12
1 سموئیل نے تمام اسرا ئیلیوں سے کہا : ” برا ئے مہربانی ، دیکھو میں نے وہ سب کچھ کر دیا ہے جس کی تمہیں خواہش تھی۔ میں نے تم لوگو ں پر ایک بادشاہ بنا دیا ہے۔
2 اور اس طرح اب تمہا رے پاس ایک بادشاہ ہے جو تمہا ری رہنما ئی کر سکتا ہے۔ تا ہم میں بوڑھا ہوں لیکن میرے بیٹے تمہا رے ساتھ ہو نگے جب میں جوان تھا تب ہی سے تمہا را قائد رہا ہوں۔
3 میں یہاں ہو ں اگر میں کچھ بُرا ئی کیا ہوں تو تمہیں چا ہئے کہ ان تمام باتوں کو خداوند سے اور اس کے چُنے ہو ئے بادشاہ سے کہو کیامیں نے کسی کی گا ئے یا گدھا چرایا ہے ؟ کیا میں نے کسی کو نقصان پہو نچا یا ہے ؟ کیا میں نے رشوت کے طور پر رقم قبول کی ہے تا کہ کسی کے کئے ہو ئے جرم کو نظر انداز کر جا ؤں ؟ اگر میں نے کسی سے بھی کو ئی چیز لی ہے تو میں اسے تمہیں واپس دوں گا۔”
4 اسرا ئیلیوں نے جواب دیا ، “نہیں ! تم نے کبھی ہمارے ساتھ کو ئی بُرا نہیں کیا۔ تم نے ہمیں کبھی دھوکہ نہیں دیا یا کو ئی چیز ہم سے کبھی نہیں لی۔”
5 سموئیل نے اسرا ئیلیوں سے کہا ، “خداوند اور اس کے چُنے ہو ئے بادشاہ آج گواہ ہیں انہوں نے سُنا جو تم نے کہا۔ وہ جانتے ہیں کہ تم مجھ میں کو ئی بُرا ئی نہ پاسکے۔” لوگو ں نے جواب دیا ، “ہاں ! خداوند گواہ ہے ! ”
6 تب سموئیل نے لوگوں سے کہا ، “خداوند نے دیکھا ہے کہ کیا واقعہ ہوا۔ خداوند ہی ہے وہ جو موسیٰ اور ہارون کو چنا اور وہی ہے جو تمہا رے آباء و اجداد کو مصر سے باہر لا یا۔
7 اس لئے اب یہاں کھڑا ہو تا کہ میں ان تمام اچھی چیزوں کے بارے میں جو کہ خداوند نے تمہا رے اور تمہا رے باپ دادا کے لئے کیا بتا سکو ں۔
8 یعقوب مصر کو گئے۔ بعد میں مصر یوں نے ان کی نسلوںکی زندگی کو مشکل میں ڈا لا۔ اس لئے وہ خداوند کے سامنے مدد کے لئے روئے۔ خداوند نے موسیٰ اور ہا رون کو ان لوگوں کے پاس بھیجا اور انہوں نے تمہا رے آ باؤ اجداد کو مصر سے باہر لا ئے اور اس جگہ کو انہیں رہنے کے لئے دکھا یا۔
9 “ لیکن تمہا رے آباؤ اجداد اپنے خداوند خدا کو بھول گئے اس لئے خداوند خدانے انہیں سسیسرا کا غلام ہو نے دیا۔ سیسرا حُصور میں فوج کا سپہ سالا ر تھا۔ تب خداوند نے ان کو فلسطینیوں کے اور موآب کے بادشاہ کا غلام ہو نے دیا۔ وہ سب تمہا رے آباء واجداد کے خلاف لڑے۔
10 لیکن تمہا رے آبا ؤ اجداد خداوند کے سامنے مدد کیلئے زارو قطار رو ئے۔ اور کہا ، “ہم نے گناہ کئے ہم خداوند کو چھو ردیئے اور ہم نے جھو ٹے خداؤں، بعل اور عستارات کی خدمت کی ، لیکن اب ہم کو ہمارے دشمنوں کی قوت سے بچا ؤ تب ہم تمہا ری خدمت کریں گے۔‘
11 “اس لئے خداوند نے یُر بعل ( جِد عون ) برق اِفتاح اور سموئیل کو بھیجا۔ خداوند نے تمہیں تمہا رے اطراف کے دشمنوں سے بچا یا اور تم محفوظ رہے۔
12 لیکن ناحس تم نے عمونیوں کے بادشاہ کو دیکھا کہ تمہا رے خلاف لڑنے آرہا ہے۔ تم نے کہا ، “نہیں ہمیں بادشا ہ چا ہئے جو ہم پر حکومت کرے تم نے ایسا کہا اس کے باوجود بھی خداوند تمہا را خدا پہلے ہی تمہا را بادشاہ تھا۔
13 اب یہ بادشاہ جسے تم نے چنا ہے خداوند نے اس بادشاہ کو تم پر مقرر کیا ہے۔
14 تمہیں خداوند سے ڈرنا اور عزت کرنی چا ہئے۔ تم کو اس کی خدمت کرنی اور اس کے احکاما ت پر بھی عمل کرنا چا ہئے۔ تم کو کسی بھی حالات میں اس کے خلاف نہ ہو نا چا ہئے۔ تم اور تمہا رے بادشاہ کو جو تم پر حکومت کررہا ہے خداوند اپنے خدا کی ہدایت پر چلنا چا ہئے۔ اگر تم اسے کرو گے تب یقیناً خدا تم کو بچا ئے گا۔
15 لیکن اگر تم نے خداوند کی اطاعت نہ کی اور تم اس کے خلاف ہو گئے تو وہ بھی تمہا رے خلاف ہو گا جیسا کہ وہ تمہا رے آبا ؤاجداد کے خلاف تھا۔
16 “اب خاموش کھڑے رہو اور اس کے عظیم کارناموں کو دیکھو جو خداوند تمہا ری آنکھوں کے سامنے کرے گا۔
17 اب گیہوں کی فصل کا وقت ہے میں خداوند سے دعا کروں گا میں اس سے کہوں گا کہ بجلی کی کڑک اور بارش بھیجے۔ تب تم جان جا ؤ گے کہ تم نے اپنے لئے بادشاہ مانگ کر خداوند کے ساتھ بہت بُرا کیا ہے۔”
18 اس لئے سموئیل نے خداوند سے دعا کی۔ اسی دن خداوند نے بجلی کی کڑک اور بارش کو بھیجا اور لوگ سچ مچ خداوند اور سموئیل سے ڈرے۔
19 سب لوگو ں نے سموئیل سے کہا ، “اپنے خداوند خدا سے اپنے خادموں کی خاطر دعا کرو تا کہ ہم لوگ نہیں مریں گے۔ کیونکہ ہم لوگوں نے اپنے کئی گناہ بادشاہ کو مانگنے کی وجہ سے بڑھا دیئے ہیں۔”
20 سموئیل نے جواب دیا ، “خوف مت کرو۔ یہ سچ ہے کہ تم نے وہ سب بُرائیاں کیں لیکن خداوندکی اطاعت کو مت چھو ڑو۔ اپنے دل کی گہرا ئی سے خداوند کی خدمت کرو۔
21 بے فائدہ بتوں کو پوجتے ہو ئے خدا سے منہ مت مو ڑو۔ بُت تمہا ری نہ ہی مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہی بچا سکتے ہیں وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔
22 لیکن خداوند اپنے لوگوں کو نہیں چھو ڑے گا۔ تمہیں اپنا بنانے سے خدا کو خوشی ملتی ہے۔ اس لئے وہ اپنے نام کی خاطر تمہیں نہیں چھو ڑے گا۔
23 جہاں تک میرا تعلق ہے میں تمہا ری بھلا ئی کے لئے دعا کرنا نہیں چھو ڑوں گا۔ اگر میں تمہا ری بھلا ئی کے لئے دعا کر نا چھو ڑ دوں تو میں خداوند کے خلاف گناہ کر رہا ہوں گا۔ میں تمہیں صحیح راستے کی تعلیم دینا جاری رکھوں گا تا کہ اچھی زندگی جیو۔
24 تا ہم تمہیں خداوند کی فرمانبرداری کرنی چا ہئے اور وفاداری سے اس کی خدمت کرنی چا ہئے۔ تمہیں ان تعجب خیز کام کو یاد رکھنا چا ہئے جو اس نے تمہا رے لئے کئے۔
25 لیکن اگر تم مخالف ہو کر بُرا ئیاں کرو گے۔” تب خدا تم کو اور تمہا رے بادشاہ کو تباہ کردے گا۔”
1:1+لاوی1:1کا خاندان دیکھیں تواریخ ۶ : ۳۳۔ ۳۸2:12+لفظی2:12طور پر : “وہ لوگ خدا وند کو نہیں جانے ” اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں نے خدا اور اسکی شریعت کے ساتھ بے ادبی اور بد سلوکی کی۔2:27+پیغمبر2:27جس کو خدا نے لوگوں سے کہنے کے لئے بھیجا ہو۔3:7+بمعنیٰ3:7خدا وند کا کلام اس پر نازل نہیں ہوا تھا۔6:7+فلسطینیوں6:7نے سو چا کہ اگر گائے اپنے بچھڑوں کو ڈھونڈنے کی کو شش نہیں کرتی ہے تو یہ ثابت ہو تا ہے کہ خدا نے انکی رہنمائی کی اور اس نے انکے نذرانوں کو قبول کیاہے-7:12+یا7:12جشانا ایک شہر یروشلم کے شمال سے تقریباً ۱۷ میل۔9:6+ایک9:6نبی ، ایک شخص جسے خدا نے لوگوں سے بات کرنے کے لئے بھیجا۔9:10-11+نبی9:10-11کا دوسرا نام10:12+لفظی10:12طور پر ، “اور اس کا باپ کون ہے؟ ” اکثر وہ آدمی جو دوسرے نبیوں کو سکھا تا اور انکی رہنمائی کرتا تھا “ باپ ” کہلاتا تھا۔