زبُور 16
داؤد کا مکتام 16:1 مکتام مکتام
1 اے خدا! میری حفا ظت کر، کیوں کہ میں تجھ ہی میں پناہ لیتا ہو ں۔ خداوند سے میری التجا ہے۔
2 اے خداوند، “ تو میرا رب ہے ،
میرے پاس جو کچھ بہتر ہے وہ سب کچھ تجھ سے ہی ہے۔”
3 خداوند! اپنے لوگوں کی سر زمین پر حیرت انگیز عمل کرتا ہے۔
خدا وند یہ دکھا تا ہے کہ وہ سچ مُچ اُن سے محبت کرتا ہے۔
4 لیکن وہ جو دوسرے خداؤں کے پیچھے اُن کی پرستش کے لئے دوڑتے ہیں اُن کے غم بڑھ جا ئیں گے۔
میں اُن خون کے نذرانوں میں حصہّ نہیں لوں گا جسے اُن لوگوں نے ان بتوں کے لئے پیش کیا ہے۔
میں اُن بُتوں کا نام تک نہیں لوں گا۔
5 صرف خداوندہی میرا حصہّ اور میرا پیالہ آتا ہے۔
خداوند، تو ہی مجھے سہا را دیتا ہے،
تو ہی مجھے میرا حصّہ دیتا ہے۔
6 میرا حصّہ بہت ہی حیرت انگیز ہے
اور میری میراث بہت ہی خوبصورت ہے۔
7 میں خداوندکی حمد کرتا ہوں
کیوں کہ رات میں بھی وہی مجھے ہدا یت دیتا ہے۔
8 میں نے خداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔
میں اس کے داہنی طرف سے کبھی دور نہیں جا ؤں گا۔
9 اسی سبب میرا دل خوش اور میری روح شادماں ہے۔
اور میرا جسم بھی محفوظ رہے گا۔
10 کیوں کہ خداوند، تو میری جان کو پا تا ل میں چھوڑ نہیں دیگا۔
وہ کبھی بھی اپنے وفا داروں کو سڑ نے گلنے نہیں دیگا۔
11 تو مجھے زندگی کی نیک راہ دکھا ئے گا۔
اے خدا وند! تیرے حضور کامِل شادمانی ہے۔
تیری داہنی طرف رہنے کی وجہ سے تو ہم لوگوں کو دائمی خوشی ملے گی۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے