زبُور 69
موسیقی کے ہدا یت کا ر کے لئے شو شینیمکے سُر پر داؤد کا نغمہ
1 اے خدا! مجھ کو میری سب مصیبتوں سے بچا۔
میر ے مُنہ تک پانی چڑھ آیاہے۔
2 کچھ بھی نہیں ہے جس پر میں کھڑا ہو جا ؤں۔
میں دلدل کے بیچ نیچے دھنستا چلا جا رہا ہوں۔
میں نیچے دھنس رہا ہوں۔
میں گہرے پا نی میں ہوں اور میری چاروں طرف لہریں ٹکرا رہی ہیں۔
3 مدد کو پکا رتے ہو ئے میں کمزور ہو تا جا رہا ہوں۔
میرا حلق دُکھ رہا ہے۔
میں تیری مدد کے لئے انتظار کر رہا ہوں۔
دیکھتے اور انتظار کرتے میری آنکھیں تھک رہی ہیں۔
4 میرے دشمن، میرے سر کے بالوں سے بھی زیادہ ہیں۔
وہ بغیر سبب کے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔
وہ مجھے نیست ونابود کرنے کی شدید کوشش کرتے ہیں۔
میرے دشمن میرے با رے میں جھو ٹی باتیں بنا تے ہیں۔
وہ جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے چیزیں چرائی ہيں۔
وہ اُن چیزوں کا خمیازہ بھگتنے کے لئے زور ڈالتے ہیں جسے میں چُرا یا نہیں۔
5 اے خدا! توُ میری غلطیوں کو جانتا ہے۔
میں اپنے گناہ تجھ سے چھپا نہیں سکتا۔
6 میرے مالک ، اے خداوند قادر مطلق تو اپنے لوگوں کو میری وجہ سے شرمندہ مت ہو نے دے۔
اے اسرائیل کے خدا! اپنے عبادت گذار کو میرے سبب سے رسوانہ کر۔
7 میرا منہ شرم سے جھک گیا۔
میں اِس شرم کو تیرے لئے اٹھا ئے ہو ئے ہوں۔
8 میرے ہی بھا ئی، میرے ساتھ اس طرح برتا ؤ کر تے ہیں جیسے کسی اجنبی سے برتا ؤ کرتے ہیں۔
میری ماں کے بیٹے غیر ملکی کی مانند مجھ سے برتا ؤ کر تے ہیں۔
9 تیرے گھر کے لئے میرے شدید احساسات مجھے تباہ کر رہے ہیں۔
وہ لوگ جو تیرا مذاق اُڑا تے ہیں میری اہا نت کر تے ہیں۔
10 میں تو پکا رتا ہوں اور روزہ رکھتا ہوں۔
اِس لئے وہ میری ہنسی اُڑا تے ہیں۔
11 میں اپنا غم ظا ہر کر نے کے لئے موٹے کپڑے پہنتا ہوں،
اور لوگ میرا مذاق اُ ڑا تے ہیں۔
12 وہ عام جگہوں میں میری بات کر تے
اور نشہ باز میرے بارے میں گیت رچا کر تے ہیں۔
13 اے خدا ! جہاں تک میری بات ہے ، تجھ سے میری التجا ہے ،
میں چاہتا ہوں کہ تو مجھے اپنا لے۔
اے خدا، میں چاہتا ہوں کہ تو مجھ کو محبت سے جواب دے۔
میں جانتا ہوں میں تجھ پر اعتماد کر سکتاہوں کہ تو مجھے بچا لے گا۔
14 مجھ کو دلدل سے نکا ل لے، مجھ کو دلدل کے بیچ مت ڈوبنے دے۔
مجھ کو اُن لو گوں سے بچا لے جو مجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
تو مجھ کو اِس گہرے پانی سے بچا لے۔
15 مجھے سیلاب میں ڈوبنے مت دے۔ گہرا ئی کو مجھے نگلنے نہ دے۔
قبر کو میرے اوپر اپنا منہ بند نہ کر نے دے۔
16 اے خداوند! تیری شفّقت خوب ہے۔ تو مجھ کو اپنی مکمل چاہت سے جواب دے۔
میری مدد کے لئے اپنی بھر پور مہربانی کے ساتھ میری جانب رُخ کر۔
17 اپنے بندہ سے منہ مت موڑ۔
میں مصیبت میں پڑا ہوں۔ مجھ کو جلد سہا را دے۔
18 اے خداوندآ ! میری جان بچا لے۔
تو مجھ کو میرے دشمنوں سے چھڑا لے۔
19 تو میری شرمندگی سے وا قف ہے۔ تو جانتا ہے کہ میرے دشمنوں نے مجھے رُسوا کیا ہے۔
انہیں میرے ساتھ ایسا کر تے تو نے دیکھا ہے۔
20 شرمندگی نے مجھ کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
اس رسوا ئی کے سبب سے میں مرنے کے قریب ہوں۔
میں ہمدردی کا منتظر رہا، کہ کو ئی تسلّی دے گا
میں منتظر رہا، لیکن مجھ کو تو کو ئی بھی نہیں ملا۔
21 انہوں نے مجھے زہردیا، کھانا نہیں دیا۔
میری پیاس بجھانے کو انہوں نے مجھے سرکہ پلا یا۔
22 اُن کا بڑا دستر خوان اُن کے لئے پھندہ ہو جا ئے گا۔
مجھے امید ہے کہ اُن کا کھانا اُنہیں نیست و نابود کر دے گا۔
23 وہ اندھے ہو جا ئیں،
اور اُن کی کمر جھک کر کمزور ہو جا ئے۔
24 تیرا قہر ان پر مکمل طریقے سے ٹوٹ کر پڑنے دے۔
25 اُن کے گھروں کو توُ خالی بنا دے،
وہاں کو ئی زندہ نہ رہے۔
26 اُن کوسزا دے، اور وہ دور بھا گ جا ئیں گے۔
اور تب سچ مچ میں اُن کو درد ہو گا اور اس کے با رے میں بولنے کے لئے انہیں زخم دے۔
27 اُ ن کے بُرے اعمال کی اُن کوسزا دے،
جو انہوں نے کئے ہیں۔ اُن کو مت دِکھا کہ توُ اورکتنا بھلا ہو سکتا ہے۔
28 زندگی کی کتاب سے اُن کے ناموں کو مٹا دے۔
صادقوں کے ناموں کے ساتھ توُ اُن کے ناموں کو اُس کتاب میں لکھ۔
29 میں دُ کھی ہوں اور درد میں ہوں۔
اے خدا ، مجھ کو بلند کر اور میری حفا ظت کر۔
30 میں گیت گاکر خدا کے نام کی تعریف کروں گا۔
اور شکر گذاری کے ساتھ اُس کی تمجید کروں گا۔
31 خدا اِس سے شادماں ہو گا۔
ایساکرنا ایک بیل کی قربانی یا پو رے جانور کی ہی قربانی پیش کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔
32 اے خاکسار لوگو! تم خدا کی عبادت کر نے آئے ہو۔
اے خاکسار لوگو! اِن باتوں کو جان کر تم خوش ہو جا ؤ گے۔
33 خداوند ، غریبوں اور مسکینوں کی سنا کرتا ہے۔
خداوند انہیں اب بھی چاہتا ہے ، جو لوگ قید میں پڑے ہیں۔
34 اے آسمان اور زمین!
اے سمندر اور اس کی ساری چیزو خداوندکی ستائش کرو۔
35 خداوند صیّون کی حفا ظت کر ے گا ،
وہ یہوداہ کے شہروں کو پھر آباد کرے گا۔
وہ لوگ جو اس زمین کے وارث ہیں وہ پھر وہاں رہیں گے۔
36 وہاں اُ س کے بندوں کی نسل اُس کی مالک ہو نگی ،
اور اُ سکے نام سے محبت رکھنے والے اّس میں بسیں گے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔58:10+حقیقتًا58:10”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔59:9+یا59:9”میری طاقت، میں تیری اُمید کر رہا ہوں”59:13+تب59:13لوگ جانیں گے کہ خدا یعقوب اور ساری سلطنت پر حکومت کر ے گا۔