21
1 لا وی نسل کے خاندانی گروہ کے حاکم باتیں کر نے کے لئے کا ہن الیعزر، نون کے بیٹے یشوع اور اسرا ئیل کے دوسرے خاندانی گروہوں کے حاکم کے پاس گئے۔
2 یہ کنعان کی سر زمین شیلا شہر میں ہوا۔ لا وی حاکموں نے ان سے کہا ، “خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا اس نے حکم دیا تھا کہ تم ہم لوگوں کے رہنے کے لئے شہر دوگے اور تم ہم لوگوں کو میدان دو گے جس میں ہمارے جانور چر سکیں گے۔”
3 اس لئے لوگوں نے خداوند کے حکم کو مانا۔ انہوں نے لا وی لوگوں کو یہ شہر اور علا قے ان کے جانوروں کے لئے دیئے۔
4 قہا ت قبیلہ لا وی خاندان سے تھا۔ کچھ قہا ت قبیلہ کو ایک حصہ کے ۱۳ شہر دیئے گئے۔ یہ شہر اس علاقے میں تھے جو یہوداہ شمعون اور بنیمین کا تھا۔ یہ شہر اُن قہاتیوں کو دیئے گئے تھے جو کا ہن ہا رون کی نسل سے تھے۔
5 قہا ت قبیلہ کے دوسرے خاندان کو دس شہر دیئے گئے تھے جو افرا ئیم دان اور منسی خاندان کے آدھے گروہوں کے علاقے میں تھے۔
6 جیر سون قبیلہ کو ۱۳ قصبے دیئے گئے تھے یہ قصبے اس علا قے میں تھے جو اِشکار ، آ شر ، نفتا لی ، اور بسن میں منسی کے آدھے خاندانی گروہ کی زمین میں تھے۔
7 مراری قبیلہ کے لوگوں کو ۱۲ قصبے دیئے گئے یہ روبن ، جاد اور ز بولون کے علاقوں میں تھے۔
8 اس طرح بنی اسرا ئیلیوں نے لا وی لوگوں کو یہ شہر اور ا ن کے اطراف کے کھیت دیئے۔ ٹھیک اسی طرح جیسا کے خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
9 یہودا ہ اور شمعون کے شہروں کے نام یہ تھے :
10 شہر کے چناؤ کے لئے پہلا اختیار ان لا ویوں کو دیا گیا تھا جو قہات قبیلہ سے تھے۔
11 انہوں نے انہیں قریت اربع ( یہ حبرون ہے اس کا نام ایک شخص جس کا نام اربع تھا اس پر رکھا گیا اربع عناق کا باپ تھا۔) انہیں وہ کھیت بھی ملے جن میں ان کے جانور ان کے شہر کے جانور چر سکتے ہیں۔
12 لیکن کھیت اور قریت اربع کے اطراف کے چھو ٹے قصبات یفُنہ کے بیٹے کا لب کے تھے۔
13 اس طرح دونوں نے حبرو ن شہر کو ہا رون کی نسل کے لوگوں کو دے دیا۔( حبرون پناہ کا شہر تھا ) انہوں نے ہا رون کے خاندانی گروہ کو لبنا ہ ،
14 یتیر ، اِستموع ،
15 حو لون ، دبیر ،
16 عین ، یوطہ اور بیت شمس ان کے چاروں طرف کے قصبوں اور چراگا ہوں کو بھی دیا۔ ا ن دونوں گروہوں کو وہ لوگ نو شہر دیئے۔
17 انہوں نے ہا رون کی نسلوں کو وہ شہر بھی دیئے جو بنیمین خاندانی گروہ کے تھے یہ شہر جبعون ، جبع۔
18 عنتوت اور علمون تھے۔ انہوں نے یہ چار قصبات اور ان کے اطراف کے سب کھیت دیئے۔
19 اس طرح یہ شہر کا ہنوں کو دیئے گئے ( یہ کاہن ، کا ہن ہا رون کی نسل سے تھے )۔ کل ملا کر تیرہ قصبات اور ان کے سب کھیت ان کے جانوروں کے لئے تھے۔
20 قہا تی گروہ کے دوسرے لوگوں کو یہ قصبات دیئے گئے۔ یہ قصبات افرا ئیم خاندانی گروہ کے تھے۔
21 سِکم شہر جو افرا ئیم کے پہا ڑی زمین میں تھا( سِکم پناہ کا شہر ) انہوں نے جزر ،
22 قبضیم اور بیت حو رون بھی انہیں دیئے۔ کل ملا کر یہ چار شہر اور ان کے تمام کھیت ان کے جانورں کے لئے تھے۔
23 دان کے خاندانی گروہ نے انہیں اِلتقیہ ، جِبتون ،
24 ایا لون اور جا ت رمّون دیئے کل ملا کر چار قصبے اور ان کے سب کھیت ان کے جانوروں کے لئے تھے۔
25 منسی کے آدھے خاندانی گروہ نے انہیں تعناک اور جا ت رِمّون دیئے۔ انہیں وہ سارے کھیت بھی دیئے گئے جو ان دونوں شہروں کے چاروں طرف تھے۔
26 اس طرح یہ دس دوسرے قصبے اور ان قصبوں کے اطراف زمین ان کے جانوروں کے لئے قہا تی قبیلہ کو دی گئی تھی۔
27 جیر سونی گروہ کے لا وی قبیلہ کو دیا گیا :
منسی خاندانی گروہ کے آدھے خاندان نے انہیں بسن میں جو لان دیا۔ ( جو لان ایک پناہ کا شہر تھا ) منسی نے انہیں بعستر اہ بھی دیا۔ اور ان شہروں کے اطراف کی زمین بھی ان کو دی گئی تھی۔
28 اشکار کے خاندانی گروہ قسیُون ، دبرت۔
29 یرموت ، اور عین جنیم دیئے۔ سب ملا کر اشکا ر نے ان کو چار قصبات اور ہر ایک قصبہ کے اطراف کچھ زمین انکے جانوروں کے لئے دی۔
30 آشر کے خاندانی گروہ نے ان کو مسال ، عبدون ،
31 خِلقت اور رحوب دیئے۔ سب ملا کر آشر نے انکو ۴ قصبات اور کچھ زمین۔ ہر ایک قصبہ کے اطراف ان کے جانوروں کے لئے دی۔
32 نفتا لی کے خاندانی گروہ نے جلیلی میں قادِس دیا۔( قادس ایک محفوظ شہر تھا ) نفتا لی نے انہیں حمّات دور اور قرتان دیئے۔ کل ملا کر نفتا لی نے انہیں تین قصبے اور کچھ زمین ہر قصبے کے اطراف ان کے جانوروں کے لئے دی۔
33 کل ملا کر جیرسون قبیلہ نے تیرہ قصبے اور ہر قصبے کے اطراف کچھ زمین ان کے جانوروں کے لئے پا ئی۔
34 دوسرا الیوی گروہ مراری قبیلہ تھا۔ مراری قبیلہ نے یہ قصبے پا ئے :
زبولون کے خاندانی گروہ نے انکو یقنعام، قرتاہ ،
35 دمنہ اور نہلال دیئے۔ کل ملا کر زبولون نے انکو چار قصبے اور ہر قصبے کے اطراف کچھ زمین ان کے جا نوروں کے لئے دی۔
36 روبن کے خاندانی گروہ نے ان کو بصر ، یہصہ۔
37 قدیمات اور مفعت دیئے۔ کل ملا کر روبن نے ان کو چار قصبے اور کچھ زمین ہر قصبے کے اطراف ان کے جانوروں کے لئے دی۔
38 جا د کے خاندانی گروہ نے جلعاد میں رامہ شہر دیا ( رامہ محفوظ شہر تھا ) انہوں نے انہیں محنا ئیم بھی دیئے۔
39 حسبون ، یعزیر بھی دیا۔ جاد نے ان چاروں قصبوں کے اطراف کی پو ری زمین بھی ان کے جانوروں کے لئے دی۔
40 کل ملا کر لا ویوں کے آ خری خاندانی گروہ مراری کو بارہ قصبے دیئے گئے تھے۔
41 کل ملا کر لاوی خاندانی گروہ نے اڑتالیس قصبات پا ئے۔ اور ہر قصبے کے اطراف کی زمین ان کو جانوروں کے لئے ملی۔ یہ شہر اسی ملک میں تھے جس کی حکومت اسرا ئیل کے دوسرے خاندانی گروہ کے لوگ کرتے تھے۔
42 ہر شہر کے اطراف ایسی زمین اور کھیت تھے جن پر جانور زندہ رہ سکتے تھے یہی بات ہر شہر کے ساتھ تھی۔
43 اس طرح خداوند نے بنی اسرا ئیلیوں کو جو وعدہ کیا تھا اسے پو را کیا اس نے وہ سارا ملک دے دیا جسے دینے کا اس نے وعدہ کیا تھا۔ لوگوں نے وہ ملک لے لیا اور اسی میں رہنے لگے۔
44 اور خداوند نے ان کے ملک کو چاروں طرف سے پُر امن رہنے دیا ، جیسا کہ اس نے اس کے آبا ء و اجدا د سے وعدہ کیا تھا۔ اُن کے کسی دشمن نے انہیں شکست نہیں دی۔ خداوند نے بنی اسرا ئیلیوں کو ہر ایک دشمن کو شکست دینے دی۔
45 خداوند نے اسرا ئیلیوں کو دیئے گئے اپنے سارے وعدوں کو پو را کیا۔ کو ئی ایسا وعدہ نہیں تھا جو پو را نہ ہوا ہو۔ ہر ایک وعدہ پو را ہوا۔
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔5:3+اس5:3کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”7:26+اس7:26کے معنی مصیبت کے ہیں۔11:21+ادبی11:21طور پر “عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے ، طاقتور اور لڑا ئی لڑ نے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔دیکھیں گنتی ۱۳ : ۳۳14:2+چھڑی14:2، پتھر ، یا ہڈیوں کے ٹکڑوں کو فیصلہ کر نے کے لئے پھینکے جا تے تھے۔ دیکھیں امثال ۱۶: ۳۳