21
1 منسّی کی عمر ۱۲ سال تھی جب اس نے حکو مت کرنی شروع کی۔ اس نے ۵۵ سال تک یروشلم پر حکو مت کی۔ اس کی ماں کا نام حفصیباہ تھا۔
2 منسّی نے وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا۔ منسّی نے وہ بھیانک کام کئے جو دوسری قوموں نے کئے ( اور خدا وند نے ان قوموں کو زبردستی ملک سے نکالا جب اسرائیلی آئے۔)
3 منسی نے دوبارہ اعلیٰ جگہیں بنوائیں جو اس کے باپ حزقیاہ نے تباہ کی تھیں۔ منسی نے بعل کے لئے قربان گا ہیں بھی بنوائیں۔ اور ایک آشیرہ کا ستون بھی بنوایا بالکل اسرائیل کے بادشاہ اخی اب کی طرح۔ منسّی نے آسمانی ستاروں کی پرستش اور خدمت کی۔
4 منسی نے جھو ٹے خدا ؤں کی تعظیم کے لئے قربان گاہیں خدا وند کی ہیکل میں بنوائیں۔( یہ وہ جگہ ہے جس کے متعلق خدا وند نے باتیں کیں تھیں جب اس نے کہا ، “میں اپنا نام یروشلم میں رکھونگا۔”)
5 منسی نے خدا وند کی ہیکل کے دو آنگن میں آسمانی ستاروں کے لئے قربان گاہیں بنائیں۔
6 منسی نے اپنے بیٹے کو جلانے کی قربانی کے طور پر پیش کیا اور اسے قربان گاہ پر جلایا۔ اس نے مستقبل کو جاننے کے لئے مختلف طریقے کو اپنا یا۔ اس نے عاملوں اور جادوگروں سے بات چیت کی۔
منسی نے زیادہ سے زیادہ ایسے کام کئے جسے خدا وند نے بُرا کہا جسکی وجہ سے خدا وند غصّہ ہوا۔
7 منسی نے آشیرہ کی نقش کی ہو ئی مورتی بنائی اس نے اس مجسمہ کو ہیکل میں رکھا۔ خدا وند نے داؤد کو کہا تھا اور داؤد کے بیٹے سلیمان کو اس ہیکل کے متعلق کہا تھا کہ میں نے تمام اسرائیل کے شہروں میں سے یروشلم کو چنا ہے میں اپنا نام یروشلم کے اس ہیکل میں ہمیشہ کے لئے رکھوں گا۔
8 میں بنی اسرائیلیوں کو وہ زمین جسے میں نے ان کے آباؤاجداد کو دی تھی چھو ڑ نے نہیں دونگا۔ میں لوگوں کو ان کے ملک میں رہنے دونگا اگر وہ تمام چیزوں کی اطاعت کریں جو میں نے حکم دیا ہے اور میرے خادم موسیٰ نے جن کی تعلیم انہیں دی ہے۔
9 لیکن لوگو ں نے خدا کی بات نہیں سنی۔ منسی نے بہت برے کام کئے بہ نسبت دوسری قوموں کے جو اسرائیل کے آنے سے پہلے کنعان میں رہتے تھے۔ اور خدا وند نے ان قوموں کو تباہ کیا تھا جب بنی اسرائیل ان کی زمین لینے آئے تھے۔
10 خدا وند نے اپنے خادم نبیو ں کو یہ باتیں کہنے کے لئے استعمال کیا
11 “یہوداہ کے بادشاہ منسی نے نفرت انگیز کام کئے اور اموریوں سے زیادہ برے کام اس کے سامنے کئے۔ منسی نے بتوں کی وجہ سے یہوداہ کے لوگوں سے گناہ کروائے۔
12 ا س لئے اسرائیل کا خدا وندکہتا ہے، “دیکھو میں اتنی زیادہ مصیبت یروشلم اور یہوداہ پر لاؤنگا کہ کوئی بھی سُنے گا تو دہل جائے گا۔
13 میں یروشلم کی اسی پیمانہ کی لکیر سے انصاف کروں گا جس سے میں نے سماریہ کا کیا تھا اور انصاف اسی ساہول کی ، ڈوری سے کروں گا جس سے میں نے اخی اب کی نسل کا کیا تھا۔ میں یروشلم کو اسی طرح سے پونچھ لونگا جس طرح سے کوئی طشتری کو پونچھ کر اسے الٹ دیتا ہے۔
14 وہاں پر پھر بھی میرے کچھ آدمی بچے رہیں گے لیکن میں ان آدمیوں کو چھو ڑ دونگا میں انہیں ان کے دشمنوں کے حوالے کردونگا ان کے دشمن انہیں قیدی بنائیں گے۔ وہ ان قیمتی چیزوں کی طرح ہونگے جو سپاہی جنگ میں حاصل کرتے ہیں۔
15 کیوں ؟ کیوں کہ میرے لوگوں نے وہ چیزیں کی ہیں جسے میں نے برا کہا تھا۔ انہوں نے مجھے اس دن سے غصہ میں لایا جس دن سے ان کے آباؤ اجداد مصر سے باہر آئے۔
16 اور منسی نے کتنے ہی بے گناہ لوگوں کو مار ڈا لا اس نے یروشلم کو ایک کونے سے دوسرے کونے تک خون سے بھر دیا۔ اور وہ تمام گناہ ان لوگوں سے زیادہ ہیں جو اس نے یہوداہ سے کروایا۔ منسی نے یہوداہ سے وہ چیزیں کروائیں جسے خدا وند نے برا کہا تھا۔‘”
17 تمام کارنا مے جو منسی نے کیا ، بشمول وہ سارے گناہ جسے اس نے کیا “تاریخ سلاطین یہوداہ ” نا می کتاب میں لکھے ہوئے ہیں۔
18 منسّی مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنایا گیا۔ منسّی اس کے گھر کے باغ میں دفن ہوا اس لئے وہ “باغِ عُزّا ” کہلایا۔ منسّی کے بعد اس کا بیٹا امون نیا بادشاہ ہوا۔
19 امون نےجب حکومت کرنی شروع کی تو اسکی عمر بائیس سال تھی۔ اس نے یروشلم میں دو سال حکومت کی۔ اس کی ماں کا نام مثلّمت جو یُطیب کے حروص کی بیٹی تھی۔
20 امون نے اپنے باپ منسّی کی طرح وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا تھا۔
21 امون بالکل اپنے باپ کی طرح رہا۔ امون نے ان بتوں کی پرستش اور خدمت کی جنکی اس کا باپ کیا تھا۔
22 امون نے اپنے آباؤاجداد کے خدا وند کو چھو ڑ دیا اور اس طرح نہیں رہا جس طرح خدا وند چاہتا تھا۔
23 امون کے خادم اس کے خلاف منصوبے بنائے اور اس کو ان کے گھر میں مارڈا لے۔
24 عام لوگوں نے ان تمام افسروں کو مار ڈا لا جنہوں نے بادشاہ امون کے خلاف منصوبے بنائے تھے۔ اس کے بعد لوگوں نے امون کے بیٹے یُوسیاہ کو نیا بادشاہ بنایا۔
25 دوسری چیزیں جو امون نے کیں وہ “ تاریخ سلاطین یہوداہ ” میں لکھی ہوئی ہیں۔
26 امون کو باغ عُزّا میں اسی قبر میں دفنایا گیا۔ امون کا بیٹا یوسیاہ نیا بادشاہ ہوا۔
1:10+آدمی1:10بمعنی نبی2:12+شاید2:12اسکے معنیٰ خدا اور اسکی جنتی فوج( فرشتے )۔3:11+ادبی3:11طور پر ، “الیشع ایلیاہ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا۔ ”5:17+نعمان5:17سوچا کہ اسرائیل کی زمین مقدس ہے اس لئے وہ کچھ مٹی لینا چاہتا تھا تاکہ خدا وند کی عبادت اپنے ملک میں کرے۔13:14+ان13:14کے معنیٰ ہیں کیا خدا کو آ کر تمہیں لینے کا یہی وقت ہے۔ دیکھو اول سلاطین ۱۲:۲18:4+اس18:4عبرانی نام کا مطلب “کانسہ” اور “سانپ” ہے۔19:37+ايک19:37قدیم ملک اورارتو، مشرقی ترکی کا ايک علاقہ-