16
1 “خداوند اپنے خدا کی فسح کی تقریب ابیب 16:1 ابیب اس کے مہینے میں منا ؤ کیوں کہ ابیب کے مہینے میں خداوند تمہا را خدا تمہیں رات میں مصر سے باہر لے آیا تھا۔
2 تمہیں اس جگہ پر جانا چا ہئے جسے خداوند اپنے نام کو وہاں رکھنے کے لئے چُنے گا۔ وہاں تمہیں مویشیوں اور بھیڑوں کے جھنڈ سے خداوند اپنے خدا کو فسح کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔
3 اُس قربانی کے ساتھ خمیر والی رو ٹی مت کھا ؤ۔ تمہیں سات دن تک بغیر خمیری روٹی کھانی چا ہئے اُس روٹی کو دُ کھ کی رو ٹی کہتے ہیں کیونکہ تم مصر سے بہت جلد بازی میں نکلے تھے۔ تمہیں اُس دن کو اُس وقت تک یاد رکھنا چا ہئے جب تک تم زندہ رہو۔
4 سات دن تک ملک میں کسی کے گھر میں کہیں خمیر نہیں ہونی چاہئے۔ جو گوشت پہلے دن کی شام کی قربانی میں چڑھا ؤ اُسے صبح ہو نے تک کھا لینا چا ہئے۔
5 “تمہیں فسح کی تقریب کے جانوروں کی قربانی اُن شہروں میں سے کسی میں نہیں چڑھانی چا ہئے جنہیں خداوند تمہا رے خدا نے تم کو دیا ہے۔
6 تمہیں فسح کے جانور کی قربانی صرف اُس جگہ پر چڑھانی چا ہئے جسے خداوند تمہا را خدا اپنے نام کو وہاں رکھنے کے لئے چُنے گا۔ وہاں تمہیں فسح کی تقریب کے جانور کی قربانی سورج غروب ہو نے کے بعد شام کو کرنی چا ہئے یعنی اسی وقت جس وقت تم مصر سے باہر نکلے تھے۔
7 تم گوشت کو خداوندتمہا را خدا جس جگہ کو چُنے گا وہاں ضرور پکا ؤ گے اور کھا ؤ گے تب صبح تمہیں اپنے خیموں میں چلے جانا چا ہئے۔
8 تمہیں چھ دن بغیر خمیری رو ٹی کھانی چا ہئے اور ساتویں دن تمہیں کو ئی کام بھی نہیں کر نا چا ہئے۔ اُس دن خداوند اپنے خدا کے لئے خاص اجتماع میں سبھی ایک ساتھ ہوں گے۔
9 “جب تم فصل کاٹنا شروع کرو تب سے تمہیں سات ہفتے گِننے چا ہئے۔
10 تب خداوند اپنے خدا کیلئے ہفتوں کی تقریب منا ؤ اُسے ایک رضاء کا نذرانہ پیش کرو۔ تمہیں کتنا دینا ہے اس کا فیصلہ یہ سوچ کر کرو کہ خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں کتنی برکت دی ہے۔
11 اُس جگہ پر جا ؤ جسے خداوند اپنے نام وہاں رکھنے کے لئے چُنے گا۔ وہاں تم اور تمہا رے لوگ خداوند اپنے خدا کے ساتھ خوشی مناتے ہو ئے وقت گذاروگے۔ اپنے سبھی لوگوں، اپنے بیٹوں ، اپنی بیٹیوں ، اور اپنے سبھی خادموں کو وہاں لے جا ؤ۔ اور اپنے شہر میں رہنے وا لے لا وی نسل کے لوگوں ، غیر ملکیوں، یتیموں اور بیوا ؤں کو بھی ساتھ میں لے جا ؤ۔
12 یہ مت بھو لو کہ تم مصر میں غلام تھے۔ تمہیں ان سارے اُصولوں کی تعمیل ہوشیاری سے کرنی چا ہئے۔
13 “سات دن کے بعد تمہیں اپنی کھلیان اور اپنے مئے کے کو لہو سے اپنی فصل جمع کرنی چا ہئے۔ تجھے پناہ کی تقریب منا نی چا ہئے۔
14 تم ، تمہا رے بیٹے ،بیٹیاں ، تمہا رے سبھی خادم اور شہر کے رہنے وا لے لا وی نسل کے لوگ ،غیر ملکی ، یتیم اور بیوا ئیں سبھی اس دعوت میں خو شی منا ئیں۔
15 تمہیں اس دعوت کو سات دنوں تک اس خاص جگہ پر منا نا چا ہئے۔ جسے خداوند چُنے گا یہ تم خداوند اپنے خدا کے اعزازمیں کرو خوشی منا ؤکیو ں کہ خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں تمہا ری فصل کے لئے اور تم نے جو کچھ بھی کیا ہے اس کے لئے برکت دی ہے۔
16 “تمہا رے سب لوگ ہر سال تین بار خداوند تمہا رے خدا سے ملنے کیلئے اس خاص جگہ پر ضرور آ ئیں جسے وہ چُنا ہے۔ تم بغیر خمیر کے رو ٹی کی تقریب ، ہفتہ کی تقریب اور پناہ کی تقریب منا نے کے لئے ضرور آؤ۔ ہر شخص جو خدا سے ملنے آئے تحفہ لیکر ضرور آ ئے۔
17 ہر ایک آدمی اتنا دے گا جتنا وہ دے سکے گا۔ کتنا دینا ہے اس کا فیصلہ وہ یہ سوچ کر کریگا کہ اسے خداوند نے کتنا دیا ہے۔
18 “خداوند تمہا رے خدا نے جن قصبوکو تمہیں دیا ہے ہر ایک خاندان کے لئے ہر ایک قصبوں میں منصفوں اور عہدیداروں کو چُنو۔ ان منصفوں اور عہدیداروں کو منصفانہ طور پر لوگوں کا فیصلہ کر نا چا ہئے۔
19 تمہیں صحیح فیصلہ سے نہیں ہٹنا چا ہئے۔ تمہیں طرفدا ری نہیں کرنی چا ہئے تمہیں رشوت نہیں لینی چا ہئے کیو نکہ رشوت عقلمندوں کی آنکھوں کو اندھا کر دیتی ہے اور صادق کی باتوں کو پلٹ دیتی ہے۔
20 تمہیں ہر وقت انصاف کے لئے اچھا اور منصف رہنے کی کوشش کرنی چا ہئے تب تم زندہ رہو گے۔ اور تم اس ملک کو پا ؤگے جسے خداوند تمہا راخدا تمہیں دے رہا ہے اور تم اس میں رہو گے۔
21 “جب تم خداوند اپنے خدا کے لئے قربان گاہ بنا ؤ تو تم قربان گا ہ کے کنا رے کو ئی لکڑی کا ستون نہ بنا ؤ جو آشرہ دیوی کے اعزاز میں بنا ئے جا تے ہیں۔
22 اور تمہیں خاص پتھر جھو ٹے دیوتاؤں کی پرستش کے لئے نہیں کھڑا کرنا چا ہئے خداوند تمہا را خدا اس سے نفرت کرتا ہے۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔16:1+اس16:1کے معنی اناج کی کونپلیں۔ یہ یہودی سال کا پہلا مہینہ جس کو نیسان بھی کہا جا تا ہے یہ آج کے مارچ۔ اپریل ہیں۔