19
1 یشوع نے شمعون کے خاندانی گروہ کے ہر ایک قبیلہ کو ان کی زمین دی۔ یہ زمین جو انہیں ملی یہوداہ کے علاقے کے اندر تھی۔
2 یہ وہ زمین تھی جو انہیں ملی : بیر سبع ( سبع) مولا دہ ،
3 حصار ، سعول ،بالا ہ ، عضم،
4 التو لہ ، بُتول ، حُر مہ ،
5 صِقلاج ، بیت مر کبوت اور حصار سوسہ ،
6 بیت لِبا، اور سارو حن۔ وہاں ۱۳ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔
7 ان کو عین ، رِمّون ، عتر اور عسن بھی ملے یہ چاروں شہروں اور ا سکے اطراف کے کھیت تھے۔
8 انہوں نے وہ تمام کھیت جو چاروں شہرو ں کے اطراف بعلات بیر تک پھیلے ہو ئے تھے وہ بھی پا ئے۔( یہ نیگیو کے علاقے میں را مہ ہے ) اس طرح وہ علاقہ شمعون کے خاندانی گروہ کے قبیلے کو دی گئی تھی۔ ہر ایک خاندان نے اپنی زمین حاصل کی۔
9 شمعونی لوگوں کی زمین یہوداہ کی سر زمین کے حصّے سے لے لی گئی تھی۔ یہوداہ کے لوگوں کے پاس اس کی ضرورت سے زیادہ زمین تھی۔ اس لئے شمعونی لوگوں کو ان کی زمین کا حصّہ ملا۔
10 دوسرا خاندانی گروہ جسے اپنی زمین ملی وہ زبوُ لون تھا۔ زبولون کے ہر ایک قبیلے نے دیئے گئے وعدہ کے مطا بق زمین پا ئی۔زبولون کی سر حد سارید تک تھی۔
11 پھر سر حد مغرب میں مر علہ تک اور دبّا ست تک گئی۔ اس کے علاوہ سر حد یُقنِعام کے قریب گھا ٹی تک گئی۔
12 پھر سر حد مشرق کو مُڑی اور سارید سے کِسلوت تُبور تک گئی۔ پھر سر حد دبر ت ہو تی ہو ئی یفیع تک گئی۔
13 پھر سر حد مسلسل مشرق میں جتہ حیفر اور عتّہ قاضین تک گئی اور سر حد رموّن پرختم ہو ئی۔ پھر سر حد مُڑ کر مغرب میں نیعہ تک گئی۔
14 پھر سر حد دوبارہ مُڑ کر شمال میں حنّا تون اور پھر وادی افتاح ایل تک گئی۔
15 اس سر حد کے اندر قطّات، نحلال ، سمرون ، ادا لہ اور بیت اللحم تھے۔ کل ملا کر۱۲ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔
16 اس طرح سے وہ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت زبوُلون کے ہر قبیلے کو دیئے گئے تھے۔
17 اِشکا ر کے خاندانی گروہ کو چوتھے حصّے کا علاقہ دیا گیا۔ اس خاندانی گروہ میں ہر ایک قبیلے نے کچھ زمین پا ئی۔
18 اس خاندانی گروہ کو جو زمین دی گئی تھی وہ یہ ہے : یزر عیل ، کسُولوت ، شُو نیم ،
19 حفا ریم ، شُیون ، انا خرات ،
20 رابیت ، قسبون ، ابِض،
21 ریمت ، عین حنّیم ، عین عدّہ ، اور بیت فصیص۔
22 ان کی سر حد تبور ، شحضیماہ ، اور بیت شمس تک تھی۔ اور سر حد دریا ئے یردن پر ختم ہو ئی تھی۔ کل ملا کر ۱۶ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔
23 یہ شہر اور قصبات ، اشکار قبیلے کو دیئے گئے علاقے کے حصّے تھے۔ ہر ایک قبیلہ نے اس علاقے کا حصّہ حاصل کیا۔
24 آشر کے خاندانی گروہ کو پانچویں حصّے کا علاقہ دیا گیا۔ اس خاندانی گروہ کا ہر ایک قبیلہ اپنے حصّے کی زمین لی۔
25 یہ وہ زمین ہے جو اُس خاندانی گروہ کو دی گئی : خلقت، حلی،بطن، اکشاف۔
26 الملک، عماد اور مسال۔
مغربی سرحد کرمل کی پہاڑی اور سیحور لبنات تک تھی۔
27 پھر سرحد مشرق کی طرف مڑی اور بیت دجون تک گئی۔ سرحد زبولون اور اِفتا ایل کی وادی تک گئی پھر سرحد شمال میں بیت العمق اور نفی ایل تک گئی۔ یہ سرحد کُبول کے شمال تک گئی تھی۔
28 وہ سرحد عبرون ، رحوب ، حمّون اور قاناہ کو گئی۔ یہ سرحد مسلسل بڑے صیدون علاقے تک چلی گئی۔
29 پھر یہ سرحد جنوب کی طرف مڑی اور رامہ تک گئی۔ یہ سرحد لگاتار فصیل دار شہر شعیر تک گئی تھی۔ تب یہ سرحد مڑتی ہوئی حوسہ تک جاتی تھی۔ یہ سرحد سمندر پراکزیب،
30 عُمّہ ، افیق، رحوب پر ختم ہوتی تھی۔
کل ملا کر وہاں ۲۲ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔
31 یہ شہر اور ان کے اطراف کے کھیت آ شر کے خاندانی گروہ کو دیئے گئے تھے اس خاندانی گروہ کا ہر ایک قبیلہ نے اس زمین میں حصّہ پایا۔
32 نفتالی کے خاندانی گروہ کو اس سر زمین کے چھٹے حصے کی زمین ملی۔ اس خاندانی گروہ کے ہر ایک خاندان نے اس سر زمین کی کچھ زمین پائی۔
33 ان کی ریاست کی سرحد بڑے درخت سے جو صعننّیم کے قریب تھی شروع ہو ئی۔ یہ حلف کے نزدیک ہے۔ پھر سرحد ادامی نقب اور بینی ایل سے ہو تی ہوئی گئی۔ سرحد مسلسل لقوم کو گئی اور دریائے یردن پر ختم ہوئی تھی۔
34 پھر سرحد مغرب میں از نوت تبور کو گئی۔ اور سرحد حقُّوق تک گئی ، جنوب میں زبولون کی سرحد اور مغرب میں آشر کی سرحد کو چھو ئی۔ سرحد مشرق میں دریائے یردن تک یہوداہ کو جاتی تھی۔
35 اُس سرحد کے اندر کچھ بہت طاقتور شہر تھے۔ یہ شہر تھے : صدّیم، صیر، حمّات،رقّت، کنزّت ،
36 ادامہ ، رامہ ، حصّور ،
37 قادِس، ادرعی، عین حصور،
38 اردن، مجدال ایل، حُریم، بیت عنات اور بیت شمس۔کل ملا کر وہاں ۱۹ قصبات اور اس کے اطراف کے کھیت تھے۔
39 یہ شہر اور ان کے اطراف کے کھیت نفتالی کے خاندانی گروہ کو ملا۔ اس خاندان کے ہر ایک قبیلہ نے زمین کا حصّہ پایا۔
40 پھرزمین دان کے خاندانی گروہ کو دی گئی۔ اُس خاندانی گروہ کے ہر ایک قبیلے نے اپنی زمین پائی۔
41 ان کو جو زمین دی گئی اس میں شامل ہیں : صرعاہ ، اِستال ، عیر شمس شامل ہیں۔
42 شعلبین، ایّالون ، اتلاہ ،
43 ایلون تِمناتہ ،عقرون ،
44 اِلتقیہ ، جبّتون ، بعلات،
45 یہود ، بنی برق، جات رمّون،
46 مے یرقون، رِقون اور یافہ کے قریب کے علاقے۔
47 لیکن دان کے لوگوں کو اُن کی زمین لینے میں پریشانی ہوئی۔ وہاں طاقتور دشمن تھے۔ اور دان کے لوگ اُنہیں آسانی سے شکست نہیں دے سکتے تھے۔ اِس لئے دان کے لوگ گئے اور لثم کے خلاف لڑے انہوں نے لثم کو شکست دی اور جو لوگ وہاں رہتے تھے انہیں مار ڈالا۔ اس لئے دان کے لوگ لثم شہر میں رہے انہوں نے اس کا نام بدل کر دان کر دیا۔ کیوں کہ یہ نام ان کے خاندانی گروہ کے باپ کا تھا۔
48 یہ تمام شہر اور کھیت دان کے خاندانی گروہ کو دیئے گئے۔ ہر ایک قبیلہ کو اس زمین کا حصّہ ملا۔
49 اس طرح قائدین نے سرزمین کی تقسیم اور مختلف خاندانی گروہوں کو زمین دینی ختم کی۔ اب انہوں نے وہ کام پورا کیا تب سبھی بنی اسرائیلیوں نے نون کے بیٹے یشوع کو بھی کچھ زمین دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ وہی زمین تھی جنہیں اس کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
50 خدا وند نے حکم دیا تھا کہ اسے یہ زمین ملے اس لئے انہوں نے افرائیم کے پہاڑی ملک میں یشوع کو “تمنت شرح ” شہر دیا۔ یہی وہ شہر تھا جس کے لئے یشوع نے کہا تھا کہ میں اسے چاہتا ہوں اس لئے یشوع نے اس شہر کو اور زیادہ طاقتور بنایا اور وہ اس میں رہنے لگا۔
51 اس طرح یہ تمام زمین اسرائیل کے مختلف خاندانی گروہوں کو دی گئی۔ زمین کی تقسیم کرنے کے لئے شیلا میں کاہن الیعزر، نون کا بیٹا یشوع اور ہر ایک خاندانی گروہ کے قائد ایک ساتھ جمع ہوئے۔ وہ خدا وند کے سامنے خیمہٴ اجتماع کے پاس جمع ہوئے تھے اس طرح انہوں نے زمین کی تقسیم پوری کرلی تھی۔
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔5:3+اس5:3کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”7:26+اس7:26کے معنی مصیبت کے ہیں۔11:21+ادبی11:21طور پر “عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے ، طاقتور اور لڑا ئی لڑ نے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔دیکھیں گنتی ۱۳ : ۳۳14:2+چھڑی14:2، پتھر ، یا ہڈیوں کے ٹکڑوں کو فیصلہ کر نے کے لئے پھینکے جا تے تھے۔ دیکھیں امثال ۱۶: ۳۳