15
1 “ہرسات برس کے آ خر میں قرض کو منسوخ کردینا چا ہئے۔
2 قرض کو تمہیں اس طرح ختم کرنا چا ہئے۔ ہر ایک آدمی جس نے کسی اسرا ئیلی ساتھی کو قرض دیا ہے اپنا قرض ختم کردے۔ اسے اپنے اسرا ئیلی ساتھی کو قرض لو ٹا نے کو نہیں کہنا چا ہئے۔ کیوں کہ خداوند نے کہا ہے اس سال قرض ختم کردیئے جا تے ہیں۔
3 تم غیر ملکی سے اپناقرض واپس لے سکتے ہو۔ لیکن تم اس قرض کو ختم کر دو گے جو کسی اسرا ئیلی ساتھی کو دیئے ہیں۔
4 لیکن تمہا رے درمیان کو ئی غریب شخص نہیں رہنا چا ہئے کیوں کہ خداوند تمہارا خدا تمہیں سبھی چیزیں اس زمین میں دے گا جسے وہ تمہیں رہنے کے لئے دیگا۔
5 یہی ہو گا اگر تم خداوند اپنے خدا کے حکم کی پو ری طرح تعمیل کر و گے۔ تمہیں اس ہر ایک حکم کی تعمیل کر نے میں ہو شیار رہنا چا ہئے جسے آج میں نے تمہیں دیا ہے۔
6 خداوند تمہیں برکت دیگا جیسا کہ اس نے وعدہ کیا ہے اور تمہا رے پاس بہت سی قوموں کو قرض دینے کے لئے کا فی دولت ہو گی۔ لیکن تمہیں کسی سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تم بہت سی قوموں پرحکومت کرو گے لیکن ان قوموں میں سے کو ئی قوم تم پر حکومت نہیں کریگی۔
7 “جب تم اس ملک میں رہو گے جسے خداوند تمہا راخدا تمہیں دے رہا ہے تب تمہا رے لوگوں میں کو ئی بھی غریب شخص ہو سکتا ہے۔ تمہیں اس غریب شحص کے لئے اپنے دِل کو سخت نہیں کرنا چا ہئے اپنی مٹھی کو کسنا نہیں چا ہئے۔
8 اس کے بجا ئے اپنے ہا تھوں کو کھو لو اور اس آدمی کو جن چیزوں کی بھی ضرورت ہو تو قرض دو۔
9 “کسی کو مدد کرنے سے اس لئے انکا ر نہ کروکیوں کہ قرض کے ختم کرنے کا ساتواں سال قریب ہے۔ تمہا رے دل میں اس شخص کے با رے میں جسے تمہا ری مدد کی ضرورت ہے بُرا خیال نہیں آ نا چا ہئے۔ تمہیں اس کی مدد کرنے سے انکار نہیں کرنا چا ہئے۔ اگر تم اس غریب شخص کو کچھ نہیں دیتے ہو تو وہ خداوند سے تمہا رے خلا ف شکا یت کرے گا۔ اور خداوند تمہیں گناہ کرنے کا جواب دہ پا ئے گا۔
10 “غریب لوگوں کو بنا کسی ہچکچا ہٹ کے دو اور اسے دینے کا بُرا نہ ما نو کیوں کہ خداوندتمہا را خدا اس اچھے کام کیلئے تمہیں بر کت دیگا وہ تمہا رے سبھی کاموں اور جو کچھ تم کرو گے اس میں تمہا ری مدد کریگا۔
11 تمہا رے ملک میں ہمیشہ غریب لو گ ہونگے۔ میں نے تمہیں حکم دیا کہ تم اپنے لوگوں کے بیچ غریب لوگوں کی ، ان لوگوں کی جو غریب ہیں اور تمہا رے ملک کے ان لوگوں کی جسے تمہا ری مد کی ضرور ت ہے مد د کرنے کے لئے تیار رہو۔
12 “اگر تمہا رے لوگوں میں سے کسی عبرانی مرد یا عورت تمہا رے ہا تھ بیچے جا ئیں تو اس شخص کو تمہا ری خدمت چھ سال تک کرنی چا ہئے۔ تب ساتویں سال تمہیں اسے اپنے سے آزاد کردینا چا ہئے۔
13 لیکن جب تم اپنے غلام کو آزا د کرو تو اس کو بغیر کچھ دیئے مت جا نے دو۔
14 تمہیں اس آدمی کو اپنے ریوڑ وں کا ایک بڑا حصّہ کھلیان سے ایک بڑا حصّہ انگور کے رس سے ایک بڑا حصّہ دینا چا ہئے۔ خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں بہت اچھی چیزوں کے حاصل کرنے کی خیرو برکت دی ہے۔ اسی طرح تمہیں بھی اپنے غلام کو بہت ساری اچھی چیزیں دینی چا ہئے۔
15 تمہیں یاد رکھنا چا ہئے کہ تم مصر میں غلام تھے خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں آ زاد کیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں تم سے آج یہ کرنے کو کہہ رہا ہوں۔
16 “لیکن تمہا رے غلا موں میں سے کو ئی تمہیں کہہ سکتا ہے کہ میں تمہیں چھو ڑنا نہیں چاہتا ہوں۔ وہ ایسا اس لئے کہہ سکتا ہے وہ تم سے اور تمہا رے خاندان سے محبت کرتا ہے اور اس نے تمہا رے ساتھ اچھی زندگی گذاری ہے۔
17 اس خادم کو اپنے دروازے سے کان لگانے دو اور ایک سوئی سے اس کے کان میں سوراخ کرو پھر وہ ہمیشہ کے لئے تمہا را غلام ہو جا ئے گا۔ تم کنیزوں کے لئے بھی یہی کرو جو تمہا رے ہاں رہنا چا ہتی ہیں۔
18 “تم غلام کو آ زاد کرتے وقت ما یو س مت ہو۔ یادکرو ، چھ سال تک اسنے تمہا ری خدمت کی اس سے آدھی رقم پر کی جتنی ایک مزدور کو دیتے ہو۔ خداوند تمہا را خدا تمہا رے ان سبھی کاموں میں جسے تم کرو گے برکت عطا کریگا۔
19 “تم اپنے جھنڈ یا ریوڑ میں سبھی پہلو ٹھے نر بچوں کو خداوند کو ضرور وقف کرنا۔ تم کام کے لئے پہلو ٹھے بیل کا استعمال نہیں کرو گے۔ اور تم پہلو ٹھے بھیڑ کا اون نہیں کا ٹو گے۔
20 ہر سال تم اپنے پہلوٹھے جانوروں کو لے کر اس جگہ پر آؤ جسے خداوند تمہا رے خدا نے چُنا ہے۔ وہاں تم اور تمہا رے خاندان کے لو گ ان جانوروں کو خداوند کے سامنے کھا ئیں گے۔
21 “لیکن اگر جانور میں کو ئی عیب ہو یا لنگڑا اندھا ہو یا اس میں کچھ دوسرے عیب ہوں تو تمہیں اسے خداوند اپنے خدا کو قربانی نہیں چڑھانا چا ہئے۔
22 لیکن تم اس کا گوشت وہاں کھا سکتے ہو جہاں تم رہتے ہو اسے کو ئی بھی آدمی کھا سکتا ہے چا ہے وہ پاک ہو یا نا پاک۔ نیل گا ئے یا ہرن کا گو شت کھانے پر وہی اُصو ل لا گو ہونگے جو اس گوشت پر لا گو ہو تا ہے۔
23 لیکن تمہیں جانور کا خون نہیں کھانا چا ہئے تمہیں خون کو پانی کی طرح زمین پر بہا دینا چا ہئے۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔