29
1 حزقیاہ جب ۲۵ سال کا تھا تو وہ بادشا ہ ہوا۔اس نے ۲۹ سال تک یروشلم میں حکومت کی۔اس کی ماں کانام ابیاہ تھا۔ابیاہ زکریاہ کی بیٹی تھی۔
2 حزقیاہ اسی طرح رہا جس طرح خداوند نے چا ہا تھا اور وہی کیا۔ اس نے اپنے آبا ء واجداد داؤد کی طرح جو مناسب تھا وہ کیا۔
3 حزقیاہ نے خداوند کی ہیکل کے دروازوں کو مرمت کروایا اور انہیں مضبوط کیا۔ حزقیاہ نے ہیکل کو پھر کھولا۔اس نے بادشاہ ہو نے کے بعدسال کے پہلے مہینے میں یہ کیا۔
4-5 حزقیاہ نے کا ہنوں اور لا وی لوگو ں کی ایک ساتھ نشست بٹھا ئی۔ وہ ہیکل کے مشرقی جانب کھلے آنگن میں مجلس میں شامل ہو ا۔ حزقیاہ نے ان سے کہا، “میری سنو ! لا وی لوگو !مقدس خدمت کے لئے اپنے کو تیار کرو۔ خداوند خدا کی ہیکل کو مقدس خدمت کے لئے تیار کرو۔ وہ خدا ہے جس کے احکام کی تعمیل تمہا رے آ باؤ اجداد نے کی۔ ہیکل سے ان چیزوں کو باہر نکالو جو وہاں کے لئے نہیں ہیں۔ وہ چیزیں ہیکل کو پاک نہیں کرتی ہیں۔
6 ہمارے آ با ء واجداد نے بغاوت کی اور خداوند ہمارے خدا کی نظر میں بُرا کام کیا۔انہوں نے خداوند کو چھوڑدیا اور اس کے مسکن سے منھ موڑلیا اور اپنی پیٹھ اس کی طرف کر لی۔
7 انہوں نے ہیکل کے پیش دہلیز کے دروازے بند کر دیئے۔اور شمعوں کو بجھا دیا۔ انہوں نے خوشبوؤں کو جلانا اور اسرائیل کے خدا کے مقدس جگہ میں قربانی پیش کرنی بند کردی۔
8 اس لئے خداوند یہودا ہ اور یروشلم کے لوگوں پر بہت غصہ کیا۔ خداوند نے انہیں سزادی۔دوسرے لوگ ڈر گئے اور پریشان ہو ئے جب انہوں نے دیکھا کہ خداوند نے یہودا ہ اور یروشلم کے لوگو ں کے ساتھ کیا کیا۔ یہودا ہ کے لوگو ں کی قسمت کو دیکھ کر وہ لوگ حیر ت زدہ ہو کراپنے سر ہلا ئے۔تم جانتے ہو یہ چیزیں سچ ہیں۔ تم اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو۔
9 اور اسی لئے ہمارے آ باؤ اجداد جنگ میں مارے گئے۔ہمارے بیٹے اور بیٹیاں اور بیویوں کو قید کر لیا گیا۔
10 اس لئے اب میں حزقیاہ نے طئے کیا کہ خداوند اسرائیل کا خدا سے معاہدہ کروں تب وہ ہم پر مزید غصّہ نہ ہو گا۔
11 اس لئے میرے بیٹو! کا ہل نہ بنو اورمزید وقت خراب نہ کرو۔خداوند نے تمہیں اس کی خدمت کے لئے چُنا ہے۔اس نے تمہیں ہیکل میں خدمت کرنے کیلئے اور بخور جلانے کے لئے چُنا۔”
12-14 یہ لاویوں کی فہرست ہے جو وہاں تھے اور کام شروع کئے،
قہات کے خاندان سے عماسی کا بیٹا محت عزریاہ کا بیٹا یو ئیل تھا۔
مراری کے خاندان سے عبدی کا بیٹا قیس اور یہلل ایل کا بیٹا عزریاہ تھا۔
جیر شونی خاندان سے زمّہ کا بیٹا یو آخ اور یو آخ کا بیٹا عدن تھا۔
الیصفن کی نسل سے سمری اور یعو ایل تھے۔
آسف کی نسلوں سے زکریاہ اور متنیاہ تھے۔
ہیمان کی نسلوں سے یحی ایل اور سمعی تھے۔
یدوتون کی نسل سے سمعیاہ اور عزّی ایل تھے۔
15 تب ان لاویوں نے ان کے بھا ئیوں کو ایک ساتھ جمع کیا اور انہیں ہیکل میں مقدس خدمت کے لئے تیار رکھا۔ انہو ں نے بادشا ہ کے احکام کی تعمیل کی جو خداوند کی طرف سے تھی۔ وہ خداوند کی ہیکل میں صفائی کے لئے گئے۔
16 کا ہن خداوند کی ہیکل کے اندرونی حصہ کی صفائی کیلئے گئے۔ انہوں نے سب نجس چیزوں کو لئے اور اسے خداوند کے گھر کے آنگن میں لے آئے۔ پھر لاوی نجس چیزوں کو قدرون کی وادی میں لے گئے۔
17 پہلے مہینے کے پہلے دن لاوی خود کو مقد س خدمت کے لئے تیار کرنے لگے مہینے کے آٹھویں دن لاوی خداوند کی ہیکل کی پیش دہلیز پر آئے۔ پھر اور آٹھ دن تک وہ خداوند کی ہیکل کو مقدس استعمال کے لئے صاف کئے اور انہوں نے پہلے مہینے کے سولھویں دن کام ختم کیا۔
18 تب وہ بادشا ہ حزقیاہ کے پاس گئے اور اس سے کہا، “بادشا ہ حزقیاہ !ہم لوگو ں نے خداوند کے سارے گھر کو اور جلانے کا نذرانہ کے لئے قربان گا ہ کو سبھی برتنو ں کے ساتھ صاف کردیا۔ہم لوگو ں نے مقدس روٹی کے میز اور اس کے ساتھ استعمال ہو نے وا لے اوزارو ں کو بھی صاف کردیا۔
19 اس وقت جب آخز بادشا ہ تھا تو اس نے خدا کے خلاف کیا۔اس نے کئی چیزوں کو جو ہیکل میں تھیں پھینک دیا۔لیکن ہم نے ان چیزوں کی مرمت کی اور ان کو مقدس کام کے لئے صاف کیا۔او ر وہ اب خداوندکی قربان گا ہ کے سامنے ہے۔”
20 دوسرے دن صبح سویرے بادشا ہ حزقیاہ اٹھا اور شہر کے تمام عہدے دار وں کو جمع کیا اور خداوند کی ہیکل کو گیا۔
21 وہ سات بیل ، سات مینڈھے سات میمنے اور سات چھو ٹے بکرے لا ئے۔ وہ جانور یہوداہ کی حکومت کے لئے ، مقدس جگہ کو پاک کرنے کے لئے اور یہودا ہ کے لوگو ں کے لئے گناہ کا نذرانہ تھا۔ بادشا ہ حزقیاہ نے ہارون کی نسل کے کاہنوں کو حکم دیا کہ وہ ان جانورو ں کو خداوند کی قربان گا ہ پر پیش کریں۔
22 اس لئے کاہنو ں نے بیلو ں کو ذبح کرڈا لا اور ان کا خون رکھ لیاتب انہو ں نے بیلوں کا خون قربان گا ہ پر چھڑکا پھر کا ہنو ں نے مینڈھوں کو ذبح کیا اور قربان گا ہ پر مینڈھے کا خون چھڑکا۔ پھر آخر کار ان لوگوں نے میمنوں کو ذبح کیا اور ان کا خون قربانگا ہ پر چھڑکا۔
23-24 تب کا ہن بکرو ں کو بادشا ہ اور ایک ساتھ جمع لوگوں کے سامنے لا ئے ، بکرے گناہو ں کے بدلے نذرانہ تھے۔ کا ہنو ں نے اپنے ہا تھ بکرو ں پر رکھے اور انہیں ذبح کیا۔ کاہنو ں نے بکروں کے خون سے قربان گا ہ پر گناہ کا نذرانہ پیش کیا۔ انہو ں نے یہ تمام اسرائیل کے کفارہ کے لئے کیا۔ بادشا ہ نے کہا، “جلانے کا نذرانہ اور گناہ کا نذرانہ تمام بنی اسرائیلیوں کے لئے دینا ہو گا۔
25 بادشا ہ حزقیاہ نے لاویوں کو خداوند کی ہیکل میں منجیروں، طنبوروں اور بربط کے ساتھ رکھا۔جیسا کہ داؤد، بادشا ہ کا نبی جا د ناتن نبی نے حکم دیا تھا۔ یہ حکم خداوند کی طرف سے اس کے نبیوں کے ذریعہ آیا تھا۔
26 اس لئے لا وی داؤد کے آلات موسیقی کے ساتھ تیار کھڑے تھے اور کا ہن اپنے بِگل کے ساتھ تیار تھے۔
27 تب حزقیاہ نے جلانے کی قربانی کو قربانگاہ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ جب جلانے کی قربانی پیش کرنی شروع ہو ئی تو خداوند کے لئے گانا بھی شروع ہوا۔ بگل بجے اور اسرائیل کے بادشا ہ داؤد کے آلات موسیقی بجنے لگے۔
28 ساری مجلس نے سر جھکایا۔موسیقی کار گا ئے اور بِگل بجانے وا لے اپنے بِگل اس وقت تک بجا ئے جب تک جلانے کی قربانی پو ری نہ ہو ئی۔
29 قربانی کے پورا ہو نے کے بعدبادشا ہ حزقیاہ اور اس کے ساتھ سب لوگ جھکے اور انہوں نے عبادت کی۔
30 بادشا ہ حزقیاہ اور اس کے عہدیداروں نے لا ویوں کو خداوند کی تعریف کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ترانے گا ئے جو داؤد اور نبی آسف نے لکھے تھے۔انہوں نے خدا کی حمد کی اور خوش ہو ئے۔ وہ سب جھکے اور خدا کی عبادت کی۔
31 حزقیاہ نے کہا ، “یہودا ہ کے لوگ اب تم خود کو خداوند کے حوالے کئے ہو۔ نزدیک آؤ اور قربانیاں لے آؤ اور شکرانے کا نذرانہ خداوند کی ہیکل میں پیش کرو۔” تب لوگ قربانیاں پیش کرکے شکر ادا کئے۔کو ئی بھی آدمی جو چا ہتا تھا اس نے وہی قربانی لا ئی۔
32 مجلس کی طرف سے ہیکل میں لا ئی گئی قربانیا ں یہ ہیں : ۷۰ بیل ، ۱۰۰ مینڈھے اور ۲۰۰ میمنے یہ تمام جانوروں کی خداوند کے لئے قربانی دی گئی۔
33 خداوند کے لئے مقدس نذرانہ ۶۰۰ بیل اور ۰۰۰, ۳ مینڈھے اور بکرے تھے۔
34 لیکن وہاں کافی تعداد میں کاہن نہیں تھے جو جانوروں کے چمڑے اتا ر سکیں اور تمام جانوروں کو کاٹ سکیں اس لئے ان کے رشتے دار اور لاویوں نے ان کی مدداس وقت تک کی جب تک کام پو را نہ ہوا۔ وہ لوگ اسے اس وقت تک کئے جب تک کا ہن مقدس خدمت کے لئے تیار نہیں ہو ئے تھے۔ لا وی لوگ مقدس خدمت کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے میں کا ہنوں سے زیادہ سنجیدہ تھے۔
35 وہاں جلانے کا نذرانہ ، ہمدردی کے نذرانے کی چربی اور مئے کا نذرانہ بہ کثرت تھا اس لئے خداوند کی ہیکل میں پھر سے خدمت گذاری شروع ہو ئی۔
36 حزقیاہ اور سب لوگ ان چیزوں کے لئے خوش تھے جن کو خداوند نے اپنے لوگوں کے لئے تیار کئے تھے۔اور وہ خوش تھے کہ ہر چیز بہت جلدی کر لی گئی تھی۔
1:16+جنوبی1:16ترکی کا ایک ملک۔3:6+یہ3:6وہ جگہ تھی جہاں سونا زیادہ تھا شاید یہ ملک اوفیر میں ہو۔12:12+شاید12:12کہ “ کچھ اچھائیاں ” ان کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو یہوداہ میں رحبعام کی طرح پچھتائے اور خدا نے اس لئے انہیں الگ کردیا۔13:1+یہ13:1تقریباً ۹۲۳ قبل مسیح کا واقعہ ہے بادشاہ یربعام وہ آدمی تھا جو بادشاہ رحبعام کے خلاف ہوا اور اسرائیل کے ۱۰ خاندانی گروہوں سے۔ اپنی خود کی بادشاہت کا آغاز کیا دیکھو : ۱۔سلاطین ۱۲: ۲۰13:5+جب13:5لوگ ایک ساتھ نمک کھائے اس کا مطلب یہ تھا کہ ان کی دوستی کبھی نہ ٹوٹے گی ابیاہ کہہ رہا تھا خدا نے داؤد سے معاہدہ کیا جو کبھی نہ ٹوٹیگا۔16:14+شاید16:14اس کے معنی آ سا کی تعظیم کے لئے لوگوں نے خوشبو اور بخور جلائے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگوں نے اس کی لاش کو جلایا-18:1+یہو18:1سفط کے بیٹے یہو رام نے اخی اب کی بیٹی اتالیہ سے شادی کی –دیکھو ۲- تواریخ ۶:۲۱