18
1 بعد میں دا ؤد نے فلسطینی لوگوں پر حملہ کیا۔ اس نے ان کو شکست دی۔اور جا ت شہر اور اس کے اطراف کے شہرو ں کو فلسطینی لوگوں سے لے لیا۔
2 تب داؤد نے ملک مو آب کو شکست دی اور موآبی لوگ داؤد کے غلام بن گئے اور اس کو خراج عقیدت پیش کئے۔
3 داؤد ہدد عزر کی فوج کے خلاف بھی لڑا۔ ہدد عزر ضوباہ کا بادشاہ تھا۔ داؤد اس کی فوج کے خلاف مسلسل حمات شہر تک لڑا۔ داؤد نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ ہدد عزر اپنی حکو مت کو دریائے فرات تک پھیلانا چاہتا تھا۔
4 داؤد نے ہدد عزر کی فوج سے ایک ہزار رتھ ،سات ہزار رتھ بان لے لئے اور بیس ہزار پیدل سپاہیوں پر قبضہ کر لیا۔ لیکن داؤد نے ایک سو رتھوں کے گھو ڑوں کو چھو ڑ کر سبھی گھوڑوں کو لنگڑا لولا کر دیا۔
5 ارامی لوگ دمشق شہر سے ضوباہ کا بادشاہ ہدد عزر کی مدد کر نے کے لئے آئے۔ داؤد نے بائیس ہزار ارامی سپا ہیوں کو مار ڈا لا۔
6 تب داؤد نے دمشق شہر میں محافظ دستہ رکھے۔ ارامی لوگ داؤد کے غلام بن گئے اور اس کو خراج عقیدت پیش کئے۔ خدا وند نے داؤد کو جہاں بھی وہ گیا فتح دی۔
7 داؤد نے ہدد عزر کے سپہ سالار سونے کی ڈھا لیں لے لئے اور انہیں یروشلم لے آئے۔
8 داؤد نے طبحت اور کُون کے شہروں سے زیادہ کانسے لیا جو کہ ہدد عزر کا تھا۔ بعد میں سلیمان نے اس کانسے کا استعمال کانسہ کا حوض ، کانسہ کا ستون اور کانسہ کا برتن بنانے میں کیا۔
9 تو عو جو کہ حمات کا بادشاہ تھا اس نے سنا کہ داؤد نے ضوباہ کے بادشاہ ہدد عزر کی پوری فوج کو شکست دے دی ہے۔
10 اس لئے تو عو نے اپنے بیٹے ہدو رم کو بادشاہ داؤد کے پاس اس کا خیر مقدم اور اسے مبارک باد دینے کے لئے بھیجا۔ کیوں کہ اس نے ہدد عزر کے ساتھ لڑا اور اسے شکست دی تھی۔ اور جیسا کہ توعو بھی ہدد عزر سے جنگ کی تھی۔ ہدورم سونے ، چاندی اور کانسے سے بنے ہو ئے ہر قسم کے تحفے لا ئے۔
11 داؤد بادشاہ نے ان سب چیزوں کو ان سونے اور چاندی کے ساتھ جو اس نے اور قوموں یعنی ادومی ، موآبی ، عمّونی ، فلسطینی اور عمالیقی لوگوں سے حاصل کیا تھا خدا وند کو وقف کر دیا۔
12 ضرویاہ کے بیٹے ابی شئے نے نمک کی وادی میں ۰۰۰,۱۸ ادومی لوگوں کو مارڈا لا۔
13 اور اس نے ادوم میں محافظ دستہ رکھا اور سارے ادومی داؤد کے غلام بن گئے۔ اس طرح سے داؤد جہاں کہیں بھی گئے خدا وند نے اسے فتح دی۔
14 داؤد سارے اسرائیل کا بادشاہ تھا اس نے وہی کیا جو اس کے تمام لوگوں کے لئے صحیح اور منصفانہ تھا۔
15 ضرویاہ کا بیٹا یوآب داؤد کی فوج کا سپہ سالار تھا۔ اخیلود کا بیٹا یہو سفط معتمد تھا۔
16 اخیطوب کا بیٹا صدوق اور ابی یاتر کا بیٹا ابی ملک کاہن تھے۔ شو شا منشی تھا۔
17 یہو یدع کا بیٹا بنایاہ کریتوں اور فلیتی لوگوں کی رہنمائی کا ذمہ دار تھا۔ داؤد کے بیٹے اہم عہدیدار تھے وہ بادشاہ کی طرف خدمت گار تھے۔
7:23+یہ7:23عبرانی لفظ کی طرح ہے جس کے معنیٰ “ خراب ” یا “ تکلیف ” کے ہیں۔13:11+اس13:11کا مطلب عزّہ پرپھٹ پڑنا ہے۔14:11+ادبی14:11طور پر اس کا مطلب ہے “ خدا وند توڑ تا ہے –”14:14+اس14:14درخت کی صحیح پہچان معلوم نہیں ہے –کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ بلسان یا بیدا کا درخت ہے – لیکن عبرانی میں کبھی کبھی اسے بقا ئیم نامی ایک جگہ سمجھا جاتا ہے -15:12+بمعنی15:12اپنے آپ کو خدا وند کی خدمت کے لئے تیار کرنا۔15:20+اس15:20لفظ کا صحیح معنیٰ معلوم نہیں ہے لیکن شاید کہ اس کا مطلب اونچا نصب کیا ہوا15:21+ہم15:21لوگ اس لفظ کا صحیح مطلب نہیں جانتے ہیں لیکن شاید کہ اس کا مطلب نیچے نصب کیا ہوا۔17:10+اس17:10کے معنیٰ حقیقی مکان کے نہیں۔ بلکہ اس کے معنیٰ خدا وند داؤد کے خاندان سے ہی لوگوں کو کئی کئی سال تک بادشاہ بنائے گا۔