9
1 قیس بنیمین خا ندان کے گروہ کا ایک اہم آدمی تھا۔ قیس ابی ایل کا بیٹا تھا۔ ابی ایل صرور کا بیٹا تھا۔ صرور بکورت کا بیٹا تھا۔ بکورت افیح کا بیٹا تھا جو بنیمین سے تھا۔
2 قیس کا ساؤل نامی ایک بیٹا تھا۔ ساؤل ایک جوان اور خوبصورت آدمی تھا۔ ساؤل کے جیسا کوئی بھی خوبصورت نہیں تھا۔ وہ کھڑا ہوتا تو اس کا سر اسرائیل کے کسی بھی شخص کے سر سے اونچا رہتا تھا۔
3 ایک دن قیس کے گدھے کھو گئے اس لئے قیس نے اپنے بیٹے ساؤل سے کہا ، “خادمو ں میں سے ایک کو لے جاکر گدھوں کو تلاش کرو۔”
4 ساؤل گدھوں کو دیکھنے کے لئے چلا گیا۔ ساؤل افرائیم کی پہاڑ یوں میں گیا پھر ساؤل سلیسہ کے اطراف میں گیا لیکن ساؤل اور اسکا خادم قیس کے گدھوں کو نہ پا سکے۔ اس لئے ساؤل اور خادم سعلیم کے اطراف گئے لیکن گدھے وہاں بھی نہ تھے اس لئے ساؤل نے بنیمین کی سر زمین کی طرف سفر کیا لیکن پھر بھی وہ اور اسکا خادم گدھوں کو نہ پا سکے۔
5 جب ساؤل اور خادم صُوف نامی شہر پہنچے تو ساؤل نے اپنے خادم سے کہا ، “کہ اب واپس چلنا ہے۔ میرے والد گدھوں کے متعلق سوچنا چھوڑ دیں گے اور ہمارے تعلق سے فکر مند ہونگے۔
6 لیکن خادم نے ساؤل کو جواب دیا کہ خدا کا آدمی 9:6 خدا کا آدمیایک اس شہر میں ہے لوگ جسکی بہت عزت کرتے ہیں۔ وہ جو بات کہتا ہے ہمیشہ سچ ہوتی ہے۔ اس لئے اس شہر میں چلیں۔ ہو سکتا ہے خدا کا آدمی ہمیں کہے کہ ہمیں پھر کہاں جانا ہوگا۔
7 ساؤل نے اپنے خادم سے کہا ، “یقیناً ہم شہر میں جا سکتے ہیں لیکن ہم اسکو کیا دے سکتے ہیں ؟ ہمارے پاس کچھ تحفہ نہیں ہے کہ خدا کے آدمی کو دیں۔حتیٰ کے ہمارے تھیلے کی غذا بھی ختم ہو گئی۔ہم کیا دے سکتے ہیں ؟”
8 دوبارہ ساؤل نے خادم سے کہا ، “دیکھو میرے پاس پاؤ مثقال چاندی ہے۔ ہم لوگ اس رقم کو خدا کے آدمی کو دیدیں اور تب وہ ہمیں کہے گا کہ ہم کو کہاں جانا چاہئے ؟”
9 اس نے یہ کہا ، کیوں کہ پہلے زمانے میں اسرائیل میں جب لوگ خدا سے رجوع کرنا چاہتے تو وہ لوگ یہ کہتے ، “ہم لوگوں کو سیر کو دیکھنے کے لئے جانے دو ” نبی اسوقت سیر کہلاتا تھا۔
10-11 ساؤل نے خادم سے کہا ، “یہ اچھا خیال ہے چلو۔ ” اس طرح وہ شہر گئے جہاں خدا کا آدمی تھا۔
جب ساؤل اور خادم شہر کی طرف پہاڑی پر چڑھ رہے تھے تو وہ چند جوان عورتوں سے ملے جو نوجوان تھیں اور پانی لینے جا رہی تھیں۔ ان دونوں نے نوجوان عورتوں سے پوچھا ، “کیا سیر 9:10 سِیر نبی ۔ یہاں ہے ؟ ”
12 نوجوان عورتوں نے جواب دیا ، “ہاں وہ ٹھیک تمہارے سامنے شہر میں ہے۔ تمہیں اب جلدی کرنا چاہئے کیوں کہ وہ آج ہی شہر آیا ہے۔ اسوجہ سے لوگ عبادت کی اونچی جگہ پر قربانیاں پیش کررہے ہیں۔
13 تم ان کو شہر میں داخل ہوتے ہی پا سکتے ہو اس سے پہلے کہ وہ عبادت کی جگہ پر کھانا کھا نے کے لئے چلے جائیں۔ لوگ اس کے آنے سے پہلے قربانی کا کھا نا نہیں کھا تے ہیں کیوں کہ ایک وہی ہے جو پہلے قربانی کے کھا نے کو خیر و برکت بخشتا ہے۔ اس کے برکت بخشنے کے بعد ہی مہمان کھا نا شروع کریں گے۔ اس لئے ، اب اوپر جاؤ ، تمہیں اسے اسی وقت تلاش کرنا چاہئے۔ ”
14 تب ساؤل اور اسکا خادم دونوں شہر گئے جیسے ہی وہ لوگ شہر میں داخل ہورہے تھے تو ان لوگوں نے دیکھا کہ سموئیل انکی طرف آتے ہوئے اپنے راستے عبادت گاہ کی اونچی جگہ کیطرف جا رہے تھے۔
15 ایک دن پہلے خدا وند نے سموئیل سے کہا تھا۔
16 “کل اس وقت میں ایک آدمی کو تمہارے پاس بھیجوں گا وہ بنیمین کے خاندانی گروہ سے ہوگا۔ تمہیں اسے مسح کرنا ہوگا اور اسکو میرے بنی اسرائیلیوں پر نیا قائد بنانا ہوگا۔ یہ آدمی میرے لوگوں کو فلسطینیوں سے بچائے گا۔ میں نے دیکھا ہے کہ میرے لوگ تکلیف میں ہیں میں اپنے لوگوں کی چیخیں سن چکا ہوں۔ ”
17 جب سموئیل نے ساؤل کو دیکھا تو خدا وند نے اس سے کہا ، “دیکھو یہ وہ آدمی ہے جس کے متعلق میں تم سے کہہ چکا ہوں یہی وہ ہے جو میرے لوگوں پر حکومت کریگا۔ ”
18 ساؤل شہر کے گیٹ کے پاس سموئیل سے ملا اور اس سے پوچھا ، “برائے مہر بانی کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سیر کا گھر کہاں ہے۔ ”
19 سموئیل نے جواب دیا ، “میں سیر ہوں میرے آگے آگے عبادت گاہ کی جگہ کی طرف چلو۔ تم اور تمہارا خادم آج میرے ساتھ کھاؤ گے۔ میں تمہیں کل صبح تمہارے تمام سوالوں کا جواب دونگا۔ اور کل صبح میں تم کو تمہارے راستے پر بھیج دونگا۔
20 اور گدھوں کے متعلق فکر مند مت ہو جو تین دن پہلے کھو گئے ہیں وہ سب مل چکے ہیں۔ لیکن وہ کون ہے جسے سارے اسرائیلی بہت چاہتے ہیں ؟ وہ تم اور تمہارے باپ کا خاندان ہے جس کو وہ بہت زیادہ چاہتے ہیں۔ ”
21 ساؤل نے جواب دیا ، “لیکن میں بنیمین خاندان کے گروہ کا ایک فرد ہوں یہ اسرائیل میں سب سے چھوٹا خاندانی گروہ ہے اور میرا خاندان بنیمین خاندان کے گروہ میں سب سے چھو ٹا ہے۔ تم کیوں کہتے ہو کہ اسرائیلی مجھے چاہتے ہیں ؟ ”
22 تب سموئیل ساؤل اور اسکے خادم کو کھا نے کی جگہ کے پاس لایا۔ تقریباً تیس آدمی کھا نے کے لئے اور قربانی کی نذر میں حصہ لینے کے لئے جمع تھے۔ سموئیل نے ساؤل اور اسکے خادم کو میز پر بہت ہی اہم جگہ دی۔
23 سموئیل نے باورچی سے کہا ، “ گوشت لے آؤ جو میں نے دیا تھا یہ وہ حصّہ ہے جسے میں نے تم سے بچا نے کو کہا تھا۔ ”
24 باورچی ران لے آیا اور میز پر ساؤل کے سامنے رکھا۔ سموئیل نے کہا ، “گوشت کھا ؤ جو تمہارے سامنے رکھا ہے۔ یہ تمہارے لئے بچایا گیا ہے اس خاص موقع کے لئے جب میں نے لوگوں کو اکٹھا بُلایا تھا۔ ” اس طرح ساؤل نے سموئیل کے ساتھ اس دن کھا یا۔
25 جب وہ کھانا ختم کئے وہ عبادت کی جگہ سے نیچے آئے اور واپس شہر گئے تو سموئیل نے اپنے گھر کی چھت پر ساؤل سے باتیں کیں تب پھر سموئیل نے ساؤل کے لئے بستر تیار کیا
اور ساؤل چھت پر سو گیا۔
26 دوسرے دن وہ لوگ صبح سویرے اٹھ گئے۔ ٹھیک جس وقت سورج اٹھ رہا تھا سموئیل نے ساؤل کو چھت پر پکارا اور کہا ، “اٹھو تیار ہو جاؤ میں تمہیں تمہارے راستے پر بھیجوں گا ” ساؤل اٹھا اور گھر کے باہر سموئیل کے ساتھ گیا۔
27 جیسے وہ لوگ شہر کے باہر چلے اور شہر کے کنارے پہونچے ، سموئیل نے ساؤل سے کہا ، “اپنے نوکر سے کہو کہ ہم لوگوں سے آگے چلے۔ تاہم تم آؤ اور کھڑے ہوجاؤ تاکہ میں تم کو خدا کے پیغام کو سنا سکوں۔ ”
1:1+لاوی1:1کا خاندان دیکھیں تواریخ ۶ : ۳۳۔ ۳۸2:12+لفظی2:12طور پر : “وہ لوگ خدا وند کو نہیں جانے ” اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں نے خدا اور اسکی شریعت کے ساتھ بے ادبی اور بد سلوکی کی۔2:27+پیغمبر2:27جس کو خدا نے لوگوں سے کہنے کے لئے بھیجا ہو۔3:7+بمعنیٰ3:7خدا وند کا کلام اس پر نازل نہیں ہوا تھا۔6:7+فلسطینیوں6:7نے سو چا کہ اگر گائے اپنے بچھڑوں کو ڈھونڈنے کی کو شش نہیں کرتی ہے تو یہ ثابت ہو تا ہے کہ خدا نے انکی رہنمائی کی اور اس نے انکے نذرانوں کو قبول کیاہے-7:12+یا7:12جشانا ایک شہر یروشلم کے شمال سے تقریباً ۱۷ میل۔9:6+ایک9:6نبی ، ایک شخص جسے خدا نے لوگوں سے بات کرنے کے لئے بھیجا۔9:10-11+نبی9:10-11کا دوسرا نام