زبُور 59
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے التثخیت کے سُر پر دا ؤد کا نغمہ۔مکتام اُس وقت کا جب ساؤل نے لوگ بھیجے اور انہوں نے اُس کے گھر پر پہرہ لگا دیا تا کہ اُسے ما رڈا لیں
1 اے خداوند تو مجھ کو میرے دشمنوں سے بچا لے ان لوگوں کو شکست دینے میں میری مدد کر
جو میرے خلاف لڑنے کے لئے آئے ہیں۔
2 بدکرداروں سے تو مجھ کو چھڑا۔
توُ اُن قاتلوں سے مجھ کو بچا، جو بُرے کاموں کو کر تے رہتے ہیں۔
3 دیکھ ! میری گھات میں طا قتور لوگ ہیں۔
وہ مجھے مارڈالنے کے منتظر ہیں۔
اسلئے نہیں کہ میں نے کو ئی خطا کی، یا مجھ سے کو ئی جرم سرزد ہو ئی ہے۔
4 وہ میرے پیچھے پڑے ہیں، لیکن میں نے کوئی بُرا کام نہیں کیا ہے۔
اے خداوند،آ! توُ خود اپنے آپ دیکھ لے۔
5 اے خداوند تو خدا قادر مطلق اسرائیل کا خدا ہے تو اٹھ اور اُن لوگوں کو سزا دے۔
اُن دغابازوں اُن بدکرداروں پر رحم نہ کر۔
6 یہ بُرا کام کرنے وا لے شام میں شہر کے اندر آتے ہیں۔
اور غرّاتے کتّوں کی طرح شہر میں گھومتے رہتے ہیں۔
7 تو ان کی تحقیر اور دھمکیوں کو سُن۔
وہ ظالما نہ باتیں کرتے ہیں۔
وہ اِس بات کی پرواہ تک نہیں کرتے کہ اُن کو کون سنتا ہے۔
8 اے خداوند، تو اُن پر ہنس۔
اُن سبھی لوگوں کا مذاق اڑا۔
9 اے خدا! میں تیری ستائش میں اپنا نغمہ گاتا ہوں۔ 59:9 میں تیری ․․․․ نغمہ گا تا ہوں یا
اے خدا! توُ بلند پہا ڑوں پر میری محُفوظ پناہ گاہ ہے۔
10 خدا مجھ سے محبت کرتا ہے وہ فتح کر نے میں میری مدد کرے گا۔
وہ میرے دشمنوں کو شکست دینے میں میری مدد کرے گا۔
11 اے خدا ! اُن کو قتل مت کر ، ورنہ ہو سکتا ہے میرے لوگ بھول جا ئیں۔
اے میرے خدا اور میرے محا فظ توُ اپنی قدرت سے اُن کو بکھیر دے اور انہیں شکست دے۔
12 وہ بُرے لوگ کوستے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔
اُن خطاؤں کی سزا اُن کو دے، جو انہوں نے کی ہیں۔
ان کو اپنے غرور میں پھنسنے دے۔
13 توُ اپنے غضب سے اُن کو نیست و نابودکر۔
انہیں پوری طرح برباد کر!
تب رُوئے زمین کے لوگ جا نیں گے
کہ خدا اسرائیل میں حکو مت کرتا ہے۔ 59:13 تب روئے زمین … کر تا ہے تب
14 وہ بُرے لوگ شام میں شہر میں آئیں گے اور کتّے کی طرح بھونکیں گے
اور شہر کے ارد گرد بھٹکتے پھریں گے۔
15 تو وہ کھا نے کے لئے کو ئی چیز ڈھوندتے پھریں گے۔
اور کھانے کو کچھ بھی نہیں پا ئیں گے ، اور نہ ہی سونے کی کو ئی جگہ پا ئیں گے۔
16 لیکن میں تیری قدرت کا گیت گاؤں گا۔
ہر صبح میں تیری چاہت میں خوش ہوں گا۔
کیوں؟ کیوں کہ توُ پہا ڑوں کے اوپر میری پنا ہ گاہ ہے۔
میں تیرے پاس آسکتا ہوں ، جب مجھے مصیبتیں گھیریں گی۔
17 میں تیری مدح سرائی کروں گا ،
کیوں کہ پہا ڑوں کے اوپر تو میری پناہ گاہ ہے۔
تو خدا ہے، جو مجھ سے محبت کرتا ہے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔58:10+حقیقتًا58:10”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔59:9+یا59:9”میری طاقت، میں تیری اُمید کر رہا ہوں”59:13+تب59:13لوگ جانیں گے کہ خدا یعقوب اور ساری سلطنت پر حکومت کر ے گا۔