20
1 تب خدا وند نے یشوع سے کہا ،
2 “میں نے موسیٰ کا استعمال تم لوگوں کو حکم دینے کے لئے کیا۔ موسیٰ نے تم لوگوں سے خاص پناہ کا شہر بنانے کے لئے کہا تھا۔ اس لئے پناہ کا شہر منتخب کرو۔
3 اگر کوئی آدمی کسی آدمی کو مار ڈالتا ہے لیکن یہ قتل محض ایک حادثہ ہے اور اگر وہ اس کو مارنے کا ارادہ نہیں کیا تھا تو وہ پناہ کے شہر کو بھاگ سکتا ہے کہ وہ اس کے رشتہ داروں سے چھپ سکے جو اُسے مارنا چاہتے ہوں۔
4 “جب وہ بھا گے اور وہ ان شہروں میں سے کسی ایک میں پہونچے تو اسے شہر کے دروازہ پر رکنا چاہئے۔ اسے شہر کے دروازہ پر کھڑا رہنا چاہئے اور شہر کے قائدین کو بتانا چاہئے کہ کیا حادثہ ہوا ہے۔ تب شہر کے قائد اسے شہر میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ وہ اس کو اپنے درمیان رہنے کی جگہ دیں گے۔
5 لیکن وہ آدمی جو اسکا پیچھا کر رہا ہو۔ ہو سکتا ہے وہ شہر تک اسکا پیچھا کرے اگر ایسا ہوتا ہے تو شہر کے قائدین کو اسے یونہی نہیں چھوڑ دینا چاہئے۔ بلکہ انہیں اس آدمی کی حفاظت کرنی چاہئے جو ان کے پاس بچنے کے لئے آیا ہے۔ کیوں کہ اس نے جسے مار ڈالا ہے اس کو مارڈالنے کا اس کا ارادہ نہیں تھا۔ یہ اتفاقی حادثہ تھا وہ غصّہ میں نہیں تھا۔ اور نہ ہی اس آدمی کو مار ڈالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ کچھ ایسا تھا جو کہ ہو گیا۔
6 اس آدمی کو اسوقت تک پناہ کے شہر میں رہنا چاہئے جب تک اس کے شہر کی عدالت فیصلہ نہ سنائے یا سردار کاہن مر نہ جائے۔ پھر وہ اپنے گھر اس شہر میں واپس جا سکتا ہے جہاں سے وہ بھاگ کر آیا تھا۔ ”
7 اس لئے بنی اسرائیلیوں نے “پناہ کا شہر ” کے نام سے چند شہروں کو چُنا ، جن شہروں کو چُنا وہ شہر یہ تھے : نفتالی کے پہاڑی ملک میں جلیل کا قادس، افرائیم کے پہاڑی ملک میں سکم ، قریت اربع(حبرون) یہوداہ کا پہاڑی ملک۔
8 روبن کی سر زمین کے ریگستان میں یریحو کے قریب دریائے یردن کے مشرق میں بصر،جاد کے ملک میں جلعاد میں رامہ اور منسی کی ملک میں بسن میں جولان۔
9 کو ئی اسرائیلی یا غیر ملکی جو ان کے درمیان رہتا ہو اگر کسی کو مارڈالتا ہے۔ اور اگر وہ اتفاقی طور سے ہو جائے تو انکو اجازت تھی کہ وہ ان محفوظ شہروں میں سے کسی ایک میں حفاظت کے لئے بھاگ کر جاسکتا ہے۔ تب وہ آدمی وہاں محفوظ رہ سکے اور پیچھا کرنے والے کسی کے ذریعہ سے نہیں مرے اس شہر میں اس آدمی کے مقدمے کا فیصلہ اس شہر کی عدالت میں ہوتا۔
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔5:3+اس5:3کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”7:26+اس7:26کے معنی مصیبت کے ہیں۔11:21+ادبی11:21طور پر “عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے ، طاقتور اور لڑا ئی لڑ نے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔دیکھیں گنتی ۱۳ : ۳۳14:2+چھڑی14:2، پتھر ، یا ہڈیوں کے ٹکڑوں کو فیصلہ کر نے کے لئے پھینکے جا تے تھے۔ دیکھیں امثال ۱۶: ۳۳