20
1 اس وقت حزقیاہ بیمار ہوا اور تقریباً موت کے قریب تھا۔آموص کا بیٹا یسعیا نبی حزقیاہ کے پاس گیا یسعیاہ نے حزقیاہ سے کہا ، “خداوند کہتا ہے ، ’ اپنے گھر کے لوگوں کو تیار رکھو کیوں کہ تم مرو گے تم زندہ نہیں رہو گے۔”‘
2 حزقیاہ نے اپنا چہرہ ديوار کي طرف پلٹ دیا۔اس نے خداوند سے دعا کی اور کہا ،
3 “ خدا وند یاد کرو!میں نے دِل سے تمہاری سچی خدمت کی ہے میں نے وہ چیزیں کیں جو تم نے اچھی کہیں۔” پھر حزقیاہ بہت رو یا۔
4 یسعیاہ کا درمیانی آنگن کے چھوڑنے سے پہلے خداوند کا پیغام اسے ملا۔ خداوندنے کہا :
5 “واپس جا ؤ اور میرے لوگو ں کے قائد حزقیاہ سے بو لو اس کو کہو ، ’خداوند تمہا رے آباؤ اجدادداؤد کا خدا کہتا ہے : میں نے تمہا ری دعا سنی اور میں نے تمہا رے آنسو دیکھے۔اس لئے میں تمہیں شفا دو ں گا۔تیسرے دن تم خداوند کے گھر تک جا ؤ گے۔
6 اور میں تمہا ری زندگی میں پندر ہ سال اور جوڑوں گا۔ میں تم کو اور اس شہر کو اسور کے بادشا ہ کی طاقت سے بچا ؤں گا میں ا س شہر کی حفاظت کروں گا۔ میں یہ کروں گا اپنے لئے اور اپنے وعدہ کیلئے جو میں نے اپنے خادم داؤد سے کیا تھا۔”‘
7 تب یسعیاہ نے کہا ، “انجیر کا مخلوط بناؤ اور اسے زخم کی جگہ پر لگا ؤ۔”
اس لئے انہوں نے انجیر کا مخلوط بنا یا اور حزقیاہ کے زخم کی جگہ پر لگا یا تب حزقیاہ اچھا ہو گیا۔
8 حزقیاہ نے یسعیاہ سے کہا، “اس کی نشانی کیا ہو گی کہ خداوند مجھے تندرست کرے گا تا کہ میں خداوند کی ہیکل کو تیسرے دن جاؤں۔”
9 یسعیاہ نے پو چھا، “تم کیا نشان چاہتے ہو ؟کیا سایہ کو دس قدم آگے یا دس قدم پیچھے جانا چا ہئے ؟ یہی نشان خداوند کی طرف ہے تمہیں دکھانے کے لئے کہ جو خداوند نے فیصلہ اور اعلان کردیا ہے وہ ضرور کرے گا۔”
10 حزقیاہ نےجواب دیا ، “سایہ کیلئے دس قدم آگے جانا آسان ہے۔ نہیں،اس کے بجائے دس قدم پیچھے جانے دو۔”
11 تب یسعیاہ نے خداوند سے دعا کی اور خداوند نے سایہ کو دس قدم پیچھے ہٹایا۔سایہ آخز کے گھر کی سیڑ ھیوں پر سے دس قدم پیچھے ہٹا۔
12 اس وقت بلہ دان کا بیٹا مرودک بلہ دان با بل کا بادشا ہ تھا۔ اس نے حزقیاہ کو خطوط اور تحفہ بھیجا۔ مرودک بلہ دان نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ وہ سنا تھا کہ حزقیاہ بیمار ہے۔
13 حزقیاہ نے بابل کے لوگوں کا استقبال کیا اور انہیں محل کی قیمتی چیزیں دکھا ئیں۔ اس نے ان کو سونا ، چاندی ، مصالح، قیمتی عطریات اور ہتھیار اور خزانے کی ہر چیز دکھا ئی۔ حزقیاہ کی حکومت اور محل میں کوئی چیز ایسی نہ تھی جسے اس نے نہ دکھا یا ہو۔
14 تب یسعیاہ نبی بادشاہ حزقیاہ کے پاس آیا اور اس کو پوچھا ، “وہ کون لوگ ہیں وہ کہاں سے آئے ہیں انہوں نے کیا کہا ؟”
حزقیاہ نے کہا ، “وہ بہت دور کے ملک بابل سے آئے ہیں۔”
15 یسعیاہ نے کہا ، “انہوں نے تمہا رے محل میں کیا دیکھا ؟”
حزقیاہ نے جواب دیا، “انہوں نے ہر چیز میرے محل میں دیکھی ہے میرے خزانے میں کو ئی ایسی چیز نہیں جسے میں نے نہ دکھا ئی ہو۔”
16 تب یسعیاہ نے حزقیاہ سے کہا، “خداوند کی طرف سے یہ پیغا م سنو۔
17 وقت آرہا ہے کہ تمہا رے محل کی تمام چیزیں اور تمہا رے آبا ؤ اجداد کی چیزیں جو آج تک بچی ہو ئی تھیں بابل کولے جا ئی جائیں گی کچھ بھی نہیں رہے گا۔ خداوند یہ کہتا ہے۔
18 بابل کے لوگ تمہا رے بیٹوں کو لے جا ئیں گے اور تمہا رے بیٹے بابل کے بادشا ہ کے محل میں خواجہ سرا ہوں گے۔”
19 تب حزقیاہ نے یسعیاہ سے کہا ، “خداوند کی طرف سے یہ بہت اچھا پیغام ہے۔” حزقیاہ نے یہ بھی کہا ، “یہ بہت اچھا ہو گا اگر میری زندگی میں حقیقی امن ہو۔ ”
20 وہ تمام عظیم کارنامے ، تالاب بنانے اور شہر میں پانی مہیا کرنے کیلئے نہربنانے کا کام سمیت جو انہوں نے کئے یہ سب “تاریخ سلاطین یہوداہ ” میں لکھا ہوا ہے۔
21 حزقیاہ مرگیا اور اپنے آبا ؤ اجداد کے ساتھ دفن ہوا اور اس کے بعد حزقیاہ کا بیٹا منسی نیا بادشاہ ہوا ۔
1:10+آدمی1:10بمعنی نبی2:12+شاید2:12اسکے معنیٰ خدا اور اسکی جنتی فوج( فرشتے )۔3:11+ادبی3:11طور پر ، “الیشع ایلیاہ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا۔ ”5:17+نعمان5:17سوچا کہ اسرائیل کی زمین مقدس ہے اس لئے وہ کچھ مٹی لینا چاہتا تھا تاکہ خدا وند کی عبادت اپنے ملک میں کرے۔13:14+ان13:14کے معنیٰ ہیں کیا خدا کو آ کر تمہیں لینے کا یہی وقت ہے۔ دیکھو اول سلاطین ۱۲:۲18:4+اس18:4عبرانی نام کا مطلب “کانسہ” اور “سانپ” ہے۔19:37+ايک19:37قدیم ملک اورارتو، مشرقی ترکی کا ايک علاقہ-