14
1 “تم خداوند اپنے خدا کے بچے ہو۔ اگر کو ئی مرے تو تمہیں غم کا اظہا ر کر نے کے لئے اپنے آ پ کو کاٹنا نہیں چا ہئے تمہیں غم کے اظہا ر کے لئے اپنے سر کے اگلے حصّے کے بال نہیں مونڈھنا چا ہئے۔
2 کیو نکہ تم خداوند اپنے خدا کے مقدس لو گ ہو۔ دنیا کے سبھی لوگوں میں اس نے تمہیں خاص لوگوں کے طور پر چُنا ہے۔
3 “ایسی کو ئی چیز نہ کھا ؤ جسے کھانے سے خداوند بُرا سمجھتا ہو۔
4 تم ان جانوروں کو کھا سکتے ہو : گا ئے ، بھیڑ ، بکری۔
5 ہرن ، نیل گا ئے ، چکا را ، جنگلی بھیڑ ، جنگلی بکری ، چیتل اور پہا ڑی بھیڑ۔
6 تم ایسے کسی جانور کو کھا سکتے ہو جس کے کھُر دو حصّوں میں بٹے ہوں اور جو جُگا لی کر تے ہیں۔
7 لیکن اونٹ ، خرگوش ، پہا ڑی بِجو کو نہ کھا ؤ۔ یہ جانور جُگا لی کرتے ہیں لیکن اُن کے کھُر پھٹے ہو ئے نہیں ہو تے۔ اس لئے یہ جانور تمہا رے لئے پاک کھانا نہیں ہے۔
8 تمہیں سوّر نہیں کھانا چا ہئے۔ ان کے کھُر پھٹے ہو ئے ہو تے ہیں لیکن وہ جُگا لی نہیں کر تے اس لئے سوّر تمہا رے لئے پاک غذا نہیں ہے۔ سوّر کا کو ئی گوشت نہ کھا ؤ اور نہ ہی مرے ہو ئے سوّر کو چھو نا۔
9 “تم ایسی کو ئی بھی مچھلی کھا سکتے ہو جس کے پَر اور چھلکے ہوں۔
10 لیکن پانی میں رہنے وا لی کسی ایسی مخلوق کو نہ کھا ؤ جس کے پَر اور چھلکے نہ ہوں۔ یہ تمہا رے لئے پاک غذا نہیں ہے۔
11 “تم کسی پاک پرندہ کو کھا سکتے ہو۔
12 لیکن ان پرندوں میں سے کسی کو نہ کھا ؤ: عقاب، کسی بھی قسم کے گدھ،باز ،
13 لا ل چیل ، سمندری باز ، کسی بھی قسم کا چیل ،
14 کسی بھی قسم کا کوّا ،
15 شاخ وا لا الّو ، چیخنے وا لا الوّ، سمندری بطخ، کسی بھی قسم کی شاہین ،
16 چھو ٹا الّو ، بڑا الّو ، سفید الوّ ،
17 ریگستا نی الوّ، شتر مرغ ، دریا ئی مرغ ،
18 لق لق ، کسی بھی قسم کا بگلا ، ہُد ہُد یا چمگا دڑ۔
19 “پروں وا لے کیڑے تمہا رے لئے پاک غذا نہیں ہے تمہیں ان کو نہیں کھانا چا ہئے۔
20 لیکن تم کسی پاک پَر وا لے پرندے کھا سکتے ہو۔
21 اپنے آپ مرے جانور کو نہ کھا ؤ۔ تم اس جانور کو اپنے شہر کے غیر ملکی کو دے سکتے ہو اور وہ اسے کھا سکتا ہے۔ تم اس جانور کو اجنبی کے ہاتھ بیچ بھی سکتے ہو۔ لیکن تمہیں اس جانور کو بالکل نہیں کھانا چا ہئے۔ کیوں کہ تم خداوند اپنے خدا کے مقدس لوگ ہو۔” بکری کے بچے کو اس کی ماں کے دودھ میں نہ پکا ؤ۔
22 “تمہیں ہر سال اپنے کھیتوں میں اُگا ئی گئی فصل کا دسواں حصّہ یقینی طور پر بچانا چا ہئے۔
23 پھر تمہیں اس جگہ پر جانا چا ہئے جسے خداوند نے اپنے نام کو قائم کرنے کے لئے چُناہے۔تمہیں وہاں جانا چا ہئے اور تمہیں اپنے اناج کا دسواں حصّہ ، نئی مئے ، تیل اور اپنے جھنڈ اور ریوڑ کا پہلو ٹھا بچہ کو خداوند کی موجودگی میں کھانا چاہئے۔ اس طرح سے تم خداوند اپنے خدا کا ہمیشہ تعظیم کرنا سیکھو گے۔
24 لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ جگہ اتنی دور ہو کہ تم وہاں تک سفر نہ کر سکو۔ ہو سکتا ہے کہ فصل کا دسواں حصّہ جسے خداوند نے تحفے کے طور پر تمہیں دیا ہے ، وہاں نہ پہنچا سکو۔ اگر ایسا ہو تا ہے تویہ کرو :
25 اپنی فصل کا وہ حصّہ بیچ دو اور اس رقم کو اپنے رقم کے تھیلا میں رکھ کر خداوند اپنے خدا کی چنی ہو ئی جگہ پر لے جا ؤ۔
26 اس رقم کا استعمال گا ئے ، بکری ، مئے یا کو ئی اور خمیری مشروب یا اور کو ئی چیز جسے تو پسند کرتا ہے ، کے خریدنے میں کرو۔ تب تم اور تمہا رےخاندان کو خداوند اپنے خدا کے سامنے کھانا اور خوشی منانا چا ہئے۔
27 لیکن اپنے شہر میں رہنے وا لے لا وی نسل کے لوگوں کو نظر انداز نہ کرو کیوں کہ اُن کے پاس تمہا ری طرح زمین کا حصّہ نہیں ہے۔
28 ہر تین سال کے آ خر میں اپنی اُس سال کی فصل کا دسواں حصّہ جمع کرو۔ اور اسے اپنے پھاٹکو ں میں جمع کر کے رکھو۔
29 یہ کھا نا لا وی نسل کے لوگوں کیلئے ہے کیوں کہ ان کے پاس انکی کو ئی اپنی زمین نہیں ہے۔ یہ کھانا تمہا رے قصبوں کے غیر ملکیوں، یتیموں بیواؤں کیلئے بھی ہے وہ لوگ آ سکتے ہیں اور سب کچھ جو چا ہیں اسے کھا سکتے ہیں۔ اگر تم یہ کرتے ہو تو خداوند تمہا را خدا جو کچھ تم کرو گے اس میں برکت دیگا۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔