5
یہ آدم کے خاندان کی تا ریخ ہے۔ خدا نے انسان کو ٹھیک اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔ خدا نے اُن میں نر اور ما دہ کو پیدا کیا ہے۔ اور اسی دن جس دن اس نے ان کو پیدا کیا ، وہ ان کو دُعا کے ساتھ برکت دی اور ان کو “آدم ” کا نام دیا۔
جب آدم ایک سو تیس سال کے ہو ئے تو اسے ایک اور لڑکا پیدا ہو ا۔ اور وہ لڑکا شکل و صورت میں بالکل آدم جیسا تھا۔ اور آدم نے اس کا نام سیت رکھا۔ سیت پیدا ہو نے کے بعد آدم آٹھ سو سال زندہ رہے۔ اس دوران ان سے دوسرے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہو ں ئیں۔ اس طرح آدم کُل نوسو تیس برس زندہ رہ کر موت کے حوا لے ہو ئے۔
سیت جب ایک سو پانچ برس کا ہوا تو انوش نام کا ایک لڑ کا پیدا ہوا۔ انوش جب پیدا ہوا تو سیت آٹھ سو سات سال زندہ رہا۔ اس مدت میں سیت کو کچھ لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ اِس طرح سیت کُل نوسو بارہ سال زندہ رہنے کے بعد مرے۔
انوش جب نوّے برس کا ہوا تو اسے قینان نام کا ایک لڑ کا پیدا ہوا۔ 10 قینان پیدا ہو نے کے بعد انوش آٹھ سو پندرہ برس زندہ رہا۔ اس مدت میں اسے دیگر لڑکے اور لڑکیاں بھی پیدا ہو ئیں۔
11 اس طرح انوش کل نو سو پانچ برس زندہ رہنے کے بعد مرے۔
12 قینان جب ستّر برس کا ہوا تو اسے محلل ایل نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 13 محلل ایل کی پیدا ئش کے بعد قینان آٹھ سو چالیس برس زندہ رہا۔اُس مدت میں قینان کو دُوسرے لڑکے اور لڑ کیاں پیدا ہو ئیں۔ 14 اِس طرح قینان کُل نو سو دس سال زندہ رہنے کے بعد مرگئے۔
15 محلل ایل جب پینسٹھ برس کا ہوا تو اس کو یارد نام کا لڑ کا پیدا ہوا۔ 16 یارد کی پیدا ئش کے بعد محلل ایل آٹھ سو تیس برس زندہ رہا۔ اور اس مدت میں اس کو چند لڑ کے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 17 اس طرح محلل ایل کل آٹھ سو پچانوے برس زندہ رہنے کے بعد مر گئے۔
18 یارد جب ایک سو بانسٹھ برس کا ہوا تو اس نے حنوک نام کے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ 19 حنوک پیدا ہو نے کے بعد یارد آٹھ سو برس زندہ رہا۔اور اس مدت میں اس سے دیگر لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 20 اس طرح یارد نو سو باسٹھ برس جینے کے بعد مر گئے۔
21 حنوک جب پینسٹھ برس کا ہوا تو اسے متوسلح نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 22 متوسلح کی پیدا ئش کے بعد حنوک خدا کی سر پرستی میں خدا کے ساتھ تین سو سال اور رہا۔اِس دوران اسے دوسرے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہو ئے۔ 23 اس طرح حنوک کل تین سو پینسٹھ سال زندہ رہا۔ 24 حنوک جب خدا کی سر پرستی میں رہ رہا تھا تو خدا نے اسے اپنے پاس بلا یا۔اس دن سے وہ زمین پر اور نہیں رہا۔
25 متوسلح جو ایک سو ستاسی برس کا تھا تو اسے لمک نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 26 لمک کے پیدا ہو نے کے بعد متوسلح سات سو بیاسی برس تک زندہ رہا- اس مدت میں اُسے دوسرے لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 27 اِس طرح متوسلح کل نو سو اُنہتّر برس زندہ رہنے کے بعد مر گئے۔
28 اور لمک جب ایک سو بیاسی برس کا ہوا تو اس کو ایک لڑکا پیدا ہوا۔ 29 لمک نے کہا ، “ہم کسان بن کر سخت محنت و مشقت سے کام کر تے ہیں۔ کیوں کہ خدا نے زمین پر لعنت فرمائی ہے۔ لیکن وہ بیٹا ہے جو کہ ہم کو سکون و آرام پہنچائے گا۔”یہ کہتے ہو ئے اس نے اُس لڑ کے کا نام نوح 5:29 نوح جسکا رکھا۔
30 نوح کی پیدائش کے بعد ،لمک بانچ سو پچانوے برس زندہ رہا۔ اس مدت میں اس کو دوسرے لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ 31 اس طرح لمک کل ۷۷۷ برس زندہ رہنے کے بعد مر گیا۔ 32 جب نوح کی عمر پانچ سو برس ہو ئی تو سم ،حام ،اور یافت تین لڑ کے پیدا ہو ئے۔
1:2+عبرانی1:2زبان اس کا مطلب ہے “اوپر اڑنا” یا “اوپر سے نیچے آنا” جیسا کہ پرندہ گھونسلہ میں رہنے وا لے اپنے بچوں کی حفاظت کر نے کے لئے اوپر اڑتے ہیں۔1:14+یا1:14خاص ملاپ یہودیوں کے پاس مختلف چھٹیاں اور مختلف قسم کے ملاپ ا ماوس اور پو نم کے وقت میں شروع ہو تے ہیں۔1:26+عبرانی1:26زبان میں یہ لفط “انسان ” “لوگ ” یا “آدم ” جیسے نام کا معنی دیتا ہے۔ یہ لفظ “زمین ” یا “سرخ مٹّی ”جیسے معنی دینے وا لے الفاظ کی طرح ہے۔3:20+عبرانی3:20زبان میں اس لفظ کا معنی “جان ” ہے۔3:24+خدا3:24کا مقرب ( کروبی ) فرشتہ۔ عہدناموں کے ان پیٹیوں( صندوق) پر ان فرشتوں کے بت رکھے ہو ئے تھے۔4:7+یا4:7اگر تو کو ئی گناہ کا کام نہ کرے تو گناہ دروازے پر ہی گھات میں بیٹھا رہے گا۔ اور اسکو تیری ہی ضرورت ہے۔لیکن تجھے اس ( گناہ) پر تسلّط رکھنا چاہئے۔4:26+عام4:26طور پر لوگ خدا کو یہوداہ کے نام سے یاد کر نے لگے۔5:29+جسکا5:29معنیٰ ہے “آرام ”