے حاضر کی جا ئیں گی۔
15 وہ یہاں خوشی سے آتے ہیں۔
وہ شادماں ہو کر محل میں داخل ہوتے ہیں۔
16 اے بادشاہ، تیرے بعد تیرے بیٹے جانشین ہوں گے
تو انہیں رُوئے زمین کا سردار مقّرر کرے گا۔
17 میں تیرے نام کی یاد کو نسل در نسل قائم رکھوں گا۔
اس لئے اقوام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تیری ستائش کریں گے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔